ایک بریسٹ فیڈنگ دوستانہ احاطے کے قیام کے لئے رہنما کتابچہ

(Content revised 06/2015)

ماؤں اور بچوں کے لئے بریسٹ فیڈنگ دوستانہ ماحول تخلیق کرنا

بچوں، ماؤں اور کمیونٹی پر بریسٹ فیڈنگ کے فوائد کو اچھی طرح جانا جاتا ہے۔ بچوں کو جتنا زیادہ عرصہ بریسٹ فیڈنگ کرائی جاتی ہے، ماؤں اور ان کے بچوں کو اتنے زیادہ صحت کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ لہذا، آج کل، زیادہ تر مائیں اپنے بچوں کو اس وقت تک بریسٹ فیڈ کرانا چاہتی ہیں جب تک حالات اجازت دیتے ہیں۔ بہت کثرت سے، بریسٹ فیڈنگ مائیں اپنے بچوں کے ساتھ مال، شاپنگ، کیفے اور تفریحی مرزکز سہولیات میں میں جاتی ہیں؛ اور عوامی نقل و حمل کا نظام استعمال کرتی ہیں۔ ان عوامی مقامات پر اکثر اپنے بچے کو براہ راست بریسٹ فیڈ کرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ ان کے زیادہ تر تجربات مثبت ہیں، ماؤں نے کچھ جگہوں پر عملہ کے رویہ اور سہولیات میں بہتری لانے کی ضرورت سے متعلق بتایا ہے۔ کمیونٹی جتنی زیادہ معاون ہو گی، بشمول عوامی جگہوں کا بریسٹ فیڈنگ دوستانہ ہونے سے متعلق، اتنا زیادہ مائیں چھاتی سے دودھ پلانے کے قابل ہوں گی اور اتنے زیادہ بچے صحت مند ہوں گے۔

"بریسٹ فیڈنگ دوستانہ احاطہ" کیا ہے؟

2013 میں محکمہ صحت کے ایک سروے کے مطابق، تقریباً 60 فیصد ماؤں نے عوامی جگہوں پر براہ راست بریسٹ فیڈنگ کرائی تھی تاکہ وہ اپنے بچوں کی ضروریات کے تئیں مناسب طور پر ردعمل دے سکیں۔ مزید برآں، ان ماؤں میں جنہوں نے لبھی عوامی جگہ پر بریسٹ فیڈ نہیں کیا، نصف نے ایسا کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

"بریسٹ فیڈنگ دوستانہ احاطے" ایسی جگہ ہے جہاں دودھ پلانے والی مائیں اور ان کے خاندان کسی بھی وقت، کہیں بھی بریسٹ فیڈنگ کرانے کے لئے خوش آمدید محسوس کرتے ہیں اور مدد حاصل کرتے ہیں۔ عملہ کی جانب سے مندرجہ ذیل معاون اقدامات کو اپنانے کی سفارش کی جاتی ہے:

  • بریسٹ فیڈنگ کے لئے جگہ کا انتخاب کرنے سے متعلق ماں کی آزادی کا احترام کریں؛
  • ایک دودھ پلانے والی ماں کے کام میں مداخلت نہ کریں، جیسا کہ اسے ڈھانپنے، رک جانے، یا کسی اور جگہ پر چلے جانے کا مت کہیں؛
  • ایک ماں کو ایک مناسب جگہ کی پیشکش کریں جو بریسٹ فیڈ کرنے کے لئے زیادہ رازداری کی خواہشمند ہو، جہاں تک قابل عمل ہو، مثال کے طور علیحدہ سے سیٹ جو داخلی مقام سے زیادہ دور ہو؛
  • بریسٹ فیڈ کرانے والی ماؤں اور بچوں کی ضورریات کے تئیں معاون بنیں، مثال کے طور پر، دوسرے کسٹمرز کے سامنے ان کی سورتحال کی وضاحت کریں۔

ماؤں کو اپنے بچوں کو ٹوائلٹ میں بریسٹ فیڈ کرانے کا کہنا نامناسب بات ہے!!

"بریسٹ فیڈ دوستانہ احاطے" قائم کرنے کے ذریعے کارپوریٹ/کاروبار کے لئے کیا فوائد ہیں؟

اپنے احاطہ کو بریسٹ فیڈنگ کے لئے دوستانہ بنانا ایک معیاری کسٹمر سروس ہے جو کارپوریٹ تصویر کو بہتر بناتی ہے اور عوامی تعریف و توصیف حاصل کرتی ہے۔ دوسرے گاہک بھی بریسٹ فیڈ کرانے والی ماؤں اور ان کے خاندانوں کے لئے عملے کے دوستانہ اور مددگار نقطہ نظر سے متاثر ہوں گے۔ اچھی خبر تیزی سے پھیلتی ہے۔ کاروبار کی ماؤں کی 'کہی ہوئی بات یا سفارش' کی وجہ سے ان کے خاندان اور دوستوں میں مفت میں شہرت ہو گی۔

