حمل كے آخر میں ہونے والی معمولی بیماریاں اور ان کےلیے انتظام

(Published 07/2016)

ایڈیما

  • حمل کے دوران تیزی سے بڑھتی ہوئی اسٹروجن کی مقدار پانی كو برقرار رکھنے کا سبب بنتی ہے. کشش ثقل کے نتیجے کے طور پر،زیادہ تر پانی پیروں میں جمع ہو جاتا ہے .تقریبا 80 فیصد حاملہ خواتین کو ٹخنوں میں سوجن (ایڈیما) ہوتی ہے .
  • پیدائش کے بعد، اسٹروجن کی مقدار معمول پر واپسی آجاتی ہے ، جمع شدہ پانی جسم سے خارج ہو جائے گا .
  • اگر چند دنوں میں، آپ کے ٹخنوں، ہاتھ یا چہرے پر اچانک سوجن بڑھنے لگے یا سوجن تیزی سے بدترین ہو جا ئے تو، یہ پری ایكلیمسیا کی نشانیاں ہو سکتی ہیں . آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر دیکھنا چاہیے .

تجاویز

  • حمل سے پہلے كے سائز سے تھوڑے بڑے سائز کے آرام دہ جوتے پہنیں .
  • آرام کرتے ہوئے ٹانگیں پاؤں کی چوکی یا تکیوں پر آرام سے بلند كریں .
  • پیشاب آور دوا لینے سے پرہیز كریں کیونکہ یہ ادویات آپ کے بلڈ پریشر کو کم کرے گی . آنول میں خون کے بہاؤ میں کمی واقع ہو گی اور بچے کے لیے آکسیجن اور غذاییت کی فراہمی میں كمی آجائے گی .

پیشاب میں كثرت

  • یہ حمل کے دوران 50 فیصد گردوں میں خون کے بہاؤ میں اضافے اور پیشاب کی نالی کے ہموار عضلات پر پروجیسٹران كے آرام دہ اثر کا نتیجہ ہے .
  • اس کے علاوہ، حاملہ عورت کے پیشاب کی نالی انفیکشن کے لیے زیادہ حساس ہوتی ہے. اگر مناسب طریقے سے علاج نہ کیا جائے تو پیشاب کی نالی کا انفیکشن گردے میں سوزش اور قبل از وقت پیدائش میں مبتلا كر سکتا ہے. اگر آپ کو پیشاب میں كثرت ہے اور پیشاب كر تے ہوئے درد ہو یا كچھ خون آئے تو، آپ کو پہلے طبی مشورہ حاصل کرنا چاہیے .
  • جیسے ہی حمل كے آخر میں بچہ دانی بڑھتی ہے ،تو مثانہ دباؤ کا شكار ہو جائے گا اور پیشاب میں كثرت کا سبب بنتا جائے گا .

تجاویز

  • آپ كوپانی کی مقدار کو محدود نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ پیشاب کی نالی کے انفیکشن کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے .
  • بالفرض آپ کو ایک پیشاب کی نالی کا انفیکشن ہے،تو آپ كو ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق اینٹی بائیوٹک کا ایک کورس لیناچاہیے .
  • اگر آپ کو بار بار یا مسلسل پیشاب کی نالی کا انفیکشن ہو رہا ہے تو، آپ کو ابتدائی طبی مشاورت حاصل کرنا چاہیے. یہ پیشاب کی نالی یا گردوں كے بنیادی جسمانی مسئلہ سے متعلق ہو سکتا ہے .