مینوپاز سے نمٹنا

(Published on 09/2017)

مینوپاز کیا ہے؟

مینوپاز کا مطلب ہے ماہواری کا عمل رک جانا۔ اس عرصے کے دوران عورت کے ہارمونز سے رطوبت نکلنا آہستہ آہستہ کم ہو جاتا ہے جس سے بانجھ پن آ جاتا ہے اور جسم میں مخصوص جسمانی و نفسیاتی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ یہ تبدیلیاں عام طور پر 40 کی دہائی میں رونما ہوتی ہیں۔ ہانگ کانگ کی خواتین میں مینو پاز کی اوسط عمر 51 سال ہے تاہم حقیقی عمر میں فرق ہو سکتا ہے۔

مینوپاز سے ہونے والی جسمانی و نفسیاتی تبدیلیاں

گرمی کی لہریں

  1. ٹھنڈے گرم پسینے

    قنات کشائی یا واسو ڈائلیشن کی وجہ سے ممکن ہے خواتین کو اچانک جسم میں گرمی کا احساس ہو جو کہ چھاتی کے گرد اور چہرے تک پھیل سکتا ہے۔ یہ احساس رہتا تو کچھ منٹ کے لیے ہے لیکن اس سے پورا جسم پسینے میں بھیگ جاتا ہے۔

  2. دل کا تیز دھڑکنا
  3. بہت زیادہ پسینہ، بالخصوص گرمی کی لہر کے دوران
  4. سر میں درد، سر چکرانا، تھکان، بے خوابی
  5. بے قاعدہ حیض

    حقیقی مینوپاز سے پہلے ماہواری بے ترتیب ہو سکتی ہے۔ اگر خواتین محسوس کرتی ہیں کہ ان کے حیض کافی طویل ہو گئے ہیں اور خون بہت بہہ رہا ہے یا مینوپاز کے بعد بھی اندام نہانی سے خون آ رہا ہے تو انہیں طبی مشورے کی ضرورت ہے۔

  6. اندام نہانی کی خشکی

    اندام نہانی سے رطوبت کی کمی، اندام نہانی کی کمزوری اور اس میں لچک کی کمی بعض اوقات جنسی عمل کے دوران درد کا باعث بن سکتی ہے۔

  7. آسٹیوپوروسس یا تَصلَب العظام
ہارمونز، بالخصوص ایسٹروجن، سے رطوبت کی کمی سے جسم میں تیزی سے کیلشیم کی مقدار کم ہو سکتی ہے جس سے ہڈیاں کمزور اور بھربھری ہو جاتی ہیں۔

یہ علامات جن خواتین میں موجود ہیں، ضروری نہیں وہ مینو پاز کو پہنچ رہی ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو اپنے ہیلتھ کیئر مہیا کنندگان سے رجوع کریں۔

نفسیاتی تبدیلیاں

مینو پاز سے گزرنے والی بعض خواتین اعصابی تناؤ، چڑچڑے پن، جذباتی اتار چڑھاؤ یا خود اعتمادی میں کمی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ جبکہ بعض میں یادداشت کی کمی یا کاموں پر توجہ دینے کے مسائل جنم لے لیتے ہیں۔.

مینو پاز کے حوالے سے سوچ مثبت رکھیں

مینو پاز ایک عورت کی زندگی میں ہونے والی عام اور قدرتی تبدیلی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک عارضی مرحلہ ہے جسے بیماری نہ سمجھا جائے۔ جیسے ہی ہارمونز کا "نیا" توازن قائم ہو جائے، یہ مرحلہ ختم ہو جائے گا۔

مندرجہ ذیل نکات اس مرحلے میں رونما ہونے والی جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں سے نپٹنے میں مدد کر سکتے ہیں:

جسمانی تبدیلیوں سے نمٹا

  1. جنسی عمل میں تکلیف سے بچنے کے لیے اندام نہانی کی جیلی لگائیں۔
  2. جوڑوں کے درد، دل کے امراض اور صحت کے دیگر مسائل کا خطرہ کم کرنے کے لیے اپنا طرز زندگی صحت مند رکھیں۔
  3. متوازن غذا کھائیں۔ زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں اور کیلشیم سے بھرپور غذائیں کھائیں جیسا کہ پھلیوں والی سبزیاں، سویابین کی مصنوعات، گہرے سبز رنگ والی سبزیاں، مچھلی اور ڈیری کی مصنوعات۔
  4. تمباکو نوشی اور شراب نوشی سے گریز کریں۔
  5. ورزش اور جسمانی ورزشت باقاعدگی سے کریں جیسا کہ واکنگ اور جاگنگ۔
  6. مناسب نیند لیں اور آرام کریں۔
  7. مینوپاز کی شدید علامات والی خواتین کو ڈاکٹر ہارمونز کی تبدیلی کا علاج بھی تجویز کر سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار انفرادی کیسوں پر ہوتا ہے۔
  8. اگر مینوپاز کے بعد آپ کو اندام نہانی سے زیادہ خون نکلنے کی صورتحال کا سامنا ہے تو اسی وقت ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

نفسیاتی تبدیلیوں سےنمٹنے کے لیے خوش رہیں اور اپنی سوچ مثبت رکھیں

  1. خوش باش اور مثبت رہیں۔
  2. اپنے احساسات اور تجربات کا دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں۔
  3. اپنی سماجی زندگی کو بھرپور بنائیں اور گھر سے باہر کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
  4. سیکھنے اور کام کرنے کا عمل جاری رکھیں۔