قبل پیدائش اور پیدائش کے بعد دماغی صحت

(مواد پر نظرثانی کی گئی 12/2019 میں)

قبل پیدائش اور پیدائش کے بعد دماغی صحت کی اہمیت

قبل پیدائش یا پیدائش کے بعد جذباتی پریشانیوں سے ماؤوں کی ذہنی حالت، روز مرہ کا کام، کام کی کارکردگی، ازدواجی تعلقات اور بچے کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔

حمل کے دوران، ذہنی تناؤ میں مبتلا ماؤں کو اسقاط حمل اور وقت سے پہلے پیدائش کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ جب ماؤوں کو حمل کے دوران ذہنی تناؤ یا اضطراب کی علامات ہوں تو انھیں پیدائش کے بعد ذہنی تناؤ ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور ان کے نوزائدہ بچے جذبات کے ضابطے اور سلوک پر قابو پانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

پیدائش کے بعد، ہارمون کی تبدیلیوں، کردار میں تبدیلی، بچوں کی نگہداشت میں چیلنجیز اور خاندانی مسائل کی وجہ سے ماؤوں کو مزاج کی خرابی سے دوچار ہونے کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔ پیدائش کے بعد ذہنی تناؤ سے ماں کے اپنے بچے کی نگہداشت کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے اور اس سے بچوں کی جسمانی صحت، ادراکی ترقی نیز جذباتی اور سلوکی نشوونما پر بھی اثر پڑتا ہے۔ پیدائش کے بعد ذہنی تناؤ کی شکار ماؤوں کے شرکاء حیات میں بھی جذباتی پریشانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ لہذا، پیدائش سے پہلے اور پیدائش کے بعد خواتین کی ذہنی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

قبل پیدائش دورانیے میں جذباتی پریشانی ہوسکتی ہے

حاملہ ہونے سے فیملی میں کافی جوش و خروش پیدا ہو جاتا ہے۔ پھر بھی اس بات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ حمل کے دوران ماؤوں کے مختلف جذبات ہوسکتے ہیں، جن میں اضطراب، لاچاری اور چڑچڑا پن وغیرہ شامل ہیں۔ حاملہ خواتین بہت ساری جسمانی تبدیلیوں اور تکلیف کا سامنا کر سکتی ہیں۔ ان کی طرز زندگی کو ایڈجسٹ کرنا پڑسکتا ہے۔ لہذا، ان کے جذبات متاثر ہوسکتے ہیں۔ حاملہ خواتین کو جنین کی نشوونما یا بچے کی نگہداشت کے انتظام کے بارے میں بہت ساری پریشانی بھی ہوسکتی ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ عوامل کا تعلق پیدائش سے پہلے کی پریشانی اور ذہنی تناؤ سے ہے، جیسے ماں کی عزت نفس، اس کا ازدواجی تعلق، سسرالی رشتہ اور معاشرتی تعاون۔ حمل کے دوران جذباتی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے، ماؤقں کو اپنی تعریف کرنا سیکھنا چاہئے، خاص طور پر حمل کے دوران بندشوں کو قبول کرنے اور ضروریات سے نمٹنے کی کوششیں۔ وہ دوسری ماؤقں سے بھی معاشرتی تعاون کو تقویت دینے کے لئے بات کرسکتی ہیں، یا اپنی پریشانی کو دور کرنے کے لئے کسی ایسے شخص سے بات کریں جس پر ان کو اعتماد ہے۔ اگر جذباتی پریشانی برقرار رہتی ہے تو ماؤقں کو جلد سے جلد پیشہ ورانہ مدد لینا چاہئے۔

پیدائش کے بعد ڈپریشن کے خطرہ کے بڑے عوامل

پیدائش کے بعد ہونے والے ڈپریشن کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہیں۔ تحقیقی نتائج سے اشارہ ملتا ہے کہ ذیل میں مذکور جدول میں درج عوامل پیدائش کے بعد ڈپریشن کے بڑھتے ہوئے خطرات سے ہم آہنگ ہیں۔

