قبل از زچگی اور بعد از زچگی كے مریضوں كے لیے حاضری / بیماری كی چھٹی كے سرٹیفكیٹ كے بارے میں معلومات

(Content revised 07/2017)

ہر قبل از زچگی دورہ یا بعد از زچگی كے علاج كے دورہ كے لیے ”حاضری كا سرٹیفكیٹ“ یا ”بیماری كی چھٹی كا سرٹیفكیٹ“ جاری كیا جاسكتا ہےنوٹ 1 ۔كچھ آجر حاضری كا سرٹیفكیٹ تسلیم كرتے ہیں جبكہ دیگر صرف بیماری كی چھٹی كا سرٹیفكیٹ تسلیم كرتے ہیں ۔ اس لیے، آپ كو اپنے آجر سے ان كی پالیسی كے بارے میں پہلے بات كر لینی چاہیےنوٹ 2 ۔

نوٹ:

  1. بعد از زچگی كے معمول كے مطابق معائنہ كے لیے بیماری كی چھٹی كا سرٹیفكیٹ جاری نہیں كیا جاتا،صرف حاضری كا سرٹیفكیٹ جاری كیا جائے گا ۔
  2. محكمہء صحت كے ماں اور بچہ كی صحت كے مراكز میں حاصل كی جانے والی سروس كے ایك دن بعد ”حاضری كا سرٹیفكیٹ“ یا ”بیماری كی چھٹی كا سرٹیفكیٹ“ كی ہر ایك نقل طلب كرنے پر HK$160 انتظامی فیس وصول كی جائے گی ۔

برائے مہربانی مزید معلومات كے لیے ماں اور بچہ كی صحت كے مركز كے عملہ سے رابطہ كریں ۔