میں اپنے اس بچے کے ساتھ جو چنندہ کھانے کھاتا ہو کیا کر سکتی ہوں؟

(مواد پر نظرثانی کی گئی 01/2020 میں)

چھوٹے بچے اور پری اسکول کے بچوں میں چنندہ کھانوں کا کھانا عام ہے۔ کچھ بچے کچھ خاص غذا کھانے سے انکار کرتے ہیں یا صرف کچھ خاص کھانے ہی کھاتے ہیں۔ تاہم، ان میں سے بیشتر اس مشکل سے باہر نکل آتے ہیں اور بالآخر متعدد قسم کے کھانے کھانا سیکھ لیتے ہیں۔

چھوٹے بچے چنندہ کھانے کھانے والے کیوں ہوتے ہیں؟

  • چھوٹے بچے اپنی پسند اختیار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جیسے جیسے انکی خود مختاری کی خواہش بڑھتی ہے؛
  • نوزائیدہ بچوں کے بالمقابل، پری اسکول کے بچے نئے کھانوں کو قبول کرنے اور سبزیوں کا ذائقہ لینے پر کم راضی ہوتے ہیں؛ پہلا نوالہ کھانے سے پہلے انکے سامنے بار بار نمائش کی ضرورت پڑ سکتی ہے؛
  • کچھ بچے کھانے کی کچھ بناوٹ یا ذائقوں کے تئیں حساس ہوتے ہیں۔ وہ بناوٹ کا کھانا مسترد کر سکتے ہیں اور پوری یا نرم کھانوں پر قائم رہ سکتے ہیں؛ یا زیادہ ذائقوں والے کھانے مسترد کر سکتے ہیں؛
  • کچھ کو کھانے کی اقسام کا محدود تجربہ ہو سکتا ہے؛
  • جب بہت زیادہ دودھ یا دیگر جنک فوڈز (وہ کھانا جس میں غذائیت کم ہو) سے ان کا پیٹ بھر جائیگا تو ان کو کھانے کی تھوڑی بہت ہی بھوک ہوگی۔

میں اپنے چنندہ کھانا کھانے والے بچے کے لئے کیا کر سکتی ہوں؟

والدین کی حیثیت سے، آپ اپنی اور اپنے چھوٹے بچے کی ایک ساتھ مل کر کھانے سے لطف اندوز ہونے کے قابل بننے میں مدد کرنے کے لئے بہت ساری چیزیں کر سکتی ہیں۔ یاد رکھیں، عام طور پر یہ کسی ایک حکمت عملی سے نہیں ہوتا۔

