بچوں کے لیے دودھ کے فارمولا کو بدلنا

(Content revised 08/2012)
  1. اگر میں دوسرے برانڈ کا دودھ استعمال کرنا چاہتا ہوں تو کیا اس سے میرے بچے کی صحت پر اثر پڑے گا؟

    شیر خوار بچے کے لیے معیاری فارمولا دودھ کے لیے ضروری ہے کہ اسے گائے کے دودھ پر مبنی ہونا چاہیے اور اسے ماں کے دودھ میں پائے جانے والے غذائی عنصر کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہو۔ چوں کہ صنعتکاروں کو شیر خوار کے فارمولا کے لیے بین الاقوامی اور قومی معیاروں کی تعمیل کرنی پڑتی ہے، اس لیے ان کی ترکیب میں بہت مماثلت پائی جاتی ہے۔

    عام طور پر، نگہداشت صحت کے پیشہ وران والدین کو یہ مشورہ نہیں دیں گے کہ وہ معمولی معمولی مسائل کی وجہ سے اپنے بچوں کے لیے دوسرے برانڈ کو اختیار کرلیں۔ پھر بھی، اگر ایسا کرنا واقعی ضروری ہے، تو اس بات کا دھیان رہے کہ دوسرے برانڈ کی طرف منتقل ہونے سے بچوں کی صحت پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔

    تاہم، یہ اہم ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کے لیے مناسب فارمولے کا انتخاب کرنا چاہیے۔ خاص طور پر-

    1. پیدائش سے لے کر 6 ماہ تک کے بچوں کے لیے -
    2. جہاں تک گائے کے دودھ پر مبنی فارمولا ( 0-6 مہینے کے لیے) استعمال کرنے والے بچوں کا تعلق ہے، تو آپ گائے کے دودھ پر مبنی شیر خوار کے فارمولا کے دوسرے برانڈ کی طرف براہ راست منتقل ہوسکتے ہیں۔ تاہم، آپ کو زیادہ پروٹین والے فالو اپ فارمولا اختیار نہیں کرنا چاہیے ( 6 ماہ یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے) کیوں کہ اس سے آپ کے بچوں کے گردوں پر حد سے زیادہ بوجھ پڑے گا، جس کی وجہ سے پانی کی کمی ہوگی، معدے اور انتڑیوں میں ورم ہوگا اور یہاں تک کہ دماغ کو بھی نقصان پہنچے گا۔

    3. 6-12ماہ کے بچوں کے لیے -
    4. آپ اپنے بچوں کو شیر خوار کا فارمولا ( 0-6 ماہ کے لیے) یا فالو-آن فارمولا ( 6-12 ماہ کے لیے) کھلانا جاری رکھ سکتے ہیں۔

      تقریبا 6 ماہ کی عمر میں، بچوں کو تکملاتی غذا کا استعمال شروع کردینا چاہیے۔ اس مدت کی شروعات میں بھی دودھ ہی غذا کا اصل ذریعہ بنا رہتا ہے۔ تاہم، جب آپ کے بچے دوسری غذاؤں کی معقول مقدار اور اقسام کھانے لگتے ہیں، تو دودھ کی مقدار میں آہستہ آہستہ کمی آسکتی ہے۔ 1 سال سے کم عمر کے شیر خواروں کے لیے لگاتار گائے کے دودھ کی سفارش نہیں کی جاتی ہے؛

    5. 1 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے -
    6. 1 سال کی عمر تک، آپ کے بچوں کو متوازن غذا سے لطف اندوز ہونا چاہیے، اور اس کے ساتھ انواع و اقسام کی ٹھوس غذائیں استعمال کرنی چاہیے جو مقویات کے اصل ذریعہ کی حیثیت سے دودھ کی جگہ لے سکیں۔ آپ کے بچے مکمل (مکمل چکنائی والا) دودھ پی سکتے ہیں، جیسے ٹھنڈا جراثیم سے پاک کیا ہوا گائے کا ددھ یا یو ایچ ٹی دودھ؛

    7. مخصوص فارمولا پر -
    8. آپ کو دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹر، نرس، آیہ یا ماہر تغذیہ سے مشورہ طلب کرنا چاہیے۔

  2. میں اپنے بچے کے لیے کتنا ہو بہو ڈبہ بند دودھ کے دیگر برانڈ کو اختیار کرسکتا ہوں؟ کیا مجھے کسی مخصوص خصوصیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے؟

    ڈبہ بند دودھ کے مختلف برانڈ کے لیے پانی ملا کر ہلکا کرنے کے طریقے الگ الگ ہیں۔ اس لیے، والدین کو سختی کے ساتھ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایک خوراک تیار کرتے وقت دودھ کے پاؤڈر کے دو یا زیادہ برانڈ کو آپس میں نہ ملائیں۔

    ڈبہ بند دودھ کو بدلنے کے طریقے کے بارے میں حقیقتا کوئی مقررہ ضابطہ نہیں ہے۔ اس کو بدلنے کی رفتار انفرادی بچہ کے قبول کرنے پر انحصار کرے گی۔ چوں کہ مختلف فارمولا کا ذائقہ الگ الگ ہوتا ہے، اس لیے کچھ بچوں کو اس تبدیلی میں ڈھلنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ والدین نیے برانڈ کی خوراکوں کی تعداد کو آہستہ آہستہ بڑھا سکتے ہیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک سے چلتا ہے، تو آپ تمام خوراکوں کو نیے برانڈ سے بدلنے کے لیے زیادہ تیز رفتار کو اختیار کرسکتی ہیں۔

    ایک اور مشورہ: والدین کو اپنے بچوں کے پاخانے کی عادتوں میں تبدیلی نظر آسکتی ہے، اور یہ تبدیلی پاخانے کی تعداد، اس کی بناوٹ اور/یا اس کے رنگ کے تعلق سے ہوسکتی ہے۔ یہ بات معقول اور قابل قبول ہے کیوں کہ آئرن، پری بائیوٹکس، وغیرہ جیسے ملائے جانے والے مواد مختلف برانڈ کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ بہت زیادہ فکرمند ہوکر کسی تیسرے برانڈ کو اختیار کرنے کی کوشش نہ کریں۔ درحقیقت، اگر بچوں کو اصلی گائے کے دودھ پر مبنی فارمولا سے الرجی نہیں ہوتی ہے، تو اس بات کا امکان نہیں ہے کہ انہیں گائے کے دودھ پر مبنی دیگر فارمولا کی طرف منتقل ہونے پر الرجی ہوگی۔