آپ کو چھاتی کے پمپوں کے بارے میں کیا جاننے کی ضرورت ہے

(مشمول نظرثانی کردہ 01/2021)
  • جب میں کام پر آتی ہوں تو چھاتی کے دودھ کو جمع کرنا مجھے اپنے بچے کو دودھ پلانا جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے!
  • چھاتی کا جمع کیا ہوا دودھ دینے سے مجھے یہ پتہ چلتا ہے کہ میرا بچہ کتنا دودھ پی رہا ہے۔
  • براہِ راست چھاتی کا دودھ پلانے کی بجائے اپنے بچے کو چھاتی کا جمع کیا ہوا دودھ دینے سے زیادہ وقت بچتا ہے!
  • وقتِ پیدائش سے پہلے پیدا ہوا میرا بچہ میری چھاتی کو چوسنے کے لیے بہت کمزور ہے۔ مجھے اسے چھاتی کا جمع کیا ہوا دودھ پلانے کی ضرورت ہے۔

ایک نئی ماں ہونے کے ناطے، آپ کو تعجب ہو سکتا ہے کہ چھاتی کا پمپ کب استعمال کرنا ہے۔
چھاتی کا پمپ استعمال کرتے وقت آپ کو کس چیز پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے؟

اگر آپ جاننا چاہتی ہیں کہ چھاتی کا دودھ کب جمع کرنا ہے، تو آپ پیار، چھاتی کا دودھ پلانے سے شروع ہوتا ہے… کو پڑھ سکتی ہیں۔
یہ کتابچہ اس بات پر مرکوز ہے کہ چھاتی کے پمپ کو صحیع طرح سے کیسے استعمال کرنا ہے۔

چھاتی کا پمپ کیسے کام کرتا ہے

چھاتی کا پمپ چھاتی کی شیلڈ کے اندر منفی دباؤ پیدا کر کے چھاتی سے دودھ نکالتا ہے۔ چھاتی کے پمپ کے بنیادی ڈھانچے میں 3 علیحدہ ہونے والے حصے ہوتے ہیں۔

  1. چھاتی کی شیلڈ: ایک مخروطی شکل کا کپ جو چھاتی پر فٹ ہو جاتا ہے
  2. پمپ: چھاتی کا دودھ نکالنے کے لیے منفی دباؤ پیدا کرتا ہے؛ اس کو چھاتی کی شیلڈ سے براہِ راست یا نلیوں کے ذریعے جوڑا جا سکتا ہے۔
  3. دودھ کا کنٹینر

براہ مہربانی نوٹ کریں: آپ ہاتھ یا چھاتی کے پمپ سے دودھ نکال سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ پمپ استعمال کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، تو بھی آپ کو ہاتھ سے چھاتی کا دودھ نکالنا سیکھنا چاہیے تاکہ بوقتِ ضرورت کام آ سکے۔

ایک مناسب پمپ کا انتخاب کریں

مارکیٹ میں کئی طرح کے چھاتی کے پمپ دستیاب ہیں، جن میں ہاتھ، بجلی اور بیٹری سے چلنے والے پمپ شامل ہیں۔ یہاں ایک شیلڈ والے اور دوہری شیلڈ والے چھاتی کے پمپ بھی ہیں؛ آخر الذکر ایک ہی وقت میں دونوں چھاتیوں سے دودھ نکال سکتا ہے۔ ہر ایک قیمت، معیار اور کارکردگی میں مختلف ہوتا ہے۔ آپ کو اپنی ضروریات پر غور کرنا چاہیے اور ایک ایسا چھاتی کا پمپ منتخب کرنا چاہیے جو آپ کے لیے مناسب ہو۔ چھاتی کے پمپ کا انتخاب کرتے وقت، درج ذیل پر غور کریں:

