اپنے بچے سے پیار کریں، چوٹوں سے بچائیں (3-5 سال)

(HTML مواد پر نظرثانی کی گئی 2020/06 میں)

کیا آپ کا بچہ محفوظ ہے؟

  • چوٹ بچوں کے لئے جان لیوا ہے۔ ہر سال چوٹ کی وجہ سے بہت سے بچے ہلاک یا معذور ہو جاتے ہیں۔ اپنے بچے کو چوٹ لگنے سے بچانے کے لئے، اس کے طور طریقوں سے خبردار رہیں اور تمام ممکنہ خطرات کو دور کر دیں۔
  • 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچے خطرناک چیزوں کو نہیں سمجھ سکتے اور نہ ہی ان کو یاد رکھ سکتے ہیں۔ والدین کو اپنے بچوں کی صلاحیت کا ضرورت سے زیادہ تخمینہ نہیں لگانا چاہئے۔
  • فیصلوں میں غلطیوں کی وجہ سے حادثات ہو سکتے ہیں۔ بچوں کو خود سے فیصلہ نہ کرنے دیں اگر چہ آپ نے انہیں سکھایا ہو کہ چوٹ لگنے سے کیسے بچنا ہے۔
  • اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 0 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لئے گھر چوٹ کی سب سے عام جگہ ہے۔

3 سے 5 سال کی عمر کے بچوں میں عام چوٹیں:

  • بڑھتی نقل و حرکت، بہتر جسمانی طاقت اور زیادہ خود مختاری کے ساتھ، بچے اس عمر میں چڑھنا، کودنا اور ان کاموں کی نقل کرنا پسند کرتے ہیں جو مشکل اور اکثر خطرناک ہوتے ہیں۔ ان کی تیز رفتار حرکت اور فیصلے کی کمی کی وجہ سے چوٹ لگنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
  • اس مرحلے میں عام چوٹیں گرنے، جلنے اور گرم پانی یا بھاپ کے چھالے شامل ہیں۔
  • چوٹ کے بعد فورا طبی مشورے کریں۔

عام چوٹیں اور بچاؤ کی تدابیر:

  1. گرنا
    • بنک بیڈس کے استعمال سے پرہیز کریں۔ جہاں ممکن ہو، اس کی بنیاد سے منسلک ایک ایسا اضافی بستر استعمال کرنے پر غور کریں جسے ہٹایا جا سکتا ہو۔
    • جو والدین بنک بیڈس کا استعمال کرتے ہیں وہ بچوں کو بستر کے اوپری عرشہ پر سلانے سے گریز کریں۔ بصورت دیگر، مناسب اونچائی کی مضبوط سائیڈ والی ریلوں کو اوپری عرشہ میں فٹ کر دیں اور بحفاظت چڑھنے کے لئے ایک محفوظ سیڑھی نصب کر دیں۔
    • بچوں کو گرنے سے روکنے کے لئے، برآمدے کے آس پاس ونڈو گارڈز اور باڑ یا تار میش لگائیں۔
    • بچوں کو دیواروں، دروازوں یا فرنیچر سے ٹکرانے یا پھسلنے سے بچانے کے لئے ارد گرد دوڑنے نہ دیں۔
    • بچوں کو پھسلنے سے بچانے کے لئے فرش پر گرے ہوئے پانی یا چکنائی کو فورا صاف کر دیں۔
    • فرش کے مواد احتیاط سے منتخب کریں۔ چمکیلے فرش پر پھسلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ چھوٹے قالین بھی پھسلنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
    • بڑوں اور بچوں دونوں کو لڑکھڑانے سے بچانے کے لئے، راستے کو کھلونوں یا دیگر اشیاء سے صاف رکھیں۔ الیکٹرک ڈوریوں کو صحیح طریقے سے محفوظ کر دیں۔

    بنک بیڈ کا اوپری عرشہ بچوں کے لئے محفوظ نہیں ہے۔
    جب بچے ادھر ادھر دوڑتے ہیں تو گیلے فرش پر پھسل سکتے ہیں۔