اکثر پوچھے جانیوالے سوالات

سوال 1: کیا ایک "بریسٹ فیڈنگ دستانہ احاطے" کو قائم رکھنا ہماری عمل کاری کے اخراجات میں نمایاں اضافہ کرتا ہے؟

جواب 1: نہیں۔ آپ کے عوامی احاطے کو بریسٹ فیڈنگ کے لئے دوستانہ بنانے کے کوئی براہ راست مالیاتی اخراجات نہیں ہیں۔ زیادہ تر ماؤں صرف ایک ماحول چاہتی ہیں کہ جہاں وہ پرسکون محسوس کریں جب وہ بریسٹ فیڈنگ کرا رہی ہوں۔ عملہ اور دیگر گاہکوں کا دوستانہ اور مددگار نقطہ نظر وہ بات ہے جو مائیں چاہتی ہیں۔

سوال 2: کیا ہمیں چھاتی سے دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے کمرے فراہم کرنا ہو گا؟

جواب 2: لازمی نہیں ہے۔ بریسٹ فیڈنگ کے لئے ایک کمرہ مثالی ہو گا۔ اگر بچے کی نگہداشت کا کمرہ فراہم کرنے کے لئے جگہ دستیاب ہو تو، آپ پریکٹس کے نوٹ "کمرشل عمارتوں میں چائلڈ کیئر کمرہ کی فراہمی" کا حوالہ لے سکتی ہیں، جو کہ https://www.bd.gov.hk/doc/en/resources/codes-and-references/practice-notes-and-circular-letters/pnap/ADV/ADV032.pdf پر سفارش کردہ مراکز سہولیات کے لئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ہے۔

اگر ایک کمرہ دستیاب نہیں ہے، تو آپ ایک ایسی جگہ کا انتظام کر سکتے ہیں جہاں زیادہ رازداری ہو، یا کسی قریبی بریسٹ فیڈنگ کی سہولت والی جگہ کے بارے میں معلومات ہو جسے مائیں ضرورت کے وقت استعمال کر سکتی ہوں۔ دراصل، بہت سی بریسٹ فیڈنگ مائیں بریسٹ فیڈنگ کے دوران اپنی سماجی سرگرمیوں کو جاری رکھنا چاہتی ہیں، مثال کے طور پر خاندان کے ساتھ کھانا کھانا، دوستوں کے ساتھ باتیں کرنا، لہذا بریسٹ فیڈنگ کرانے والی ماؤں کے لئے کسی خصوصی انتظامات کی واقعی ضرورت نہیں ہے۔ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ماؤں کے بریسٹ فیڈ کرانے کے لئے جگہ کا انتخاب کرنے کی آزادی کا احترام ہے۔

سوال 3: ایسی صورت حال سے کیسے نمٹیں جہاں دوسرے گاہک ماں کے بریسٹ فیڈ کرانے کے دوران دیکھے جانے کے بارے میں فکر مند ہوں؟

جواب 3: گاہکوں کو عام طور پر ماں کے بریسٹ فیڈنگ کراتے دیکھنے کے بارے میں کوئی تشویش نہیں ہوتی ہے۔ عملہ فکرمند گاہکوں کے لئے اس بات کی وضاحت کر سکتا ہے کہ بریسٹ فیڈنگ ایک بچے کو ماں کا دودھ پلانے کا ایک قدرتی طریقہ ہے۔ جب ایک بچہ بھوکا ہوتا ہے، تو ماں کو اس کی ضرورت کے تئیں ردعمل دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ضروری ہو تو، آپ کسٹمرز کو بریسٹ فیڈ کرانے والی ماں سے دور کی سیٹ کی پیشکش کر سکتے ہیں تاکہ کسی شرمندگی یا الجھن سے بچا جا سکے، یا صورت حال کو سنبھالنے کے لئے کسی زیادہ تجربہ کار عملے سے مدد لیں۔

آئیے شروع کرتے ہیں۔ ابھی سے اپنی جگہ کو بریسٹ فیڈنگ دوستانہ بنانے کے ذریعے معاونت کریں!

  • مرحلہ 1

    "بریسٹ فیڈنگ دوستانہ احاطہ" پر ایک تحریری تنظیم کی پالیسی تیار کریں، جو عملہ اور گاہکوں کے درمیان مواصلات کو بڑھائے گی، اور عمل کاری کو ہم آہنگ کرے گی۔ حوالہ کے لئے براہ مہربانی نمونے کی پالیسی دیکھیں۔

  • مرحلہ 2

    احاطہ میں ماؤں کے لئے زیادہ رازداری کی حامل جگہوں کی شناخت کریں جو رازداری کے ساتھ بچے کو دودھ پلانا چاہتی ہیں اور ان مقامات کے بارے میں تمام عملہ کے اراکین کو آگاہ کر دیں۔

