شیر خواروں اور چھوٹے بچوں کے لیے صحت مند کھانا دودھ پلانا

(Content revised 02/2016)

ابتدائی زندگی میں افزائش اور نشوونما کے لیے اچھی غذا کی اہمیت ہوتی ہے اور اس کا بچوں کی طویل میعادی صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ بچوں کو پسندیدہ طریقے سے اچھی غذا کھلانا ضروری ہے۔

اپنے بچے کو کھلانے کے صحت مند طریقے
ابتدائی 6 مہینے – صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانا

  • ابتدائی 6 مہینے میں دودھ بچوں کے لیے مغذیات کا واحد ذریعہ ہے۔
  • ماں کا دودھ ہر طرح کی مغذیات فراہم کرتا ہے جس کی ایک بچے کو ضرورت ہوتی ہے اور ساتھ ہی اینٹی باڈیز اور دیگر حیاتی سرگرم اشیاء بھی فراہم کرتا ہے۔
  • جن بچوں کو ماں کا دودھ نصیب نہیں ہے، والدین کو چاہیے کہ بچے کی خواہش کے مطابق انہیں کم یا زیادہ شیر خوار کا فارمولا پلائیں۔

6 تا 24 مہینے – دودھ کی غذا سے آزادانہ طور پر متعدد غذائیں کھانے کی طرف منتقل ہونا

  • اس مدت کے دوران، بچے جو صرف دودھ والی غذا کھا رہے تھے، ان میں اب ترقیاتی تبدیلی ہوتی ہے اور وہ متعدد انواع کی بالغ کی غذا کھانے لگتے ہیں۔
  • ان میں اب یہ تبدیلی بھی آتی ہے کہ وہ جہاں پہلے کھانے میں دوسروں پر انحصار کرتے ہیں، اب خود سے کھانے کے لیے کپ اور چمچہ کا استعمال کرنے لگتے ہیں۔
  • بچے کی عمر تقریبا 6 مہینے ہونے پر والدین کو چاہیے کہ انہیں ٹھوس غذا کھلانا شروع کریں۔
  • غذائیت بخش بچے کی غذا کنبہ کی غذا کی ٹوکری سے گھر پر تیار کی جاسکتی ہے، اور اس میں اناج اور غلے، ترکاریاں، پھل، انڈے، مچھلی، گوشت اور پھلی شامل کیے جاسکتے ہیں۔
  • آئرن کے استعمال کو بھی ضرور یقینی بنائیں اور اس کے لیے بچے کو گوشت، مچھلی، انڈے کی زردی، جگر، اور گہرے ہرے رنگ کی پتی دار ترکاریاں فراہم کریں۔
  • والدین کو چاہیے کہ الگ الگ ذائقے، بناوٹ اور رنگ کی غذا پیش کریں۔ اس سے بچوں کو غذاؤں کے بارے میں جاننے، کھانے سے لطف اندوز ہونے میں مدد ملتی ہے اور یہ کھانے کے اچھی عادتوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
  • تغیر کے ابتدائی مرحلے میں، ماں کے دودھ اور شیرخوار کے فارمولا سے زیادہ تر مغذیات کی فراہمی ہوجائے گی۔ اب چوں کہ بچے زیادہ کھانے لگیں گے، اس لیے ٹھوس غذاؤں کے انواع اور ان کی مقدار کی وجہ سے، انہیں کم دودھ کی ضرورت پڑے گی۔
  • پہلے یوم پیدائش کے بعد، انواع و اقسام کی غذائیت بخش غذاؤں کی معیاری غذا ایسی ہونی چاہیے کہ وہ بچوں کو مطلوبہ مغذیات فراہم کریں۔ پرہیزی غذا کو تھوڑے تصرف کے ساتھ کنبہ کا کھانا بنایا جاسکتا ہے۔
  • دودھ اب مزید اصل غذا نہیں رہتا ہے حالانکہ یہ صحت مند غذا کا حصہ بنا رہتا ہے۔
  • ماؤں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ 2 سال اور اس سے زیادہ مدت تک اپنا دودھ پلاتی رہیں تاکہ ان کے بچوں کو اینٹی باڈیز اور مغذیات حاصل ہوں۔

2 تا 5 سال – کنبہ کے کھانے سے لطف اندوز ہونا

  • اس عمر تک، بچوں کو کنبہ کے ساتھ کھانا چاہیے۔ اس سے ایک ساتھ متوازن کھانے کا اشتراک کرنے کے علاوہ، بچے والدین کی صحت مند کھانے کی عادتوں کو بھی اپناتے ہیں۔ کنبہ کے کھانے کے وقت سے انہیں کنبہ کے معمول کو سیکھنے اور والدین - بچہ کی مواصلات کو ترقی دینے میں مدد ملتی ہے۔

