خناق (کم خوراک)، ٹیٹینس اور اسیلولر پرٹیوسس (کم خوراک) ٹیکہ (dTap ٹیکہ)

FHS-AN-3A (07/2020)

کالی کھانسی

پرٹیوسس، جسے "کالی کھانسی" بھی کہا جاتا ہے، ایک شدید قسم کی سانس کی بیماری ہے جو بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔ متاثرہ شخص کو شروع میں غیر مخصوص علامات ہو سکتی ہیں جیسے ناک بہنا، چھینکنا، کم درجے کا بخار اور ہلکی کھانسی۔ کھانسی آہستہ آہستہ زیادہ شدید ہوجاتی ہے اور وقفے وقفے سے بہت شدید کھانسی کھانے، پینے اور سانس لینے میں دخل انداز ہوتی ہے۔علامات ہفتوں تک برقرار رہ سکتی ہیں۔ پیچیدگیوں میں پھیپھڑوں میں انفیکشن، دورہ اور کوما شامل ہیں۔       یہ مریضوں کے چھوٹے چھوٹے قطروں کے ساتھ براہ راست رابطے سے پھیلتا ہے۔

کالی کھانسی سے بچے کیسے متاثر ہوتے ہیں؟

بچے عام طور پر اپنی دیکھ بھال کرنے والے متاثرہ شخص جن کو ابتدا میں غیر مخصوص علامات جیسے ناک بہنا، چھینکنا، کم درجے کا بخار اور ہلکی کھانسی ہو اس سے براہ راست رابطے یا چھوٹے چھوٹے قطروں کی منتقلی کے ذریعے کالی کھانسی سے متاثر ہوتے ہیں۔

خناق (کم خوراک)، ٹیٹینس اور اسیلولر پرٹیوسس (کم خوراک) ٹیکہ (dTap ٹیکہ)

  1. حاملہ خواتین کو کالی کھانسی کا ٹیکہ لینے کا مشورہ کیوں دیا جاتا ہے؟

    نوزائیدہ بچے صرف 2 ماہ کی عمر میں اپنی کالی کھانسی مخالف ویکسینیشن شروع کرتے ہیں۔ محکمہ صحت کے سینٹر فار ہیلتھ پروٹیکشن کے تحت ویکسین سے بچاؤ کے قابل امراض پر مبنی سائنسی کمیٹی مشورہ دیتی ہے کہ حاملہ خواتین کو ہر حمل کے دوران سیلولر پرٹیوسس پر مشتمل ویکسین کی ایک خوراک ملنی چاہئے۔ خناق (کم خوراک)، ٹیٹینس اور اسیلولر پرٹیوسس (کم خوراک)

    (dTap) ٹیک کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ زندگی کے پہلے چند مہینوں میں کالی کھانسی کے خلاف براہ راست تحفظ کے لئے پیدا شدہ اینٹی باڈیز کو پیدائش سے پہلے جنین کے لئے منتقل کیا جاسکتا ہے جب کہ نوزائیدہ بچے نے ابھی تک اپنی ویکسینیشن مکمل نہ کی ہو۔

  2. حاملہ خواتین کو ٹیکہ کب لگایا جائے؟

    ٹیکہ پیدائش سے کم از کم 15 دن پہلے ترجیحی طور پر لگایا جانا چاہئے، تاکہ حاملہ خواتین میں اینٹی باڈیز تیار ہوسکے، اور پیدائش سے قبل اچھی طرح تحفظ فراہم کرنے کے لئے جنین میں کافی اینٹی باڈیز منتقل ہو جائیں۔ ہاسپیٹل اتھارٹی کے اینٹی نیٹل کلینک اور محکمہ صحت کے مراکز برائے زچگی اور صحت اطفال حاملہ خواتین کو حمل کے 26 سے 34 ہفتہ تک پرٹیوسس ویکسین فراہم کریں گے۔

  3. مندرجہ ذیل افراد کو dTap ٹیکہ نہیں لینا چاہئے

    • کسی بھی ویکسین کے جزو (جس میں اینٹی بائیوٹکس یا پریزرویٹوز بھی شامل ہیں) پر شدید الرجک ردعمل ہو
    • پرٹیوسس پر مشتمل ویکسین کی پچھلی خوراک کے بعد شدید الرجک رد عمل ہوا ہو یا پلیٹلیٹ میں عارضی کمی واقع ہوئی ہو
    • کوئی دماغی مرض ہوا ہو (جیسے: کوما، شعور کی سطح میں کمی، طویل دورہ) بائیں طور کہ اسے پرٹیوسس پر مشتمل ویکسین کی پچھلی خوراک دینے کے 7 دن کے اندر کسی اور قابل شناخت سبب سے منسوب نہ کیا جا سکتا ہو
  4. ضمنی اثرات کیا ہیں؟

    • معمولی ضمنی اثرات میں مقامی رد عمل شامل ہیں (جیسے درد، لالی یا سوجن) جو ہلکے ہوں اور صرف کچھ دنوں تک برقرار رہیں
    • سنگین ضمنی اثرات جو کہ بہت کم ہوتے ہیں جیسے: گیلین بیری سنڈروم
    • سائنسی شواہد سے ثابت ہوا ہے کہ پرٹیوسس ٹیکہ حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کے لئے بہت محفوظ ہیں
اگر آپ کے پاس کوئی سوال ہے، تو براہ کرم محکمہ صحت کے زچگی اور بچوں کی صحت کے مرکز سے رابطہ کریں۔