نیے قبل پیدائش گاہکوں کے لیے معلومات

(Content revised 05/2015)

حاملہ خواتین کو بہت ساری نفسیاتی اور جذباتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کے لیے اہم بات یہ ہے کہ انہیں ان کے کنبوں کی طرف سے حمایت ملے۔ معمول کی قبل پیدائش جانچ فراہم کرنے کے علاوہ، میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹرز نے ماں باپ بننے والوں کے لیے صحت سے متعلق بات چیت اور ورکشاپ کا سلسلہ بھی تیار کیا ہے۔

قبل پیدائش جانچ

  1. طبی اور زچگی سے متعلق سرگذشت
    • سابقہ حمل سے متعلق گذشتہ صحت اور سرگذشت، خاص بیماریوں کی کنبہ کی سرگذشت اور حالیہ حمل کی صحت کی حالت سے ہمارے عملہ کو انفرادی خاتون کے لیے قبل پیدائش دیکھ بھال کا منصوبہ بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
    • پچھلی ماہواری کی آخری تاریخ کو زچگی کی متوقع تاریخ کا اندازہ لگانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
  2. جسم کے وزن اور بلڈ پریشر کی پیمائشیں
    • یہ ماں اور جنین دونوں کی صحت کے انڈیکس ہیں۔
    • جسم پر موجود لباس کی قسموں کا جسم کے وزن کی پیمائش کی درستی پر اثر پڑتا ہے۔ حاملہ خواتین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اگلی ملاقاتوں پر بھی اسی وزن کے کپڑے پہنیں۔
    • اگر کپڑے بہت موٹے یا آستین بہت کسی ہوئی ہیں تو بلڈ پریشر کی درستی کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہوجائے گا۔
  3. پیشاب جانچ
    • ہر معمول کی جانچ کے دوران، شوگر اور پروٹین کی موجودگی کے لیے پیشاب کے نمونے کی جانچ کی جاتی ہے۔
    • اگر حاملہ خواتین کے پیشاب میں شوگر پائی جاتی ہے، تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟
      • ہارمونی تبدیلیوں کی وجہ سے، حمل کے دوران پیشاب میں شوگر کی معمولی مقدار ملنا عام بات ہے۔ دوران حمل ہونے والی ذیابیطس کی تصدیق کرنے کے لیے خون جانچ ضروری ہے۔
      • عام طور سے، اگر حاملہ خاتون کی عمر 35 سال سے زیادہ ہے، وہ موٹی ہے، اس کے کنبہ میں ذیابیطس میلیٹس کی سرگذشت، دوران حمل ہونے والی ذیابیطس یا پیدائش کے وقت 4 کیلوگرام سے زیادہ وزن کے ساتھ بچے کی ولادت کی سرگذشت ہے، تو دوران حمل ہونے والی ذیابیطس کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
      • اگر دوران حمل ہونے والی ذیابیطس سے متاثرہ حاملہ خاتون کا علاج اچھی طرح نہیں کیا جاتا ہے، تو پھر وہ اور اس کا جنین دونوں تشویشناک طور پر متاثر ہوں گے۔
    • اگر حاملہ خواتین کے پیشاب میں پروٹین ملتی ہے، تو اس کا کیا مطلب ہے؟
      • پیشاب میں پروٹین کی موجودگی کی بہت ساری وجوہات ہوتی ہیں۔ حمل کے دوران سب سے عام وجہ یہ ہے کہ پیشاب کے راستے میں انفیکشن ہوتا ہے۔
      • یہ ماقبل انشناج (pre-eclampsia ) کی وجہ سے ہوسکتا ہے جو اکثر زیادہ بلڈ پریشر کے ساتھ وابستہ ہوتا ہے اور عام طور پر حمل کے اگلے نصف میں واقع ہوتا ہے۔ اگر فورا اور مناسب دیکھ بھال نہیں کی جاتی ہے، تو مرض کا تشویشناک نتیجہ ظاہر ہوسکتا ہے۔
      • دوسری عام وجہ یہ ہے کہ پیشاب کا نمونہ اکٹھا کرنے میں غلط تکنیک کی وجہ سے اندام نہانی سے نکلنے والے مواد سے پیشاب کا نمونہ آلودہ ہوجاتا ہے۔

    پوائنٹ جوپیشاب كا سیمپل جمع كرتے وقت نوٹ كرنے ہیں :