جو بچے ماں کا دودھ نہیں پی رہے ہیں، ان کے لیے پسندیدہ دودھ کیا ہے؟

  • 12 مہینے سے کم عمر کے بچوں کے لیے ماں کے دودھ کے علاوہ شیر خوار کا فارمولا پسندیدہ دودھ ہے۔ کم عمر کے بچوں کے لیے گائے کا دودھ مناسب نہیں ہے۔
  • 1 سال کی عمر کے بچے مکمل چکنائی والا تازہ گائے کا دودھ یا مکمل چکنائی والے گائے کے دودھ کا پوڈر استعمال کرسکتے ہیں۔ والدین بھی تبدیلی کے لیے دہی یا پنیر کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ کم چکنائی والا دودھ 2 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے مناسب ہے۔
  • فارمولا دودھ ان لوگوں کے لیے مناسب ہے جو آئرن سے بھرپور غذا کا کم استعمال کرتے ہیں، جیسے وہ لوگ جو نباتی غذا کھاتے ہیں۔
  • اگر کچھ بچوں کو گائے کے دودھ کی پروٹین سے الرجی ہوتی ہے، تو انہیں خاص فارمولا کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اپنے بچوں کو خاص فارمولا دینے سے پہلے والدین کو طبی صلاح لینی چاہیے۔

میرا 1 سالہ بچہ اپنا کھانا اچھی طرح کھاتا ہے، اسے کتنا دودھ پینا چاہیے؟

  • انواع و اقسام کی غذا پر مشتمل غذا کے حصے کے طور پر، ایک دن میں 360 تا 480 ملی لیٹر دودھ 1 تا 5 سال کی عمر کے بچوں کی غذائی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔
  • ناشتے کے وقت اور ہلکے ناشتے کے اوقات میں دن میں 2 تا 4 بار چھوٹے کپ میں دودھ دیں۔ آپ متبادل کے طور پر دودھ سے بنی دیگر اشیاء دے سکتے ہیں۔
  • دودھ کیلشیم اور دیگر مغذیات کا بھرپور ذریعہ ہے۔ تاہم، اگر بچہ بہت زیادہ دودھ پیتا ہے، تو اس سے دیگر قوت بخش غذاؤں کی خواہش ختم ہوجائے گی اور کھانے کی صحت مند عادتوں کو تشکیل پانا مشکل ہوجائے گا۔
  • ٹوفو، کیلشیم کا اضافہ کردہ سویا دودھ، یا گہرے ہرے رنگ کی پتی دار ترکریاں کیلشیم سے بھرپور غذا ہیں۔ اگر بچے روزانہ اور مناسب مقدار میں ان غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں، تو انہیں اپنی کیلشیم کی ضرورت کو پوری کرنے کے لیے کم دودھ کی ضرورت ہوتی ہے۔

میرے بچے کو کب دودھ پلانے کی بوتلوں کا استعمال بند کردینا چاہیے؟

  • بچوں کو 18 مہینے کی عمر ہونے تک دودھ پینے کی بوتلوں سے پینا چھوڑ دینا چاہیے۔
  • جو بچے بوتل استعمال کرنے پر مصر رہتے ہیں، ان میں دانت سے متعلق جلدی سوراخ ہوسکتی ہے۔ وہ موٹے ہوسکتے ہیں۔ انہیں زیادہ دودھ پینے کی عادت ہوجاتی ہے اور انہیں دیگر غذا کھانے میں کم دلچسپی رہتی ہے۔
  • اپنے بچے کو تقریبا 8 تا 9 ماہ میں پینے کے لیے تربیتی کپ دیں اور پینے میں اس کی مدد کریں۔ وہ چھڑک کر پی سکتا ہے نیز بعد میں بھی۔ اکثر بچے 1 سال کی عمر میں تربیتی کپ پی سکتے ہیں۔ اپنے پہلے یوم پیدائش کے بعد، بوتل سے دودھ پینے کی اس کی عادت چھڑانا شروع کریں۔

میرا بچہ غذا کے معاملے میں کافی تلاش کرتا ہے۔ کیا اسے "تنک مزاج کھانے والے" کا فارمولا دودھ دینا بہتر ہے؟

  • "تنک مزاج کھانے والا" کہلانے والا فارمولا متعدد وٹامین، معدنیات یا چربیلے تیزاب وغیرہ کے ساتھ شامل کیے جاتے ہیں۔ یہ تمام مغذیات ان تمام غذاؤں میں پاتی ہیں جنہیں ہم عام طور پر کھاتے ہیں۔ اس کے برعکس، روز مرہ کی غذاؤں میں پائی جانے والی وہ تمام اشیاء جو ہمارے لیے مفید ہیں، فارمولا دودھ میں نہیں پائی جاتی ہیں۔ ان میں توانائی کی مقدار اور چینی کی سطح باضابطہ فارمولا دودھ یا مکمل چکنائی والے گائے کے دودھ سے زیادہ ہوتی ہیں۔
  • اگر بچے غذا کے ایک خاص گروپ کو کھانے سے مسلسل انکار کررہے ہیں، تو ان کے لیے یہ خطرہ ہوسکتا ہے کہ انہیں مناسب مغذیات حاصل نہ ہوں۔ غذائی تکملات کے طور پر گائے کے دودھ کی جگہ باضابطہ فارمولا دودھ دیا جاسکتا ہے۔ یہ اہم ہے کہ روزانہ 480 ملی لیٹر سے زیادہ نہ پیئیں۔
  • اپنے بچے کو غذا کے بارے میں جاننے کا موقعہ دینا - انواع و اقسام کی غذائیں پیش کرنا، کھانے کے وقت غذا کے انتخابات فراہم کرنا، اس کے ساتھ کھانا اس لیے ضروری ہیں تاکہ تنک مزاج کھانے سے باہر آنے میں ان کی مدد کی جائے۔
  • اگر والدین کو اپنے بچے کی غذا اور افزائش کے بارے میں تشویش ہے، تو وہ طبی صلاح لے سکتے ہیں۔