  1. چلانے کا طریقہ:
    • الیکٹرک دوہری شیلڈ والا پمپ مستقل اور متعدد بار استعمال کے لیے موزوں ہے۔
    • بیٹری سے چلنے والا چھاتی کا پمپ ان ماؤں کے لیے زیادہ موزوں ہے جو مقررہ جگہ پر پمپ کا استعمال نہیں کر سکتیں، یا جہاں بجلی کا ساکٹ نہیں ہے۔
    • چلنے کے دوران شور کی سطح مختلف ہوتی ہے۔
  2. سسٹم کا ڈیزائن:
    کھلا سسٹم بند سسٹم

    فروخت کے لیے دستیاب زیادہ تر چھاتی کے پمپ اسی نوعیت کے ہوتے ہیں۔

    کرائے کے لیے دستیاب زیادہ تر چھاتی کے پمپ اسی نوعیت کے ہوتے ہیں، جیسے ہسپتالوں، اور زچگی اور بچوں کے صحت کے مراکز میں استعمال ہونے والے۔

    سسٹم چھاتی کے دودھ کو پمپ کے ساتھ لگنے اور اس میں رکھنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ استعمال کنندگان کے درمیان پمپ کا مشترکہ استعمال ایک دوسرے سے انفیکشن ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

    سسٹم میں دودھ اور پمپ کے درمیان رکاوٹ ہوتی ہے، اور اسی وجہ سے، یہ نجاست اور ایک دوسرے سے انفیکشن کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

    صرف انفرادی استعمال کے لیے موزوں ہے۔

    متعدد استعمال کنندگان کے لیے موزوں ہے۔ (ہر استعمال کنندہ کے پاس صاف ستھرے لوازمات کا اپنا سیٹ ہونا چاہیے جس میں چھاتی کی شیلڈیں اور نلیاں شامل ہیں۔)

    براہ مہربانی تفصیلات کے لیے چھاتی کے پمپ کی ہدایات کا مینول دیکھیں۔

  3. پرُزوں کا انتخاب:
    • کچھ ماڈلز میں چھاتی کی شیلڈ کے سائزوں کا انتخاب ہوتا ہے۔
    • ایسے پُرزوں کا انتخاب کریں جو پائیدار اور تبدیل کرنے میں آسان ہوں۔

براہ مہربانی نوٹ کریں: استعمال شدہ کھلے سسٹم کے چھاتی کے پمپ کا اشتراک کرنے یا استعمال کرنے کے ممکنہ خطرات ہیں۔

اپنے نپل کے سائز کے مطابق فٹ ہونے کے لیےچھاتی کی مناسب شیلڈ کو کیسے منتخب کریں

اپنے نپل کے قطر اور چھاتی کی شیلڈ کی ٹنل کے سائز کی پیمائش کریں؛ ٹنل کا سائز آپ کے نپل سے 3 سے 4 ملی میٹر بڑا ہونا چاہیے۔

یہ تعین کرنے کے لیے کہ چھاتی کی شیلڈ اچھی طرح سے فٹ بیٹھی ہے فوری جانچ کریں:

  1. چھاتی کی شیلڈ کو مناسب طریقے سے رکھیں۔
  2. بغیر کسی تکلیف یا بے آرامی کے چھاتی کے پمپ کو زیادہ سے زیادہ چساؤ کی سطح کے لحاظ سے موافق بنائیں۔
  3. اگر چھاتی کی شیلڈ صحیع طرح سے بیٹھ گئی ہے تو:
    • چھاتی کی شیلڈ میں ایک اچھی سیل ہے۔
    • نپل کو اندر کی طرف کھینچتے وقت نپل ٹنل کے پہلو سے رگڑ نہیں کھاتا ہے۔
    • بالکل نہیں، یا بہت تھوڑا سا ہالہ، ٹنل میں کھینچا جاتا ہے۔
    • آپ کو درد محسوس نہیں ہونا چاہیے۔
    • آپ کی چھاتی آہستہ آہستہ نرم ہو جائے گی۔

چھاتی کی شیلڈ بہت بڑی ہے: پمپ کرنے کے دوران ٹنل میں بہت زیادہ ہالہ کھینچا گیا ہے جس سے پمپ کرنے کی استعداد کم ہو گئی ہے۔

