ولوا یعنی شرمگاہ میں درد یا خارش سے کیسے نمٹا جائے

(Content revised 06/2015)

جینائٹل جلد بہت حساس ہوتی ہے اور کیمیکلز یا جسمانی ذرائع کے باعث ہونے والی خارش سے اسے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ اگر آپ کو ولوا کے حصے میں خارش یا جلن اور درد محسوس ہو تو کسی کنسلٹنٹ سے جلد از جلد رابطہ کریں۔ ڈاکٹر سے ملاقات کیے بغیر اوور دی کاؤنٹر میڈیسن یعنی بغیر نسخے کے دستیاب ادویات استعمال نہ کریں۔

وجائنا سے ہونے والا ڈسچارج
تقریباً تمام خواتین کو حمل کے دوران ویجائنا سے زیادہ ڈسچارج کی شکایت ہوتی ہے تاہم اسے سفید اور شفاف ہونا چا ہیے نہ کہ ناخوشگوار بو والا۔ اگر آپ کو درج ذیل میں سے کوئی علامت محسوس ہوں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ اس صورت میں آپ کو ویجائنا میں انفیکشن ہو سکتا ہے۔

  • ڈسچارج رنگدار ہے یا اس کے ساتھ خون آ رہا ہے۔
  • ڈسچارج کی بو عجیب ہے۔
  • آپ کو ویجائنا میں خارش یا درد محسوس ہو رہی ہے۔

صحت وصفائی

  • اپنی شرمگاہ کو بہت زیادہ نہ دھوئیں۔ اس حصے کی جلد کو آرام سے صاف کریں۔
  • تیز دھار پانی نہ استعمال کریں۔
  • نہانے کے پانی میں جھاگ، خوشبودار کریم، صابن یا خواتین کی صفائی کی کریمیں نہ استعمال کریں۔
  • ولوا کے حصے پر شیمپو نہ لگائیں۔
  • موزوں صفائی اور مرض کی علامات کو کم کرنے کے لیے سادہ/نمکین پانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • مثانے کے بھرنے سے پہلے پیشاب کے لیے جائیں۔ فارغ ہونے کے بعد صفائی کے لیے ولوا کے حصے سے ہاتھ پیچھے کی جانب لے جائیں آگے نہ لائیں۔ اس طرح سے وہ بیکٹیریا آپ کے اندام نہانی میں داخل نہیں ہو سکیں گے جو عموماً ریکٹم میں موجود ہوتے ہیں۔ پیشاب کے بعد ولوا کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔
  • اس حصے کو خشک کرنے کے لیے نرم، سفید اور بغیر خوشبو والے ٹوائلٹ پیپر استعمال کریں۔
  • ماہواری کے دوران 100 فیصد کاٹن کے پیڈز اور گدیاں استعمال کریں۔

کپڑے پہننا اور ان کی دھلائی

  • کاٹن کی انڈرویئر پہنیں اور ڈھیلے ڈھالے اسکرٹس یا پینٹس پہنیں۔
  • پینٹی ہرگز نہ پہنیں۔ )اس کی بجائے گھٹنے یا ران تک اونچے موزے پہن لیں(۔
  • اس بات کا دھیان رکھیں کہ انڈرویئر یا لباس کا کوئی بھی حصہ جو ولوا کو چھوتا ہے، وہ اچھی طرح صاف ہونا چاہیے۔
  • انڈرگارمنٹس کی دھلائی کے دوران کپڑوں کو نرم کرنے والے کیمیکلز استعمال نہ کریں کیونکہ یہ کیمیکلز کپڑوں کے اندر رہ جاتے ہیں اور ولوا کی جلد میں خارش کا سبب بنتے ہیں۔

سیکسچوئل انٹرکورس

  • جب ولوا میں خارش ہو تو جلد کو چکنا کرنے والی اشیاء یا پیٹرولیم جیلی استعمال نہ کریں۔
  • جب تولیدی اعضا میں درد ہو تو مباشرت سے گریز کریں۔
  • سیکسچوئل انٹرکورس کے بعد اگر ولوا کی جلد میں جلن ہو رہی ہو تو اسے ختم کرنے کے لیے آہستگی سے اس جگہ پر برف یا جمے ہوئے جیل کے پیکس تولیے میں لپیٹ کر رکھیں۔
  • انفیکشن سے محفوظ رہنے کے سیکسچوئل انٹرکورس کے فوراً بعد پیشاب کریں اور ولوا کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔

جسمانی سرگرمیاں

  • ایسی ورزشوں سے گریز کریں جن سے ولوا پر براہ راست دباؤ پڑے مثلاً سائیکل چلانا۔
  • ورزش کے بعد ہونے والی علامات کو کم کرنے کے لیے جمے ہوئے جیل کے پیک کو تولیے میں لپیٹ کر ولوا کی جلد پر رکھیں۔
  • ایسے سوئمنگ پولز میں نہ نہائیں جن کے پانی میں بہت زیادہ کلورین ملایا گیا ہو اور گرم ٹبس کے استعمال سےبھی گریز کریں۔
  • نہانے والے گیلے کپڑے اور کھیلوں والاا لباس فوراً اتار دیا کریں۔

روزمرہ زندگی

  • طویل عرصے تک بیٹھ کر کام کرنے کے لیے فوم ربر رنگ استعمال کریں۔
  • اگر بہت دیر تک کھڑے رہنا ہو تو پہلو اور انداز بدلتے رہیں۔
  • شرمگاہ میں ہونے والی سنسناہٹ پر جذبات سے اثر پڑتا ہے لہذا ذہنی تناؤ کے اوقات میں علامات شدید ہو سکتی ہیں۔ بھرپور آرام، ہلکی پھلکی موسیقی سننا اور کھنچاؤ والی ورزشوں کی مدد سے ولوا میں ہونے والی بے چینی کو کم کیا جا سکتا ہے۔