جب مجھے 'صبح کی بیماری' محسوس ہو تو کیا کر سکتی ہوں؟

(Published 01/2017)

حمل کے ابتدائی مراحل میں متلی ہونا اور الٹیاں آنا نہایت عام باتیں ہیں۔ یہ جسم میں ہارمونل کی تبدیلیوں سے بہت زیادہ متعلق ہے۔ زیادہ تر حاملہ خواتین میں، یہ پریشان کن علامات عام طور پر حمل کے پہلے تین ماہ کے بعد غائب ہو جاتی ہیں۔

یہاں کچھ تجاویز ہیں جنہیں آپ تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لئے آزما سکتی ہیں:

  • چھوٹے کھانے کھائیں، جیسا کہ، ہر 2 سے 3 گھنٹے بعد کھانا۔ خود کو بھوکا رکھنے سے گریز کریں۔
  • وہ کھانا منتخب کریں جو خشک، کم چکنائی اور زیادہ کاربوہائیڈریٹ کا حامل ہو جیسا کہ روٹی، بسکٹس، چاول، نوڈلز یا پھینٹے ہوئے آلو۔
  • زیادہ چکنائی یا خشک خوراک، کافی، لہسن اور دیگر مصالحوں سے گریز کریں
  • کھٹے مشروبات جیسا کہ لیموں پانی/لیمونیڈ، آلوچے کے جوس کا انتخاب کریں۔
  • پیٹ کے بھر جانے سے بچنے کے لئے، کھانوں کے درمیان مشروب پئیں۔
  • کچھ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ادرک سے صبح کی بیماری میں افاقہ ہوتا ہے۔ حاملہ مائیں صاف ادرک کے کچھ ٹکڑے ڈال کر پانی کو ابالنے کے رہعے ادرک کا ڈرنک بنانے کی کوشش کر سکتی ہیں۔ آپ کھانا پکانے کے دوران ادرک کو بطور مصالحہ بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ کچھ محفوظ یا مصالحہ دار ادرک کی مصنوعات اضافی نمک اور چینی کے ساتھ لوڈ شدہ مقامی طور پر دستیاب ہو سکتی ہیں۔ حاملہ ماؤں کو انہیں کھانے سے بچنا چاہئے جیسا کہ زائد کھانا جسم میں سوڈیم اور توانائی کے انٹیک کو بڑھا سکتا ہے۔
  • جب آپ صبح کے وقت جاگتی ہیں تو آہستہ آہستہ کھڑی ہوں۔ کھانے کے بعد فوراً بعد ہی اپنے دانتوں اور زبان کو برش کرنے سے گریز کریں۔
  • کھڑکیاں کھولیں اور اندرون خانہ تازہ ہوا آنے دیں۔ بہت سے لوگوں یا ناقص ہواداری کی حامل جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
  • خوب آرام کریں، تھک جانا صبح کی بیماری کو بدتر بنا سکتا ہے۔
  • سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔ خاندانی اراکین کو بھی تمباکو نوشی روک دینے کا کہیں۔
  • جب علامات سنگین ہوں یا ان میں بہتری نہ آ رہی ہو تو طبی امداد طلب کریں۔

حمل کی کچھ پیچیدگیاں اور طبی امراض، جیسا کہ کثیر حمل، مولر حمل اور تھائیروٹوکسیکیسسشدید الٹی کا سبب بن سکتے ہیں۔ شدید الٹیوں کا نتیجہ پانی کی کمی اور الیکٹرولائٹس کے عدم توازن کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ اگر آپ میں مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہوتی ہیں، تو براہ مہربانی فوری طور پر طبی امداد تلاش کریں:

  • 24 گھنٹوں میں کچھ بھی نہیں کھا سکتی ہیں
  • وزن کم ہونا
  • 8 گھنٹے تک کوئی پیشاب نہ آئے یا اس کا رنگ بہت گہرا ہو
  • عمومی کمزوری، شدید تکلیف، چکر، الجھن یا دورے پڑ رہے ہوں
  • پیٹ کا بہت برا درد، بخار، خون کی الٹیاں