درمیانی حمل میں جنین کی نشوونما_اردو

درمیانی حمل

اس مرحلے میں آپ کا پیٹ زیادہ واضح ہوگا اور آپ کے پیٹ کے وسط میں تاریک لکیریں پڑ سکتی ہیں، جو کہ جلد کی عام رنگت ہے۔ عام معمولی دشواریوں میں کمر درد، بدہضمی اور بواسیر ہو سکتی ہیں۔

حمل کے 14 سے 17 ہفتے

14 ہفتوں میں، بچہ سر سے نیچے تک تقریبا 85 ملی میٹر ہوتا ہے۔ بچہ امینیٹک سیال (جنین کی جھلیوں میں موجود مائع جو تمام حمل کے دوران جنین کے گرد موجود رہتا ہے) کے ٹکڑوں کو نگل سکتا ہے، جو گردے کے ذریعہ پیشاب بن کر نکل جاتا ہے۔

وہ سننا شروع کردیتے ہیں اور 15 ہفتوں میں روشنی کے حوالے سے حساس ہوجاتے ہیں۔

16 ہفتوں میں، اعصابی نظام کی ترقی جاری رہتی ہے۔ ہاتھ ایک دوسرے تک پہنچ سکتے ہیں یا مٹھی بنا سکتے ہیں۔

حمل کے 18 سے 24 ہفتے

18 ہفتوں کے بعد، بچہ زیادہ متحرک ہو جاتا ہے، اور آپ کو اس کی ابتدائی حرکات محسوس ہونی شروع ہوسکتی ہیں، جو ہلکے ہچکولے کی طرح ہوتی ہے۔ آپ کا بچہ بیرونی دنیا پر بھی رد عمل ظاہر کر سکتا ہے، جیسے موسیقی۔ چوسنے کی عادت پیدا ہونے لگتی ہے، اور ہو سکتا ہے کہ جنین اپنا انگوٹھا چوسنے لگے۔

21 ہفتوں میں، آپ کے بچے کا وزن تقریبا 350 گرام ہو جاتا ہے۔ دماغ تیزی سے ترقی کر تا ہے۔ آنکھیں کھلنا شروع ہو جاتی ہیں۔ پھیپھڑے مکمل طور پر بن جاتے ہیں لیکن ابھی تک کام کرنا شروع نہیں کرتے۔

حمل کے 25 سے 28 ہفتے

جیسے جیسے آپ کے پیٹ بڑھتے ہیں اس پر کھچنے کے نشانات تیزی سے بڑھ سکتے ہیں۔ کھچنے کے یہ نشانات چھاتی اور ران پر بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ ممکن ہے کہ آپ کو پہلے سے کہیں زیادہ آسانی سے بھوک محسوس ہو۔ آپ معقول، متوازن غذا برقرار رکھیں اور وزن میں اضافے سے گریز کریں۔

بدہضمی یا جلن اس مرحلے میں عام ہے، لہذا کم اور بار بار کھانا مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ممکن ہے کہ آپ آسانی سے تھک جائیں اور اپنے چہرے، ہاتھوں یا پیروں میں کچھ سوجن محسوس کریں۔

آپ کے بچے کا وزن 28 ہفتوں میں تقریبا 1 کلو ہو جاتا ہے، اور اس کا دماغ، پھیپھڑا اور ہاضمے کا نظام تشکیل پا لیتا ہے لیکن پوری طرح پختہ نہیں ہوتا۔ ممکن ہے کہ آپ کا بچہ چھونے اور آواز دینے پر رد عمل ظاہر کرے۔