چھاتی کی شیلڈ بہت چھوٹی ہے: نپل پمپ کرنے کے دوران ٹنل کے پہلو سے رگڑ کھاتا ہے۔ آپ کو تکلیف ہو سکتی ہے یا خون بھی بہہ سکتا ہے۔

چھاتی کے پمپ کے استعمال کے لیے اقدامات

  1. تیاری: چھاتی کے پمپ کے چلانے کے طریقہ کے مینول کو غور سے پڑھیں۔
  2. چھاتی کے پمپ کے استعمال کے لیے اقدامات:
    1. پمپ کرنے سے پہلے اپنے ہاتھ دھوئیں۔
    2. صاف چھاتی کی شیلڈ، دودھ کا کنٹینر، نلیاں اور چھاتی کے پمپ کو صحیح طریقے سے جوڑیں۔
    3. دودھ کے بہاؤ میں مدد کے لیے نیچے کی جانب اِضطراری حرکت کو تیز کریں، براہ مہربانی پیار، چھاتی کا دودھ پلانے سے شروع ہوتا ہے… کو پڑھیں۔
    4. چھاتی کی شیلڈ کو اپنے نپل کے وسط میں کریں اور اچھی سیل بنانے کے لیے ہلکا سا دبائیں۔
    5. پمپ آن کریں اور شدت کو کم رکھتے ہوئے شروع کریں۔ بغیر درد کے، دودھ کے بہنے تک شدت کو آہستہ آہستہ موافق بنائیں۔
    6. ہر مرتبہ استعمال کے بعد چھاتی کی شیلڈ اور دودھ لگنے والے ہر پُرزے کو صاف کریں۔ چھاتی کے پمپ کے مینول میں صفائی کے تجویز کردہ طریقہ کار پر عمل کریں۔

براہ مہربانی نوٹ کریں: پمپ کرتے وقت آپ کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو پہلے چھاتی کی شیلڈ کے سائز اور پوزیشن، اور چساؤ کے لیے استعمال شدہ قوت کی پڑتال کریں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے، تو براہ مہربانی کسی نگہداشت صحت کے پیشہ ور سے مشورہ کریں۔

پمپ کرنے کی فریکوئنسی اور دورانیہ

ہر ماں کے لیے پمپ کرنے کی فریکوئنسی اور دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔ عام طور پر:

  • پیدائش کے بعد پہلے 2 ہفتوں کے دوران، اگر آپ اپنے بچے کو صرف چھاتی کا جمع کیا ہوا دودھ پلاتی ہیں، تو آپ کو دن میں کم از کم 8 مرتبہ پمپ کرنا ہو گا، جس میں کم از کم رات میں ایک مرتبہ پمپ کرنا بھی شامل ہے۔
    • 2 ہفتوں کے بعد، یا جب آپ کا دودھ بننا مستحکم ہو جائے، تو ہر مرتبہ پمپ کرنے
      کے درمیان 6 گھنٹے سے زیادہ کے وقت سے اجتناب کر کے، پمپ کرنے کی
      فریکوئنسی کو تقریباً روزانہ 6 مرتبہ تک کم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، آپ کے بچے
      کی عمر اور انفرادی صورتحال کے مطابق فریکوئنسی مختلف ہو سکتی ہے۔
  • جب ایک چھاتی کا پمپ استعمال ہوتا ہے، تودودھ کا بہاؤ کم ہونے پر اسے دوسری چھاتی پر منتقل کر لیں۔ متعدد مرتبہ، تبدیل کرتے رہیں۔ پمپ کرنے میں کُل 20 سے 30 منٹ تک کا وقت لگتا ہے۔
  • جب دوہری شیلڈ والا چھاتی کا پمپ استعمال ہوتا ہے، تو اس میں تقریباً 15 سے 20 منٹ لگتے ہیں۔ اگر دودھ کا بہاؤ کم ہو جائے، تو آپ اپنی چھاتی پر آرام سے مساج کر سکتی ہیں۔