  • طبی عوامل
    • پچھلی نفسیاتی حالتیں جن میں ڈپریشن اور دماغی خلل شامل ہے
    • قبل از پیدائش ڈپریشن یا اضطراب ذہنی
  • نفسی سماجی عوامل
    • اضطراب سے دوچار شخصیت
    • معاشرتی تعاون کا فقدان
    • کمزور ازدواجی تعلق
    • غیر مطمئن سسرالی رشتہ
    • گھریلو تشدد
    • مالی مشکلات
    • تناؤ سے بھرپور واقعات زندگی
  • قبالتی اور بچوں سے متعلق عوامل
    • قبل پیدائش اور پیدائش کے بعد کی پیچیدگیاں
    • عملیہ قیصری ایمرجنسی
    • سابقہ اسقاط حمل / حمل کے دوران صعوبتیں
    • غیر منصوبہ بند حمل
    • پیدائشی امراض کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ / وقت سے پہلے پیدائش

پیدائش کے بعد موڈ کے مسائل

پیدائش کے بعد مسائل مزاج کی 3 بنیادی اقسام ہیں۔ (1) پیدائش کے بعد ذہنی پریشانی، (2) پیدائش کے بعد ذہنی تناؤ (3) پیدائش کے بعد نفسیاتی مرض، ان میں سے ہر ایک کے لئے انتشار، طبی تمثیل، شدت کی مقدار اور تدارک ہے۔

  1. پیدائش کے بعد ذہنی پریشانی
    • یہ تقریب%80 - %40  پیدائش کے بعد کی خواتین کو متاثر کرتی ہے
    • یہ ایک عارضی حالت ہے جس میں مزاج کی تبدیلی، اشکباری، مضطرب نیند اور چڑچڑاپن ہوتا ہے۔ اس کی علامات عام طور پر پیدائش کے بعد تقریبا 3 سے 5 دن کے اندر ظاہر ہوتی ہیں
    • اس کی علامات نسبتا معمولی ہوتی ہیں اور اکثروبیشتر چند ایام میں خود بخود ختم ہوجاتی ہیں
  2. پیدائش کے بعد ذہنی تناؤ
    • یہ تقریبا %19 - %13 پیدائش کے بعد کی خواتین کو متاثر کرتا ہے
    • اس کی علامات دوسرے وقت میں ذہنی تناؤ کے تجربہ کے مماثل ہی ہیں۔ آغاز عام طور پر 6 ہفتوں کے اندر ہوتا ہے، لیکن یہ پیدائش کے بعد ایک سال کے اندر بھی ہوسکتا ہے۔
    • پیدائش کے بعد ذہنی تناؤ کی شکار زیادہ تر مائیں صحت یاب ہوجائیں گی اگر ان کی شناخت جلد ہوجائے اور انہیں فیملی سے مناسب سلوک اور مدد حاصل ہو
  3. پیدائش کے بعد نفسیاتی مرض
    • یہ تقریبا %0.5 - %0.1 پیدائش کے بعد کی خواتین کو متاثر کرتا ہے
    • اس کی اہم خصوصیات میں غیر موجود آوازیں سننا، دوسروں سے نقصان پہنچنے کے عجیب و غریب خیالات اور خود کو یا بچے کو نقصان پہنچانے کے خیالات شامل ہیں۔ اس کی علامات عام
    • طور پر پیدائش کے بعد 14 دن کے اندر ظاہر ہوتی ہیں۔
    • ایک نفسیاتی ایمرجنسی ہے۔ کسی ماہر نفسیات سے فوری طور پر رجوع کرنا چاہئے یا اسپتال کے حادثہ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ جانا چاہئے

پیدائش کے بعد ذہنی تناؤ کی فوری شناخت

پیدائش کے بعد ذہنی تناؤ کی اہم علامات میں شامل ہیں:

  • تنگ مزاجی کی مستقل مدت، جیسے ذہنی تناؤ اور غمگین ہونا، بلاوجہ رونا یا رونا چاہتے ہیں مگر آنسو نہیں آتے
  • تقریبا تمام سرگرمیوں میں دلچسپی کی کمی (یہاں تک کہ اپنے بچے میں بھی دلچسپی ختم ہوجائے)
  • بھوک میں خلل
  • نیند کے مسائل
  • زیادہ تر وقت میں تھکاوٹ یا توانائی کا ضیاع
  • توجہ مرکوز کرنے یا فیصلے لینے میں دشواری
  • قصور وار، بے وقعتی اور ناامیدی محسوس کرنا
  • ضرورت سے زیادہ پریشانی اور چڑچڑاپن

