سگریٹ نوشی آپ کی فیملی کو نقصان پہنچاتی ہے

(مواد پر نظرثانی کی گئی 01/2020میں)

سگریٹ نوشی نہ صرف سگریٹ نوش کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس کے ساتھیوں، دوستوں اور فیملی ممبران کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

بالواسطہ سگریٹ نوش کو مین اسٹریم دھوئیں اور سائڈ اسٹریم دھوئیں دونوں سے خطرہ ہے۔

جنین اور بچے بحیثیت سلبی سگریٹ نوش

حاملہ خواتین کے لئے سگریٹ نوشی یقینی طور پر جنین کے لئے نقصان دہ ہے، جس کی وجہ سے

  • مردہ پیدائش اور ابتدائی نومولودی اموات ہوتی ہیں
  • قبل از وقت پیدائش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
  • کم وزن والے بچے پیدا ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اور
  • تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تمباکو کے دھوئیں سے نکلنے والے کارسنجینک مادے آنول کے ذریعے جنین میں جاسکتے ہیں

تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بالواسطہ دھوئیں نوزائیدہ بچے کی اچانک موت کے سنڈروم (SIDS) کا سبب بنتے ہیں، اور زیریں سانس کی بیماریوں (نمونیا، حلق کی سوجن) اور نوزائیدہ کے ساتھ ساتھ بچوں میں دمہ کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔ لہذا بچوں کے لئے دھوئیں سے پاک ماحول ضروری ہے۔

سگریٹ نوشی آپ کے بچوں کو مستقل نقصان پہنچا سکتی ہے۔ آپ اسے بدل سکتے ہیں۔ سگریٹ نوشی ابھی بند کریں!

 

پیارے ماں اور باپ،

براہ کرم، سگریٹ نوشی ابھی ترک کردیں! آپ واقعی نہیں جانتے ہیں کہ ہم سگریٹ نوش کے بچوں کو کن پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

  • آپ کے سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہمارا گھر ہمیشہ سگریٹ کے دھوئیں اور بو سے بھرا رہتا ہے۔ ہم سانس نہیں لے سکتے۔
  • آپ کے سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہمیں کھانسی آتی ہے اور ہماری آنکھیں آبی ہوجاتی ہیں۔ یہ ہماری صحت کے لئے بھی برا ہے اور پھیپھڑے کی بیماری ہونے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
  • آپ کے سگریٹ نوشی کی وجہ سے آس پاس کے لوگ پریشان یا بے چین محسوس کرتے ہیں۔ اور اپنے تارکولی دانت دیکھیں! آپ کے سانس سے بدبو آتی ہے اور جھریاں آپ کے چہروں پر ظاہر ہیں۔
  • سگریٹ نوشی آپ کو برا رول ماڈل بناتی ہے۔ ہمیں آپ کی طرح سگریٹ نوشی کی خواہش کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
  • سگریٹ بہت مہنگے ہوتے ہِیں۔ آپ دونوں ہر وقت پیسوں کے معاملات میں جھگڑا کرتے رہتے ہیں اور ہم شاذ و نادر ہی اپنے کھلونے خریدتے ہیں۔
  • سگریٹ نوشی آپ کی ورزش کرنے کی صلاحیت کو بھی کم کردیتی ہے اور آپ کو جلد ہی ضعیف بنادیتی ہے۔ تعجب کی بات نہیں ہے کہ آپ ہمیں چہل قدمی کے لئے نہیں لے جانا چاہتے ہیں۔
  • حکومت متنبہ کرتی ہے کہ "سگریٹ نوشی جان لیوا ہوسکتی ہے۔" ہم یتیم بننا نہیں چاہتے ہیں۔

ایسے بچوں میں گھر کے اندر سلبی سگریٹ نوشی کی وجہ سے سانس کی بیماری کے اضافی خطرات جنہوں نے کبھی بھی ایجابی سگریٹ نوشی نہیں کی

  • ناک سے متعلق علامات امراض%17
  • گلے سے متعلق علامات امراض%35
  • کھانسی%54
  • بلغم%44
  • کبھی کبھی گھرگھراہٹ%12

(سگریٹ نوشی اور صحت سے متعلق ہانگ کانگ کونسل کا ڈیٹا۔ رپورٹ نمبر 5: بچوں میں سگریٹ نوشی اور سلبی سگریٹ نوشی 1998)

معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں میں بالواسطہ سگریٹ نوشی سے سانس کی نالی میں انفیکشن، کھانسی، بلغم اور گھرگھراہٹ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

دیگر مطالعات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ گھریلو بالواسطہ سگریٹ نوشی سے بچے زندگی کے پہلی 3 ماہ میں سب سے زیادہ متعدی بیماریوں کے شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بالواسطہ سگریٹ نوشی سے 8 سال تک کی عمر کے بچوں کو متعدی بیماریوں کے لئے اسپتال میں داخل ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔
لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ والدین سے متاثر ہوکر سگریٹ نوش کے بچے غیر سگرِیٹ نوش کے بچوں کے مقابلے میں زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

لہذا، اپنے بچوں کی خاطر، سگریٹ نوشی ابھی ترک کردیں! مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ نیکوٹین ریپلیسمنٹ تھراپی (NRT) یا انفرادی مشاورت کا استعمال خود کی کوششوں کے مقابلے میں سگریٹ نوشی روکنے میں کامیابی کے امکان کو بڑھاتا ہے۔

سگریٹ نوشی روکنے کے لئے ٹیلی فون نمبر:  
محکمہ صحت کا انٹیگریٹڈ سموکنگ سیسیشن ٹیلی فون نمبر 183 1833
ہاسپیٹل اتھارٹی کا "کوئٹ لائن" (اسموکنگ کاؤنسیلنگ اینڈ سیسیشن) ٹیلی فون نمبر 7272 2300

ویب سائٹس:

محکمہ صحت کی تمباکو اور الکحل کنٹرول آفس http://www.taco.gov.hk