    1. اپنے پیشاب كا سیمپل ناشتہ كرنے سے پہلے جمع كریں )سادہ پانی پینا ٹھیك ہے ( ۔
    2. سیمپل جمع كرنے كیلئے ایك صاف چوڑے منہ والا بوتل تیار كریں ۔
    3. پہلے خارج ہونے والے پیشاب كو رد كردیں جیسا كہ یہ ٹیسٹ كیلئے موزوع نہیں ہے ۔
    4. جب دوسرا اخراج تیار كریں تو اپنے ہاتھ كو لیكوئڈ صابن اور پانی سے اچھی طرح دھوئیں ۔
    5. فرج صاف كرنے كیلئے ایك گیلا كاٹن اون پیڈ یا ٹوائلٹ پیپر استعمال كریں اورفرج سے كوئی اخراج ہو تو ہٹائیں ۔
    6. اپنے آپ كو ٹوائلٹ كے اوپر پوزیشن دیں اور پیشاب كرنا شروع كریں ۔ .
    7. پیشاب كا پہلا اور آخری حصہ جمع نہ كریں ۔
    8. پیشاپ كے عمل كے درمیان ،چوڑے منہ والے بوتل سے پیشاب كا سیمپل جمع كریں ۔
    9. كنٹینر پر ڈھكن مضبوطی سے واپس بند كر دیں اور اپنے ہاتھ اچھی طرح دھو لیں ۔
    10. اس كے بعد آپ بطور معمول كھا سكتے ہیں ۔
  4. سوجن
  5. ہر معمول کی جانچ میں دایہ یہ جانچ کرے گی کہ کیا حاملہ خواتین کو سوجن ہے۔ اگر اس کے ساتھ بلڈ پریشر یا پیشاب میں پروٹین بھی موجود ہے، یا بہت چھوٹے عرصے (کئی دن) میں سوجن کی کیفیت بدتر ہوجاتی ہے، تو ماقبل انشناج کا شبہ ہوسکتا ہے۔ اسپیشلسٹ کے پاس فوری طور پر ریفر کرنا ضروری ہے۔

  6. جسمانی جانچ
  7. ڈاکٹر جانچ کرے گا کہ کیا حاملہ خاتون کا دل، پھیپھڑا اور دیگر اعضاء صحت مند ہیں۔ جنین کی افزائش اور اس کے مقام کا معائنہ کرنے کے لیے پیٹ کی جانچ کی جائے گی۔ ایک آلے کا استعمال کرکے جنین کی دھڑکن معلوم کی جائے گی۔

روز مرہ کی سرگرمیاں

  • حاملہ خواتین اکثر تھکن محسوس کرتی ہیں۔ بھوک مٹنے سے بچنے کے لیے مناسب آرام ضروری ہے، جس سے جنین کی افزائش پر اثر پڑے گا۔
  • قبل پیدائش ورزشی کلاسوں میں حاضر ہونے سے فائدہ ہوگا۔ اگر اس طرح کی کلاس میں حاضر نہیں ہوسکتی ہیں، تو براہ کرم پھیلانے کی ورزش جاری رکھیں۔ تیرنے اور ٹہلنے جیسی دیگر ورزشیں بھی حمل کے دوران مناسب ہیں۔
  • ذاتی حفظان صحت اہم ہے۔ جسم کا درجہ حرارت تھوڑا بڑھ جائے گا۔ سوتی کپڑے پہننے سے پسینہ سکھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ہارمونی تبدیلیوں کی وجہ سے اندام نہانی سے زیادہ رطوبت خارج ہوسکتی ہے، اور شدید خارش انتہائی عام بات ہے۔ صفائی کے پیڈ استعمال کرنا، سوتی زیر جامہ پہننا اور ٹب کی بجائے شاور لینا انفیکشن روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ اندام نہانی کو پچکاری سے دھونے کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ہے۔
  • حمل کے آخری مرحلے میں، دودھ کی تھوڑی مقدار نپل سے جاری ہوگی۔ اسے ہر دن پانی سے ضرور صاف کرلیں۔
  • حمل کے دوران جنسی زندگی کا مزہ لیا جاسکتا ہے الا یہ اندام نہانی سے خون بہتا ہو۔

خلاف معمول کیفیات

اگر مندرجہ ذیل میں سے کوئی کیفیت واقع ہوتی ہے، تو اسے ڈاکٹر سے صلاح لینی چاہیے یا فورا ہسپتال کے ایکسیڈینٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ جانا چاہیے:

  • پانی کا رکنا
  • اندام نہانی سے خون بہنا
  • پیٹ میں مستقل درد
  • شدید سوجن جو مختصر وقت کے اندر بڑھ جاتی ہے
  • شدید سردرد
  • جنین کی حرکت میں کافی کمی

ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ
فیملی ہیلتھ سروس
ویب سائٹ: www.fhs.gov.hk
24 -گھنٹہ معلومات کی ہاٹ لائن: 2112 9900