براہ مہربانی نوٹ کریں: ابتدائی دنوں میں، جب کم دودھ بنے، یا اگر دودھ پمپ کرنے کے دوران بہنا بند ہو جائے، تو آپ تھوڑی دیر کے لیے رُک سکتی ہیں، اپنی چھاتی پر آہستہ سے مساج کر سکتی ہیں اور 1 سے 2 منٹ تک کے لیے دوبارہ پمپ کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔ اگر ابھی بھی دودھ نہیں نکلتا، تو آپ رُک سکتی ہیں۔ آپ کو ہر 3 گھنٹے میں ایک مرتبہ پمپ کرنا جاری رکھنے کی ضرورت ہے اور ہر پمپ کرنے کے سیشن کا دورانیہ آہستہ آہستہ بڑھایا جا سکتا ہے۔

چھاتی کے پمپ کے پُرزوں کی صفائی

پمپ کرنے کے فوراً بعد چھاتی کی شیلڈ (شیلڈوں) اور دیگر پرُزوں کو پانی میں کھنگالیں۔ چھاتی کی شیلڈ (شیلڈوں) پر موجود گریس کو ڈیٹرجنٹ اور گرم پانی سے صاف کریں، پھر کم سے کم دو مرتبہ گرم پانی میں کھنگالیں۔ صاف پرُزوں کو ڈھکن والے کسی صاف برتن میں رکھیں۔ اس کے علاوہ، دن میں ایک مرتبہ پُرزوں کی جراثیم کشی کریں۔ تفصیلات کے لیے، براہ مہربانی بوتل سے دودھ پلانے کا رہنما کتابچہ کا کتابچہ دیکھیں۔

براہ مہربانی نوٹ کریں: اگر آپ کا بچہ ہسپتال میں داخل ہے، یا اگر چھاتی کے پمپ کے پُرزوں کا اشتراک کیا جاتا ہے، تو آپ کو پمپ کرنے کے بعد ہر مرتبہ چھاتی کی شیلڈوں اور دیگر پُرزوں کی جراثیم کشی کرنی ہو گی۔

چھاتی کے پمپ استعمال کرتے وقت کی جانے والی عام غلطیاں

غلطیاں نتائج

چھاتی کی شیلڈ کی ٹنل نپل سے چھوٹی ہے

پمپ کرنے کے دوران نپلوں میں درد ہوتا ہے یا خون بھی نکل آتا ہے

نپل چھاتی کی شیلڈ کے پہلو میں ہوتا ہے

شیلڈ چھاتی پر سختی سے پیوست ہوتی ہے

بلاک شدہ نالیاں

ضرورت سے زیادہ چساؤ کا اطلاق کرنا اور لمبے عرصے تک درد کو نظر انداز کرنا

چھاتی کے ٹشو کو نقصان

ہاتھ سے چھاتی کا دودھ جمع کرنا چھاتی کا پمپ استعمال کرنا
  • کوئی قیمت نہیں ہوتی ہے
  • خصوصی آلات یا بجلی کی ضرورت کے بغیر کبھی بھی اور کہیں بھی کیا جا سکتا ہے
  • مزید مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے: صحیح دباؤ کو صحیح جگہوں پر لگانا چاہیے
  • کم محنت لگتی ہے
  • پیسہ خرچ ہوتا ہے
  • شور پیدا کرتا ہے
  • پمپ کرنے کے عمل، چھاتی کی شیلڈ کے سائز اور استعمال کے بعد کی دیکھ بھال پر توجہ دینا ہو گی

اگر آپ کا چھاتی کا دودھ ابھی تک "نہیں نکلا" ہے، یا پہلے 2 دن تک مقدار میں کم ہے، تو عام طور پر ہاتھ سے دودھ نکالنا زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ جب چھاتیاں بھری ہوئی ہوتی ہیں، تاہم، چھاتی کے پمپ کا استعمال کرنے سے کم محنت لگتی ہے اور ممکنہ طور پر یہ زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ کچھ مائیں دونوں طریقوں کو ساتھ ملا کر جب تک کہ چھاتی نرم ہوتی ہے چھاتی کا پمپ استعمال کرتی ہیں اور پھر بقایا دودھ کو ہاتھ سے نکالتی ہیں۔

ہر ایک کی اپنی خوبیاں ہوتی ہے!