  • باقاعدگی سے اوقات میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا اور 2 سے 3 بار ہلکا ناشتہ دیں۔ کھانے اور ناشتے کے درمیان 2 سے 3 گھنٹے کا فاصلہ رکھیں۔
  • کھانے کے وقت سے پہلے اپنے بچے کو 10 سے 15 منٹ تک تیاری کرنے دیں۔ اپنے بچے کو اس سرگرمی سے جس میں وہ مصروف ہے ختم کرنے اور صاف ستھرا ہونے کو کہیں۔
  • اپنے بچے کو کھانے میں انتخاب فراہم کریں:
    • کچھ واقف یا قبول شدہ کھانے کی اشیاء میں ایک نیا یا کم ترجیحی کھانا پیش کریں۔ اس سے آپ کی پریشانی دور ہو جاتی ہے اگر وہ نیا کھانا مسترد کرتا ہے کیونکہ وہ واقف کھانے کی چیزوں سے پیٹ بھر سکتا ہے۔
    • اپنے بچے کے ساتھ خریداری کریں۔ اسے کھانے کی چند مناسب اشیاء میں سے کھانے کی چیزوں کا انتخاب کرنے کی پیش کش کریں۔ مثال کے طور پر، "رات کے کھانے میں آپ کیا پسند کریں گے، شاخ گوبھی، پالک یا قدو؟"
    • اپنے بچے کو کھانا تیار کرنے میں شامل کریں، جیسے: سبزیاں دھونا، کھانے کو چلانا، اور ٹیبل ترتیب دینا۔ اس سے کھانا مزید دلچسپ ہوتا ہے اور پیش قدمی پر ابھارتا ہے۔
    • خوبصورت اور مضحکہ خیز شکل میں کٹے ہوئے رنگین پکوان اور کھانے زیادہ پرکشش اور بھوک بڑھانے والے ہوتے ہیں۔
    • بچوں کو سبزیاں کھانے کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈپس مؤثر ہیں۔ گھر میں تیار صحت مند ڈپس کے ساتھ سبزیوں کو پیش کریں، جیسے: ٹماٹر پوری، ہمس، فروٹ پوری یا دہی۔
    • کھانا مختلف طریقوں سے تیار کریں اور اس بناوٹ میں تیار کریں جو آپ کے بچے کو قبول ہو۔ مثال کے طور پر، سخت ابلے ہوئے انڈے کے بجائے انڈا کسٹرڈ یا تلے ہوئے انڈے پیش کریں۔ نرم ابلی ہوئی ترکاری کے بجائے تیز آنچ پر تلی ہوئی کرکری ترکاری آزمائیں۔
    • نئے کھانوں کو متعارف کرانے میں وقت اور صبر درکار ہوتا ہے۔ ممکنہ طور پر 10 سے 15 بار تک بار بار کھانا پیش کریں، اور اس بات کے لئے تیار رہیں کہ آپ کا بچہ اسے بالآخر قبول کرنے سے پہلے تھوک دے۔
    • اپنے بچے کے ساتھ کھائیں اور اسے زبردستی کئے بغیر کھانا کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لئے مدعو کریں۔ اسے اپنی پسند کے حساب سے تلاش کرنے دیں۔.
  • کھانے کے وقت پر:
    • کھانے کی میز پر ایک ساتھ بیٹھ کر اپنے بچے کے ساتھ کھانا کھائیں۔ اسے خود کھانا کھلائیں۔ اگر وہ اپنی انگلیوں سے کھانے کو ترجیح دے تو، چمچ استعمال کرنے پر اصرار نہ کریں۔ ایک بار جب وہ سیکھ لے گا، تو چمچ سے کھائے گا۔
    • کھانے کے اوقات میں کھلونے، ٹی وی اور الیکٹرانک آلات جیسے خلفشار کو ہٹا دیں۔ کھانے کے وقت کو گفتگو سے تفریح اور آرام دہ سماجی وقت بنانے کی کوشش کریں۔
    • اس کے چھوٹے چھوٹے حصے پیش کریں۔ اسے صرف اس صورت میں مزید دیں جب اسے زیادہ کی خواہش ہو۔ ایک بہت بڑا حصہ بچوں کے لئے پریشانی کا باعث ہوتا ہے۔
    • آپ کھانے کے رنگوں کے بارے میں بات کریں لیکن کھانے کی چیزوں پر کبھی منفی تبصرہ نہ کریں۔
    • اس کی تعریف کریں کہ وہ کیا چیز اچھے طریقے سے کرتا ہے۔ بچوں کو یہ جاننے کے لئے شناخت کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ جو کر رہے ہیں صحیح یا درست ہے۔
    • اسے کم ترجیحی کھانے یا سبزیاں کھانے کے لئے چھوٹی چھوٹی اشیاء کے ساتھ دیں، جیسے: کارٹون اسٹیکرز جو اسے پسند ہوں۔
    • اسے کبھی بھی شیریں یا پروسیس شدہ ہلکے ناشتے کے ذریعے انعام نہ دیں، جیسے: چپس یا چاکلیٹ۔
    • نہ کھانے کی وجہ سے اس سے کبھی بھی نہ بحث کریں، نہ ڈانٹیں اور نہ سزا دیں۔ اس سے کھانے میں زیادہ پریشانی پیدا ہو سکتی ہے۔
    • زیادہ تر بچے 15 سے 20 منٹ میں کافی کھانا کھا لیتے ہیں۔ وہ زیادہ دیر تک کھانے پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔ جب آپ کو محسوس ہو کہ اس کا پیٹ بھر گیا ہے تو اسے میز سے دور ہونے دیں۔
    • ان کے ساتھ 30 منٹ یا اس کے قریب وقت کے اندر کھانا ختم کرنے کا معقول قاعدہ وضع کریں۔ اگر وقت کی حد ختم ہو جائے تو کھانا ہٹا لیں۔
    • اگر وہ کھانا بھت کم کھاتا ہے تو فورا دودھ یا دیگر پسندیدہ کھانے دینے سے گریز کریں۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ یہ کھانا اس کے لئے مناسب نہیں ہے۔ اس کے بجائے آپ اسے اگلا ہلکا ناشتہ متعینہ وقت سے پہلے پیش کریں۔.

