مینو پاز وقت کے قریب سیکس لائف

(Content revised 10/2013)

کیا آپ پریشان یا الجھن کا شکار ہیں؟

مینو پاز کے قریب پہنچ کر بھی سیکس کو مت بھولیں۔۔۔

  • Ÿسیکس کرنے کے لیے کبھی کوئی بوڑھا نہیں ہوتا!
  • Ÿسیکسچوئل تسکین ہماری بنیادی جبلتوں میں سے ہے اور ہمیں سیکس کرنے کی خواہش پر شرمندہ نہیں ہونا چاہیے۔ مرد اور خواتین اپنے جسمانی ڈھانچے میں مختلف ہیں، تاہم دونوں کی جنسی خواہش لگ بھگ ایک جیسی ہے۔
  • Ÿیہ سچ ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ خواتین کی سیکسچوئل خاصیتیں ماند پڑ جاتی ہیں لیکن زیادہ عمر کی خواتین میں بھی جنسی تحریک کام کرتی رہتی ہے۔ در حقیقت زیادہ عمر کے بیشتر افراد، مرد اور خواتین دونوں، جو جنسی طور پر فعال رہیں انہیں سیکس کرنے کا بھی زیادہ مزہ آتا ہے۔
  • Ÿسیکسچوئل لائف کا مطلب صرف وجائنل انٹرکورس نہیں۔ گلے لگنا، بوس و کنار، لاڈ پیار، مشترکہ اور تنہا خود لذتی کے ساتھ ساتھ اورل سیکس وہ جنسی کام ہیں جن سے بہت سے جوڑے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
  • Ÿجوڑوں کے درمیان سیکس کی تکرار کی کوئی حد نہیں، جتنی دفعہ دونوں مطمئن ہوں وہی ٹھیک ہے۔
  • Ÿمینو پاز کے بعد حمل ٹھہرنے کی کوئی فکر نہیں ہوتی اس لیے شاید آپ زیادہ بے فکر ہو کر سیکس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں!

’’مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میری وجائنا بہت خشک ہے اور جب بھی سیکسچوئل انٹرکورس کروں مجھے جلن ہوتی ہے۔‘‘

  • Ÿہارمونل کریم، ہارمونل ریلیسمنٹ تھیراپی اور لیوبریکنٹ جیلی آپ کے لیے مددگار ہو سکتی ہے۔ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

’’حال ہی میں سیکسچوئل انٹرکورس کے دوران میں روک نہ پائی اور میرا تھوڑا سے پیشاب نکل گیا۔۔۔‘‘

  • یہ غالباً لیکس پیلوک فلور مسل کی وجہ سے ہوتا ہے اور ادھیڑ عمر خواتین میں یہ مسئلہ اکثر دیکھا گیا ہے۔ پلویک فلور ورزش ان پٹھوں کو مضبوط کر سکتی ہے۔ باقاعدگی کے ساتھ ورزش سے خواتین میں پیشاب کا مسئلہ بہتر کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

’’اس عمر میں جنسی خواہش کی خواہاں ہو کر میں بہت شرمندہ محسوس کرتی ہوں!‘‘

  • سیکس کی ضرورت اور خواہش ایک صحت مند انسان کی نشانی ہے اور بڑھتی عمر کی وجہ سے یہ خواہش ختم نہیں ہو گی۔ اس کی بجائے آپ کو اس عمر میں بھی اس سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

’’میں یہ سوچ کر ڈپریشن میں چلی جاتی ہوں کہ میرا جسم اب پُرکشش نہیں رہا۔۔۔‘‘

  • آپ کی شخصیت میں کشش صرف آپ کے جسم کی ساخت اور شکل و صورت کی وجہ سے نہیں۔ ابدی جوانی کا حصول ممکن نہیں لیکن خود کو صاف ستھرا اور خوش رکھیں۔ یقینا آپ ادھیڑ عمر میں جا رہی ہیں لیکن اس کے باعث آپ اپنے ساتھی کے ساتھ سیکس اور زندگی کے دوسرے لمحات کا لطف اٹھانے کے لیے ہارمونز کے مزے لیں۔

اپنے احساسات اور خیالات کسی قابل اعتبار انسان کے ساتھ شیئر کریں۔ آپ اپنی زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

مینو پاز والی خواتین کے لیے مانع حمل کا مشورہ

  • Ÿجن خواتین میں مینو پاز 50 سال کی عمر سے پہلے ہی آ گیا ہو، وہ اپنی آخری ماہواری کے بعد دو سال تک مانع حمل طریقے، جیسا کہ کنڈوم، انٹریوٹرین آلہٰ یا سپرمیسائزڈ، استعمال کریں۔
  • Ÿجن خواتین میں مینو پاز 50 سال کے بعد رونما ہو وہ اپنے آخری حیض کے بعد ایک سال تک مانع حمل پر عمل کریں۔
  • Ÿکنڈوم کا باقاعدہ استعمال جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

سرویکل کینسر کے لیے سکریننگ

اگر آپ نے 65 سال یا اس سے کم عمر میں سیکس کیا ہے تو آپ کو چاہیے کہ سرویکل کینسر سے محفوظ رہنے کے لیے باقاعدگی سے سرویکل سمیئرز کروائیں تاکہ کینسر سے محفوظ رہیں۔

خدمات مہیا کرنے والے:

1۔ میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز (ماں اور بچے کی صحت کے مراکز)، محکمہ صحت۔

24 گھنٹے کی بکنگ سروس اور انفارمیشن ہاٹ لائن: 3166-6631

2۔ دیگر پرووائڈر: www.cervicalscreening.gov.hk

ہیلتھ چیک اور کونسلنگ

وویمن ہیلتھ سنٹرز اور منتخب میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز، محکمہ صحت

مانع حمل سروسز(بشمول ایمرجنسی مانع حمل)

1. میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز (ماں اور بچے کی صحت کے مراکز)، محکمہ صحت۔

2. ہانگ کانگ فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن، ٹیلی فون: 2575-4477

www.famplan.org.hk