عمومی سوالنامہ

سوال: 1. جب پمپ کرنا اتنا آسان ہے تو براہِ راست چھاتی کا دودھ پلانے کی زحمت کیوں کریں؟

جواب: ماں اور بچے دونوں کے لیے چھاتی کا دودھ پلانے کے فوائد صرف چھاتی کے دودھ کے اجزاء تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ:

  • آپ کی چھاتی کو چوسنے کی وجہ سے آپ کے بچے کو خوراک ملنے میں بہتری ہوتی ہے۔ یہ ضرورت سے زیادہ دودھ پلانے سے روک سکتا ہے اور موٹاپے اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
  • چھاتی کا دودھ پلانے کے دوران جلد سے قریبی میل اور بات چیت ماں اور بچے کے جذباتی تعلقات کو بہتر بنا سکتا ہیں۔ یہ آپ کے بچے کے دماغ کی نشوونما، جذباتی اور سماجی مہارتوں میں بھی مدد کرتا ہے۔
  • چھاتیوں کو چوسنا آپ کے بچے کے جبڑے، زُبان اور چہرے کے پٹھوں کی نشوونما میں مدد کرتا ہے۔
  • جب آپ کی نالیاں بلاک ہوتی ہیں یا آپ کو ماسٹائٹس (چھاتی کا انفیکشن) ہوتا ہے، تو آپ کے بچے کی طرف سے صحیح طرح سے چوسنا اس رکاوٹ کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
  • بوتل سے دودھ پلانا درمیانی کان کے انفیکشن کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔

سوال: 2. براہِ راست چھاتی کا دودھ پلانا اور پمپ کر کے پلانا، چھاتی کا دودھ پلانے میں کون سا طریقہ زیادہ مؤثر ہے؟

جواب: یہ منحصر ہوتا ہے۔ مؤثر طور سے دودھ نکالنا بچے کی چوسنے کی صلاحیت اور صحیح طریقہ کار، یا ماں کے پمپ کرنے کی مہارت پر منحصر ہوتا ہے؛ دونوں میں سے کوئی بھی مؤثر ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ اچھی طرح سے دودھ نہیں چوستا ہے، تو جب تک آپ پیشہ ورانہ مشورہ حاصل کرتی ہیں تب تک آپ دودھ بنانے میں اضافے کے لیے چھاتی کے پمپ کو عارضی اقدام کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں۔ جیسے ہی آپ کے بچے کے چوسنے میں بہتری آتی ہے، آپ آہستہ آہستہ پمپ کرنے کو کم کر سکتی ہیں۔

سوال: 3. کیا میں براہ راست چھاتی کا دودھ پلانے کے فوراً بعد چھاتی کا پمپ استعمال کر کے اپنی چھاتی "خالی" کر دوں؟

جواب: اگر آپ کے بچے کا دودھ چوسنا مؤثر ہے، تو بننے والے دودھ کی مقدار کافی ہونی چاہیے۔ چھاتی کا دودھ پلانے کے فوراً بعد پمپ کرنے سے دودھ بننے میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں چھاتی میں خون جمنا، نالیاں بلاک ہونا اور دیگر مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جب تک چوسنا غیر مؤثر ہے، اضافی پمپ کرنا غیر ضروری ہے۔ اگر آپ نہیں جانتیں کہ آپ کے بچے کا چوسنا مؤثر ہے یا نہیں، تو آپ پیار، چھاتی کا دودھ پلانے سے شروع ہوتا ہے... کو پڑھ سکتی ہیں اور زچگی اور بچوں کی صحت کے مرکز، یا دیگر نگہداشتِ صحت کے پیشہ وروں سے بھی مدد حاصل کر سکتی ہیں۔ دراصل، آپ کی چھاتیوں میں دودھ پیدا ہوتا رہتا ہے، لہٰذا چھاتیوں کا حقیقتاً "خالی" ہونا ناممکن ہے!

