اندام نہانی کی شدید خارش اور سوزش (کینڈیڈیاسیز) کی معلومات

(شائع کردہ 08/2010)(دوبارہ پرنٹ ہوا 05/2019)

اندام نہانی کی شدید خارش اور سوزش کی بیماری کیا ہے؟

  • اعضائے تناسل کی خارش اور سوزش بچہ جننے والی عمر کی خواتین میں عام ہے اور یہ واقع ہوتی ہے قدرتی طور پر پیدا ہونے والے خمیر جیسی پھپھوندی جسے کینڈیڈا البیکانز کہا جاتا ہے کی کثرت پیدائش سے۔
  • عام حالات میں، کینڈیڈا کی تھوڑی سی مقدار اندام نہانی میں ہمیشہ موجود ہوتی ہے۔ اگر اندام نہانی کے تیزابی ماحول میں کوئی تبدیلی واقع ہو تو کینڈیڈا کی پیداوار بکثرت ہو جائے گی، جس میں خواتین کا اندام نہانی کی شدید خارش اور سوزش میں مبتلا ہونے کا قوی امکان ہو گا۔

کیا اندام نہانی کی شدید خارش اور سوزش کا علاج ضروری ہے؟

  • بیشتر خواتین میں بالکل بھی کوئی علامات نہیں پائی جاتیں ہیں، اس لیے اس کا علاج ضروری نہیں ہے۔
  • خواتین کی اقلیت میں فرج کی سوزش کی علامات پائی جاتی ہیں، جیسے فرج کے بیرونی حصے کی خارش کے ساتھ فرج کے زردی مائل یا پنیر جیسے اخراج میں اضافہ ہونا، فرج کی جلن، یا جماع کے دوران بے چینی۔ شدید صورتوں میں، فرج کا بیرونی حصہ، مقعد اور فرج کے درمیانی حصے اور چڈے کے حصے میں شدید درد کے ساتھ سوجن یا زخم ہو سکتے ہیں۔
  • اگر آپ میں فرج کی شدید خارش اور سوزش کی بیماری کی علامات پائی جائیں تو جنرل آؤٹ پیشینٹ کلینک یا نجی ڈاکٹر سے مشورہ کیجے۔ مشورے کے بعد، ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق موزوں ادویات، جیسے فرج میں رکھنے والے آلات، اوپر لگانے والی کریم یا کھانے والی دوا استعمال میں لائیے۔
  • یہ علاج کے بعد دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے۔

کیا میرے ساتھی کو بھی علاج کی ضرورت ہے؟

  • ایسی کوئی شہادت نہیں ملتی جو علامات کے بغیر ساتھیوں کے علاج کی تائید کرتی ہو۔
  • ادر آپ کے ساتھی میں بھی اسی دوران علامات نمودار ہو جائیں تو آپ دونوں کو ایک دوسرے کی انفیکشن سے بچنے کے لیے علاج کروانا چاہیے۔

خطرے کے عناصر کیا ہیں؟

  • مرد اور خواتین کے اعضائے تناسل کے حصوں میں اس قسم کے خمیر کا تھوڑی مقدار میں پایا جانا معمول کے مطابق ہے، مگر بہت سے ایسے عواملہیں جو کہ اس کی فالتو پیداوار کا باعث بنتے ہیں۔
  • عناصر جو کینڈیڈا کی بکثرت پیداوار کا باعث بنتے ہیں میں شامل ہیں:
    • آپ اینٹی بایوٹک استعمال کر رہی ہیں۔
    • آپ حاملہ ہیں۔
    • آپ ذیابیطس شکری میں مبتلا ہیں۔
    • آپ کا مدافعتی نظام کسی مدافعت ختم کرنے والی حالت کی وجہ سے کمزور پڑ گیا ہے، جیسے انسانی مدافعتی قوت کمی کرنے والے وائرس کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے۔

فرج کی شدید خارش اور سوزش (کینڈیڈیاسیز) سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

درج ذیل تجاویز فرج کی شدید خارش اور سوزش کو پیدا ہونے یا دوبارہ بننے سے روکنے میں مدد کر سکتی ہیں:

  1. اچھی ذاتی حفظان صحت برقرار رکھیں اپنے زیر جامے بکثرت دھوئیں۔
  2.  نائلن کے بنے یا زیادہ ٹائٹ زیر جاموں سے اجتناب کریں، ان کی بجائے کاٹن کے زیر جامے استعمال کریں۔
  3. اپنی فرج کی صفائی کے لیے دافع عفونت اشیا استعمال نہ کریں۔ یہ فقط آپ کی جلد میں سوزش پیدا کرے گا، اور جراثیم کو سوزش زدہ جلد پر آسانی کے ساتھ اثرانداز ہونے دے گا۔
  4. حقنہ استعمال نہ کریں۔
  5. معطر ماہواری تولیے اور خوشبودار ٹوائلیٹ پیپر کے استعمال سے اجتناب کریں۔
  6. ٹوائلیٹ کے استعمال کے بعد فرج کے بیرونی حصے سے لے کر پیچھے تک پونچھیں۔ یہ اس بیکٹیریا کو جو کہ عموماً آپ کی مقعد میں بستا ہے کو آپ کی فرج کے اندر جانے سے روکتا ہے۔