نئے یا غیر ترجیحی کھانوں کو قبول کرنے میں بچے وقت لیتے ہیں۔ چنندہ کھانا کھانے والے بچوں کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لئے والدین اور نگہداشت کرنے والوں کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے۔

کیا میرا بچہ غذائیت کی کمی کا شکار ہوگا؟

  • اگر آپ کا بچہ کچھ کھانے مسترد کرتا ہے تو وہ غذائیت کی کمی کا شکار نہیں ہوگا۔ اسے کھانے کی دوسری چیزوں سے غذائی اجزاء مل جائیں گے۔
  • اگر آپ کو تشویش ہے کہ چنندہ کھانے کھانے سے اس کی نشوونما اور بڑھوتری پر اثر پڑ رہا ہے تو، ایک ہفتہ کے دوران آپ کا بچہ کیا کھاتا ہے اور کتنا کھاتا ہے اسے نوٹ کریں۔ یاد رکھیں، ہر نوالے کا شمار ہوتا ہے۔ پھر، مندرجہ ذیل جائزہ لیں:
    • کیا اسے مختلف قسم کے کھانے کی پیش کش کی گئی تھی؟ ایک ہفتہ کے دوران اس نے کون سے کھانے اور کس گروپ کے کھانے کھائے؟ کیا اس نے بہت زیادہ دودھ پیا؟ کیا اس نے بار بار کھایا؟ کیا اس نے ہلکے ناشتے والی چیزیں، مٹھائیاں یا چپس بہت زیادہ کھایا؟
    • اگر وہ ایک ہفتہ کے دوران پانچوں کھانے کے گروپ یعنی اناج، سبزیاں، پھل، گوشت یا مچھلی اور انڈے، اور دودھ یا دودھ کی مصنوعات کھاتا ہے تو، یہ اس کا غذائیت سے متوازن ہفتہ ہے۔
    • اگر آپ کا بچہ کسی خاص فوڈ گروپ کے کھانے کو مسلسل مسترد کرتا ہے تو اس کی غذائیت کی کیفیت سے سمجھوتہ ہو سکتا ہے، لہذا اپنے ڈاکٹر یا ماہر غذائیات سے صلاح لیں۔.
  • اگر آپ کا بچہ صحتمند ہے اور بہتر طریقے سے بڑھ رہا ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے ساتھ کھاتے ہوئے، اسے مختلف قسم کے کھانے پیش کرتے رہیں، اور آرام دہ اور پر لطف کھانے کے وقت کا مزہ اٹھائیں۔ وہ جیسے جیسے بڑا ہوگا اس کی ترجیحات بڑھ جائیں گی۔

میرا بچہ سبز پتوں والی سبزیاں نہیں کھاتا ہے۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ اسے اسکی پسند کے کھانے میں ملا کر دیں؟

یہ کچھ بچوں کے لئے کام کر سکتا ہے۔ عام طور پر وہ کھانے کو مکمل طور پر کھانے سے انکار کر دیتے ہیں، کیونکہ ان کی نظر میں، ان کا پسندیدہ کھانا ناپسندیدہ چیز کی وجہ سے آلودہ ہو جاتا ہے۔ سبزیوں کو کھانے کی میز پر بار بار ان کے پاس رکھنا اور بطور ماڈل والدین کا اسے کھانا، سبزیوں کے تئیں بچوں کی ترجیح کو فروغ دینے کا سب سے قابل اعتماد طریقہ ہے۔