ویڈیو ملاحظہ کریں: http://s.fhs.gov.hk/m2ypj

سوال: 4. چھاتی سے دودھ پلانے کے فوراً بعد میری چھاتی میں خون جم جاتا ہے۔ کیا مجھے اپنی تکلیف دور کرنے کے لیے پمپ کر کے دودھ باہر نکالنا چاہیے؟

جواب: عام طور پر جب آپ دودھ پلانے کا وقت ہوتا ہے تو آپ اپنی چھاتیوں کو بھرا ہوا محسوس کریں گی۔ اگر آپ کی چھاتیوں میں دودھ پلانے کے فوراً بعد خون جم جاتا ہے، تو اس کا مطلب دودھ کی زائد فراہمی ہو سکتا ہے۔ تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے چھاتی کے دودھ کی تھوڑی سی مقدار نکالنا ٹھیک ہے، لیکن آپ کو زائد فراہمی کا انتظام کرنے کے لیے نگہداشتِ صحت کے پیشہ ور سے مشورہ لینا چاہیے۔

چھاتی کے دودھ کی زائد فراہمی کے دیگر مسائل بھی ہیں:

  • چھاتیوں میں اتنا خون جما ہوا ہے کہ آپ کے بچے کے لیے صحیح طرح سے چوسنا مشکل ہو گیا ہے
  • دودھ کا بہاؤ بہت تیز ہونے کی وجہ سے آپ کے بچے کا چھاتی کو مُنہ میں ڈالتے وقت دم گھٹ سکتا ہے
  • آپ کا بچہ پتلا پاخانہ کر سکتا ہے
  • آپ کی نالیاں بار بار بلاک ہو سکتی ہیں

سوال: 5. کچھ مائیں ایک ہدف تک پہنچنے کے لیے جو دوسری ماؤں کے ساتھ پوری طرح سے مقابلہ کرتے ہوئے، خود زیادہ سے زیادہ دودھ بنانے کے لیے پُر زور کوشش کرنا چاہتی ہیں، جسے "دودھ کا پیچھا کرنا" کہا جاتا ہے۔ کیا یہ ضروری ہے؟

جواب: دودھ کی مناسب مقدار آپ کے بچے کی ضروریات پر منحصر ہے۔ آپ کو اپنے بچے کو اطمینان کی نشانیوں مثلاً دودھ پلانے، پاخانہ اور پیشاب کرنے، اور وزن میں اضافے کے بعد، کی بنیاد پر یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ آیا آپ کے بچے نے مناسب مقدار میں دودھ پی لیا ہے۔

کچھ مائیں یہ سوچتی ہیں کہ وہ صحیح مقدار میں دودھ نہیں بنا رہی ہیں کیونکہ چھاتی سے نکالے ہوئے دودھ کی مقدار دوسروں کے مقابلے میں کم ہے؛ یا فارمولا والے دودھ کے کین کے لیبل پر بیان کیے گئے تجویز کردہ استعمال سے کم ہے۔ وہ خود کو "ناکافی دودھ" والی سمجھ سکتی ہیں اور زیادہ دودھ بنانے کی ضرورت کے بارے میں فکر کرنے لگتی ہیں۔ در حقیقت، مختلف مراحل میں آپ کے بچے کی ضروریات کے مطابق چھاتی کے دودھ کا معیار اور مقدار دونوں بدلتے ہیں۔ آپ کو آنکھیں بند کر کے دودھ پمپ کرنے کی فریکوئنسی یا دورانیے میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔

اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ صحیح مقدار میں دودھ نہیں بنا رہی ہیں، تو آپ کو کسی نگہداشت صحت کے پیشہ ور سے مدد لینی چاہیے۔

سوال: 6. میرا بچہ ایک خوراک میں 3 اونس دودھ پی سکتا ہے، لیکن میں ایک وقت میں صرف 2 اونس پمپ کر سکتی ہوں۔ کیا میں صحیح مقدار میں دودھ بنا رہی ہوں؟

