ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام

(07/2019 مواد نظر ثانی شدہ )(i07/2017 دوبارہ اشاعت )

انسانوں میں ویکٹر سے پیدا ہونے والی عام بیماریوں میں ڈینگو بخار، جاپانی ورم دماغ، ملیریا، اسکرب ٹائفس (جنگل بخار) اور داغ دار بخار (پہاڑی بخار) شامل ہیں۔ مچھر ڈینگو بخار، جاپانی ورم دماغ، ملیریا اور زیکا وائرس پھیلانے کے لئے ذمہ دار ہیں جبکہ اسکرب ٹائفس (جنگل بخار) اور داغ دار بخار (پہاڑی بخار) بالترتیب کلنی اور کیکڑا سے پھیلتا ہے۔

ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچنے کے لئے، حاملہ خواتین کو مچھر، کلنی اور کیکڑا کے ڈنکوں / کاٹنے سے اپنے آپ کو بچائیں، اور ان کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کریں۔

اپنے آپ کو ڈنکوں / کاٹنے سے بچائیں

مچھروں سے پھیلنے والے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لئے، حاملہ خواتین کو مچھر کی سرگرمیوں (عام طور پر صبح اور شام) کے اوقات میں گھر کے اندر رہنا چاہئے۔

اسکرب ٹائفس (جنگل بخار) اور داغ دار بخار (پہاڑی بخار) منتقل کرنے والے ویکٹر بنیادی طور پر پودوں والے علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ لہذا، دیہی علاقوں کا دورہ کرتے وقت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان ویکٹروں کے کاٹنے سے بچا جا سکے۔

حفاظتی لباس پہنیں جیسے ڈھیلے، ہلکے رنگ کے لمبی آستین والے کرتے اور پتلون۔

ایسی خوشبو استعمال کرنے سے گریز کریں جو مچھروں کو راغب کرسکتی ہیں۔

حاملہ خواتین کیڑا مار مواد پر مشتمل (DEET (20-30% استعمال کرسکتی ہیں۔ کیڑا مار ادویات کو استعمال کرتے وقت براہ کرم درج درج ذیل نکات ملحوظ رکھیں:

  • لباس (لمبی آستین والے کرتے اور پتلون) اور کھلی ہوئی جلد کے لئے کیڑے مار دوا لگائیں؛
  • زخموں یا جلن والی جلد پر نہ لگائیں۔
  • صنعت کار کی ہدایت پر عمل کریں، کیڑے مار دوا دوبارہ لگائیں اگر ضروری ہو تو؛
  • جب آپ اندر جائیں تو غسل کریں یا اپنی جلد کو دھوئیں؛
  • DEET لگائے گئے کپڑے کو صابن اور پانی سے دھو لیں۔

مزید معلومات کے لئے، براہ کرم سینٹر فار ہیلتھ پروٹیکشن ویب سائٹ پر "ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں" کو دیکھیں۔