ويکسين

(Content revised 11/2017)

تپ دق (ٹی بی (

تپ دق مائیكو بیكٹیریا (Mycobacteria) سے پيدا ہوتا ہے۔ يہ ہوا سے پهيلتا ہے اور عام طور پر پهيپهڑوں کو متاثر کرتا ہے (پلمونری ٹی بی)۔ جسم کے دوسرے حصے مثلاً ہڈياں، جگر، دماغ اور گردے، بهی متاثر ہو سکتے ہيں (ايکسٹرا پلمونری ٹی بی)۔ مقامی سطح پر ٹی بی ابھی بھی ایك وبائی بیماری ہے،چونکہ ہانگ کانگ ايک گنجان آباد کميونٹی ہے۔

ويکسين

  1. ويکسين کیوں لگوائی جائے؟

    اگرچہ BCG ٹی بی کے خلاف %100 تحفظ فراہم نہيں كرتی، يہ انفيکشن کو پهيپهڑوں تک محدود ركھنے میں مدد دیتی ہے اور یہ بيماری میں شدید پیچید گیوں كے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے ليے مؤثر ہے. ہانگ کانگ ميںBCG ويکسين، ہانگ کانگ ميں بچپن كے معمول كے حفاظتی ٹيکوں كے پروگرام میں شامل ہے ۔

  2. ميرے بچے کو کب ويکسين لگوانی چاہئے؟

    تمام مقامی نومولود بچوں کو پیدائش کےوقتBCG دينی چاہیے. ہانگ کانگ ميں رہنے والے 15 سال سے کم عمر بچےاور جنہيں پہلےBCG نہيں دی گئی ہے، كو براہ راستBCG ویكسینیشن لگانے کی تجویز دی جاتی ہے .

  3. مندرجہ ذيل افراد کو BCG نہيں لينی چاہئے ؟
    1. گزشتہ چار ہفتوں میں دوسری فعال ویکسینز لی ہوں (BCGاس دورانیے كے بعد دی جاسكتی ہے)
    2. امیونوسوپرسو تھراپی کے تحت (جیسے شعاع ریزی ، سائٹوٹوکسک منشیات یا سیسٹیمیٹک سٹیرائڈز کے ساتھ علاج)
    3. قوت مدافعت كی كمی، چاہے پیدائشی ہو یا كسی سے لگی ہو(جیسے HIV انفیكشن)
    4. كینسر )جیسے لیوکیمیا ، لَمفاوی رَسولی (
    5. شدید جلد کے امراض
    6. ایسی ماؤں كے بچے جنہیں حمل كے دوران بائیولوجیكل تھراپی مہیا كی گئی ہے(ویكسین كی تاخیر كے لیے ماہرین سے مشورہ مناسب ہے)
  4. ضمنی اثرات كیا ہيں؟
    • بعض بچوں ميں ويکسين لگوانے کے بعد2 سے 4 ہفتوں ميں ٹيکے والی جگہ پر ايک چهوٹا سا سرخ چهالا یا السر پیدا ہو سکتا ہے . يہ چند ہفتوں ميں بتدريج کم اورمندمل ہو جائے گا، ايک چهوٹا سا نشان باقی رہ جائے گا يا نشان نہيں رہے گا۔ کبهی کبهار چند بچوں ميں غدودوں کے بڑھ جانے کی وجہ سے بغل کے نيچے گلٹی پيدا ہو سکتی ہے، ديگر منفی رد عمل شاذونادر ہوتے ہيں۔
    • اگر پيپ يا زخم پيدا ہو جائے تو والدين کو فکر نہيں کرنی چاہیے يہ ايک عام رد عمل ہے .بچه معمول کے مطابق نہا سکتا ہے۔ ٹيکے والی جگہ کو صاف اور خشک رکهيں۔ اگر ضروری ہو تو جگہ کو صاف کرنے کے لئے پانی کو ابال کر ٹهنڈا کرکے استعمال کريں، اور بعد ميں ايک صاف جالی دار کپڑے کے سا تھ پونچھ ديں۔
    • کوئی دوا يا مرہم استعمال نہ کريں اور زخم پر دباؤ نہ ڈاليں يا جگہ پر پٹی نہ باندهيں۔ ڈهيلے کپڑے پہنيں۔
    • BCG ویکسینیشن سے زیادہ تر پیدا ہونے والی پیچیدگیاں خود ہی ختم ہو جاتیں ہیں ، لہذا والدین کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے .

اگر آپ کے کوئی استفسارات ہوں تو برائے مہربانی محکمہ صحت كے زچہ وبچہ مرکز سے رابطہ كریں

انگلش ورژن اور دیگر زبانوں كے ورژن میں كسی بھی قسم كے اختلاف كی صورت میں، انگلش ورژن كو حتمی مانا جائے گا ۔