  2. گرم پانی یا بھاپ کے چھالے اور جلنے کا زخم
    • بچوں کو خود سے کھانا پکانے نہ دیں۔ کپ نوڈلز بنانے کے دوران چھوٹے بچے اکثر خود کو گرم پانی سے جلا لیتے ہیں۔ گرم پانی میں ڈالنے کے بعد، جبکہ فوم کپ اب بھی ٹھنڈا ہے، اس کا مواد بہت گرم ہو سکتا ہے۔ اگر فوم کپ زیادہ مضبوط نہیں ہے تو، یہ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے نرم ہو سکتا ہے۔ چھوٹے بچے اس کی بھاپ سے جل سکتے ہیں اگر کپ مضبوطی سے نہ پکڑے ہوں۔
    • چائے کا برتن، کیٹلی یا تھرمس میز کے کنارے یا ایسی جگہ نہ رکھیں جہاں بچے پہنچ سکتے ہوں۔
    • ماچس اور لائٹر دور رکھیں۔ اپنے بچوں کو آگ سے کھیلنے کے خطرات سے آگاہ کریں۔

گرم پانی یا بھاپ سے جلے ہوئے زخم سے نمٹنا

  • زخمی حصے کو ہلکے بہتے ہوئے پانی کے نیچے رکھیں یا اسے ٹھنڈا کرنے کے لئے ٹھنڈے پانی میں ڈالیں۔ برف کو براہ راست زخم کی جگہ پر نہ رکھیں۔
  • زخمی جگہ کے ارد گرد کے کپڑے آہستہ سے ہٹائیں لیکن جلد سے لگے ہوئے کپڑے کو نہ ہٹائیں۔ اسے صاف کپڑے یا پٹی کے ٹکڑے میں لپیٹ دیں۔
  • زخم پر تیل، ٹوتھ پیسٹ، مکھن یا کھانے والی چٹنی نہ لگائیں۔ اسے چپکنے والی ڈریسنگس جیسے مرہم پٹی یا نرم کپڑے سے نہ لپیٹیں۔
  • چوٹ کے بعد فورا طبی مشورے کریں۔

گرم پانی اور آگ بہت خطرناک ہیں۔
بچوں کو ان سے دور رکھیں۔

نتیجہ:

  • زیادہ تر چوٹیں روکنے کے قابل ہیں۔ لہذا، والدین کو چوکنا رہنا چاہئے اور طفلی نشوونما کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہئے تاکہ مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔
  • بچوں کو کبھی بھی گھر میں تنہا نہ چھوڑیں اور نہ ہی کسی بڑے بچے کی دیکھ بھال میں رکھیں۔
  • والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کے لئے اچھی مثال قائم کریں۔ اپنے بچوں کے مزاج کو سمجھنے کے لئے پوری توجہ دیں اور انہیں صحیح لمحات میں حفاظتی جانکاری دیں۔
  • بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں جیسے روضۃ الاطفال کے اساتذہ کو بھی چھوٹے بچوں کو چوٹ لگنے سے بچنے کے متعلق مناسب رہنمائی کرنی چاہئے۔

جن والدین کو کبھی کبھی بچوں کے نگہداشت کی خدمات کی ضرورت ہوتی ہے وہ اوکیزنل چائلڈ کیئر سروس، میوچوئل ہیلپ چائلڈ کیئر سنٹرز یا شوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کے نیبرہوڈ سپورٹ چائلڈ کیئر پروجیکٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ معلومات یا استفسار کے لئے، براہ کرم سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ www.swd.gov.hk پر جائیں یا 28352016 پر اس کے چائلڈ کیئر سینٹرز ایڈوائزری انسپیکٹوریٹ سے رابطہ کریں۔

مزید معلومات کے لئے، براہ کرم محکمہ صحت کے درج ذیل نمبر پر کال کریں:

24 گھنٹے معلومات کے لئے رابطہ کریں (فیملی ہیلتھ سروس) 9900 2112
ہیلتھ ایجوکیشن انفولائن 0111 2833

یا مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر جائیں:

فیملی ہیلتھ سروس، محکمہ صحت www.fhs.gov.hk
مرکز برائے حفظان صحت، محکمہ صحت www.chp.gov.hk
ہانگ کانگ چائلڈ ہیلتھ فاؤنڈیشن www.childhealthhongkong.com
ہانگ کانگ چائلڈ ہوڈ انجوری پریوینشن اینڈ ریسرچ ایسوسی ایشن childinjury.hkuhealth.com