جواب: ہر مرتبہ نکالے گئے دودھ کی مقدار کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوتا ہے اور ضروری نہیں کہ یہ مقدار آپ کے بچے کی ہر خوراک کی ضرورت کے مطابق ہو۔ مزید برآں، اگر آپ کے بچے کو بوتل سے دودھ پلایا جاتا ہے، تو پیے جانے والے دودھ کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہوتی ہے۔ اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ صحیح مقدار میں دودھ نہیں بنا رہی ہیں، تو آپ کو کسی نگہداشت صحت کے پیشہ ور سے مدد لینی چاہیے۔

سوال: 7. اگر میں ہر پمپ کرنے کے دورانیے کو 60 منٹ یا اس سے زیادہ لمبا کر دوں تو کیا میں زیادہ دودھ پمپ کر سکتی ہوں تاکہ میں پمپ کرنے کی فریکوئنسی کو کم کر سکوں؟

جواب: زیادہ تر چھاتی کا دودھ پمپ کرنے کے پہلے 8 سے 10 منٹ میں نکالا جاتا ہے۔ پمپ کرنے کے دورانیے میں توسیع کرنے سے دودھ بنانے میں نمایاں اضافہ نہیں ہوتا۔ دراصل، بار بار پمپ کرنا دودھ بنانے کو تیز کرنے میں زیادہ مؤثر ہے۔

سوال: 8. اگر میں پمپ کرنے کے دوران چھاتیوں پر دباؤ ڈالتی ہوں تو کیا زیادہ دودھ نکالا جا سکتا ہے؟

جواب: مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ چھاتی پر مناسب دباؤ ڈالنے سے کچھ ماؤں کے دودھ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم، اگر ضرورت سے زیادہ دباؤ ڈالا جائے، یا چھاتی کی شیلڈ کے کنارے کو چھاتیوں پر بہت سختی سے دبایا جائے، تو اس کے نتیجے میں نالیاں بلاک ہوں گی اور چھاتی کے ٹشو کو بھی نقصان پہنچے گا۔ اگر پمپ کرنے کے دوران دودھ کا بہاؤ برابر ہے تو آپ پرسکون ہو سکتی ہیں اور آپ کو اپنی چھاتیوں پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سوال: 9. میری چھاتی بھری ہوئی ہے یا اس میں خون جما ہوا ہے، حتی کہ کوئی دودھ نہیں نکالا جا رہا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟

جواب: پہلے، آپ کو یہ پڑتال کرنی چاہیے کہ چھاتی کے پمپ کے پُرزے صحیع طرح سے جڑے ہوئے ہیں یا نہیں۔ اگر آپ پریشان ہیں، جسمانی بے آرامی یا تکلیف میں ہیں، تو دودھ کی نیچے کی جانب اِضطراری حرکت کو روکا جا سکتا ہے اور دودھ کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کی جا سکتی ہے۔ پرسکون ہونے کی کوشش کریں اور "چھاتی کا دودھ پلانے سے پہلے" ( پیار، چھاتی کا دودھ پلانے سے شروع ہوتا ہے...) پر عمل کریں، یا اگر ضروری ہو تو دافع درد ادویات لیں۔ جب آپ کا بچہ دودھ پی رہا ہو تو آپ دوسری چھاتی سے دودھ کو ہاتھ سے نکالنے یا پمپ کرنے کی بھی کوشش کر سکتی ہیں۔

براہ مہربانی نوٹ کریں: آپ کی چھاتیوں میں مسلسل خون جمنے سے ماسٹائٹس ہو سکتا ہیں۔ اگر یہ 24 گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہتا ہے، تو فوراً نگہداشتِ صحت کے پیشہ ور سے مدد لیں۔

سوال: 10. کیا میں خود ایک پمپ کو دوہرے پمپ میں تبدیل کر سکتی ہوں؟

جواب:اس کے ممکنہ خطرات ہیں کیونکہ اگر وہ نلیوں اور چھاتی کی شیلڈوں سے غلط طریقے سے جڑے ہوئے ہوں تو پمپ صحیح طرح سے کام نہیں کر سکتا۔