  • مرحلہ 3

    عملہ کی واقفیت بریسٹ فیڈنگ دوستانہ اقدامات کے کامیاب نفاذ کی کلید ہے۔ ادارے کی پالیسی اور بریسٹ فیڈنگ دوستانہ احاطہ کے عمل کے بارے میں عملہ کے ہر رکن کے ساتھ مواصلات کریں۔ یقینی بنائیں کہ عملہ پالیسی سے واقف ہے، زیادہ رازداری کے حامل علاقہ کے بارے میں جانیں، اور عمومی منظرناموں کو منظم کرنے میں اعتماد کا مظاہرہ کریں۔

  • مرحلہ 4

    آپ کی بریسٹ فیڈنگ دوستانہ احاطوں کو فروغ دینا بریسٹ فیڈنگ کرانے والی ماؤں کو اسے تلاش کرنے اور استعمال کرنے کے قابل بنائے گا جب اس کی ضرورت ہو۔ مزید برآں، دیگر گاہکوں کو پتہ چلے گا کہ ماؤں کو اس احاطہ میں کہیں بھی دودھ پلانے کے لئے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ آپ مختلف طریقے سے فروغ دے سکتے ہیں، جیسا کہ اپنی تنظیم کی ویب سائٹ یا سماجی میڈیا پر اس کا اعلان کر سکتے ہیں اور/ یا داخلی جگہ پر یا احاطہ کے اندر کسی فوری نظر آنے والے علاقوں میں ایک خوش آمدید علامت پوسٹ کر کے ("بریسٹ فیڈنگ کے لئے آپ کو خوش آمدید کہا جاتا ہے")۔

پالیسی نمونہ

"بریسٹ فیڈنگ دوستانہ عمارت" کی پالیسی

ہماری تنظیم (یا کمپنی) یہ تسلیم کرتی ہے کہ بریسٹ فیڈنگ بچوں اور شیر خوار کو فیڈ کرنے کا قدرتی طریقہ ہے۔ ہم اپنے احاطے کی عمومی جگہوں پر بریسٹ فیڈنگ کے لئے ماؤں کا خیر مقدم کرتے ہیں

اس پالیسی کا مقصد عوامی جگہوں میں بریسٹ فیڈنگ کے لئے ماؤں کی معاونت کرنا ہے۔ یقین بنانے کے لئے کہ تمام عملہ اس سے آگاہ ہے، سب کو اس پالیسی کے بارے میں مطلع کیا جانا چاہئے۔

اس پالیسی کی معاونت کرنے کیلئے تمام عملہ مندرجہ ذیل اقدامات کرے گا:

  1. بریسٹ فیڈنگ کے لئے ایک جگہ کو منتخب کرنے کے لئے ماؤں کی آزادی کا احترام کریں؛ بریسٹ فیڈنگ کے کمرے کے ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ دودھ پلانے کے لئے اسے لازمی اس کمرے کا انتخاب کرنا ہے۔
  2. ایک دودھ پلانے والی ماں کے کام میں مداخلت نہ کریں، اسے ڈھانپ لینے کا کہنا یا کسی دوسری جگہ پر جانے کا کہنا ماسوائے جب تک کہ وہاں کوئی حفاظتی خدشات یا اخراجی راستے / باہر نکلنے کے راستہ کے مسدود ہونے کا خدشہ نہ ہو۔
  3. اگر ایک ماں کو بریسٹ فیڈنگ کے لئے زیادہ رازداری کی خواہش ہوتی ہے تو پھر اسے ایک مناسب جگہ کی پیشکش کریں (مثال کے طور پر مرکزی ٹریفک سے علیحدہ کونے میں سیٹ، ایک بریسٹ فیڈنگ کا کمرہ، کوئی قریبی کمیونٹی بچے کی دیکھ بھال کا مرکز)۔ ٹوائلٹس یا ریسٹ روم بچوں کو فیڈ کرانے کے لئے مناسب جگہیں نہیں ہیں اور ان کا نہیں کہا جانا چاہئے۔
  4. ضرورت کے وقت بریسٹ فیڈنگ کرانے والی ماؤں کی مدد کریں، جیسا کہ دوسرے گاہکوں کو بریسٹ فیڈنگ دوستانہ پالیسی اور بچوں کی غذا کی ضروریات کے بارے میں وضاحت کریں۔

محکمہ صحت کے بریسٹ فیڈنگ کے وسائل

محکمہ صحت کی فیملی ہیلتھ سروس کی طرف سے بریسٹ فیڈنگ کی معلومات

http://s.fhs.gov.hk/xknkz

یونیسیف سے معلومات

بریسٹ فیڈنگ میں ماؤں کی مدد کرنے کے لئے عوامی مقام جگہیں اور معاونت فراہم کی جا سکتی ہیں۔

بریسٹ فیڈ کرانے والی ماؤں کی مدد کرنے کے لئے ابھی عہد کریں۔

www.SayYesToBreastfeeding.hk

مزید جاننے کے لئے ہم سے رابطہ کریں

ٹیلیفون: 2833 6139

ای-میل: bf@unicef.org.hk

#SayYesToBreastfeeding