اگر مذکورہ علامات 2 ہفتے یا اس سے زیادہ برقرار رہتی ہیں اور اس سے عورت کے روز مرہ کے کام نمایاں طور پر متاثر ہیں تو جلد از جلد پیشہ ورانہ مدد حاصل کریں۔

روک تھام کے لئے نکات

  • حمل سے پہلے مخصوص تیاری جس میں مناسب فیملی اور مالی منصوبہ بندی شامل ہو۔
  • پیدائش کے بعد زندگی کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد کے لئے پرورش اطفال سے متعلق حقیقت پسندانہ توقعات رکھیں۔
  • متعدد ذرائع سے پریشانی کو کم کرنے کے لئے حمل، بچے کی پیدائش اور بچے کی نگہداشت کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کریں، جیسے مرکز برائے زچگی اور صحت اطفال میں چائلڈ کیئراور پیرینٹنگ ورکشاپ میں شریک ہونا، دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام متعلقہ گفتگو اور ورکشاپ میں شرکت کرنا وغیرہ۔
  • دوسرے والدین کے ساتھ زیادہ تجربہ شیئر کریں اور زیادہ سے زیادہ معاشرتی تعاون حاصل کریں۔
  • افہام و تفہیم اور تعاون کو بہتر بنانے کے لئے اپنے شریک حیات اور دیگر فیملی ممبران کے ساتھ مؤثر تبادلہ خیال کو فروغ دیں۔
  • کافی آرام کریں اور سوئیں، جیسے پیدائش کے بعد گھریلو اور بچے کی نگہداشت میں مدد کا انتظام کرنا۔
  • تفریحی اور آرام دہ سرگرمیوں کیلئے کچھ وقت نکالیں، جیسے چہل قدمی کے لئے جانا یا دوستوں سے ملاقات کرنا۔
  • صحت مند غذا کھائیں۔ سگریٹ نوشی نہ کریں اور الکحل پر مشتمل مشروبات سے پرہیز کریں۔

مدد لینے کے طریقے

  • ابتدائی تشخیص اور تدارک کے لئے کسی فیملی ڈاکٹر یا قبالت دان سے مشورہ کریں، اور اگر ضروری ہو تو ماہر خدمات رجوع کریں۔
  • پیشہ ورانہ تشخیص اور علاج کے لئے نجی شعبوں میں طبیب نفسی یا طبی ماہر نفسیات سے سے رجوع کریں۔
  • تشخیص اور حوالہ کے لئے کسی سماجی کارکن یا مشیر سے رجوع کریں۔
  • اگر ماؤوں کو پیدائش کے بعد مسائل مزاج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو وہ اپنے رہائشی علاقے میں مرکز برائے زچگی اور صحت اطفال سے رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ ابتدائی تشخیص اور مناسب خدمات کے لئے نرسوں سے ملاقات کا وقت متعین کیا جاسکے۔

خدمات مشاورت / رابطے کے لئے ٹیلی فون نمبر

  • ساماریتان بیفرینڈرس ہانگ کانگ 2222 2389
  • سوسائڈ پریوینشن سروسز 0000 2382
  • سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ 24 گھنٹے ہاٹ لائن 2255 2343
  • ہاسپیٹل اتھارٹی مینٹل ہیلتھ ڈائریکٹ (24 گھنٹے) 7350 2466

دیگر خدمات

محکمہ صحت:

  • فیملی ہیلتھ سروس 24 گھنٹے معلومات کے لئے ٹیلی فون نمبر 9900 2112
  • فیملی ہیلتھ سروس بریسٹ فیڈنگ ٹیلی فون نمبر 7450 3618
  • ہیلتھ ایجوکیشن انفولائن 0111 2833
  • فیملی ہیلتھ سروس ویب سائٹ
  • پرائمری کیئر ڈائریکٹری
    (آپ ڈائریکٹری کا استعمال کرکے اپنی ضرورت کے مطابق کسی فیملی ڈاکٹر کو تلاش کر سکتے ہیں)