کیا مجھے اپنے بچے کے لیے کپ کے ساتھ سٹرا کا انتخاب کرنا چاہیے؟

(Content revised 02/2015)

جب میرا بچہ ایک کپ کے ساتھ پینا سیکھتا ہے تو کیا مجھے کپ کے ساتھ سٹرا کا انتخاب کرنا چاہیے؟

اسٹرا اور فوارہ / ٹونٹی کے ساتھ کپ سے پانی پینے کے لیے زبان کی مختلف مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ نوجوان بچوں کے لیے فوارہ / ٹونٹی کے ساتھ پانی پینا زیادہ آسان ہے۔

  • آپ اپنے بچے کو 7 سے 9 ماہ کی عمر میں ایک ٹریننگ کپ فوارہ / ٹونٹی کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں۔ ایک دفعہ ان کو ٹریننگ کپ سے پینا آ جائے ، تو آپ سٹرا سے متعارف کروا سکتے ہیں۔

سٹرا کے ساتھ کپ استعمال کرنے کی تجاویز

  • جب آپ کا بچہ بیٹھا / بیٹھی ہو تو اسے کپ کے ساتھ سٹرا پیش کریں۔ اسے کپ پکڑنے کا طریقہ سمجھائیں۔
  • کپ کو سونے والے بستر پر ہر گز نہ لے کر جائیں۔
  • بچے اپنی ضرورت کے مطابق پانی کی زیادہ مقدار دودھ اور نرم کھانے کی چیزوں سے حاصل کر لیتے ہیں، اس لیے انہیں مزید پانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ عام طور پر وہ ہر دفعہ چسکیاں لے کر پیتے ہیں ۔ آپ انہیں مزید پانی کی پیشکش کر سکتے ہیں مگر ان کو زور زبردستی سے پلا نہیں سکتے۔
  • دودھ، پانی، سوپ اور دیگر مشروبات کپ اور سٹرا کے ساتھ بچے کو پیش کریں تا کہ وہ کپ سے پینا سیکھ لے۔
  • کھانے کے وقت کے علاوہ دودھ، پھلوں کا جوس پیش نہ کریں۔ اس سے چینی کی مقدار میں کمی لانے اور دانت کشی کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔
  • جب آپ کپ سے نرم غذاء کی پیشکش کریں تو اس میں ٹھوس اور ڈھیر ساری اشیاء نہ ڈالیں۔