والدینی سلسلہ 14 - کھیل اور تخلیقیت

(Content revised 02/2014)

کھیل بچوں کا کام ہے۔ بچے اپنی اردگرد کی دنیا کے بارے میں جاننے اور سیکھنے کے لئے اپنا زیادہ تر وقت کھیل میں گزارتے ہیں۔ زبانی ترقی میں اپنی دانشورانہ ترقی اور پیش قدمی کے ساتھ، دو سال عمر کے بچے زیادہ ثقیفانہ کھیل دکھانا شروع کر دیں گے۔ وہ ایک شے کے کچھ اور ہونے کا کھیل کھیلیں گے یا اپنے روزمرہ کے تجربات کا کردار ادا کریں گے۔ اپنے بچے کے ساتھ کھیلنے کے مواقعوں کو استعمال کرنے سے اس کی تخیل اور تخلیقیت میں مدد ملتی ہے۔

کھیل کی اقسام

فعال کھیل

دو سال عمر کے بچے پھرتیلے اور بے چین ہوتے ہیں۔ وہ اپنے جسم کی حدود کو دریافت کرنا اور اپنے اردگرد جگہ میں اردگرد دائرہ لگانے، چھلانگ لگانے، اچھلنے کودنے، یا کرسیوں پر جھولنے سے اپنے جسم کی متعلقہ حالتوں کے بارے میں سیکھنا پسند کرتے ہیں۔ وہ چڑھائی کرنا، دوڑنا، ٹرائی سائیکل پر پیڈل، کک مارنا، گیند پھینکا یا پکڑنا شروع کر دیتے ہیں۔ حفاظتی اقدامات اپنانے کے ساتھ، ان کی جسمانی صلاحیت کو سہولت دینے کے لئے بیرونی سرگرمیاں سب سے مناسب ذریعہ ہیں۔

  • اپنے بچے کی کھیل کے میدان میں کھیل کی سہولیات پر چڑھائی کرنے کی حوصلہ افزائی کریں جبکہ اس کی نگرانی کے لئے قریب ہی ٹھہریں۔
  • اس کے علاوہ اس کی رہنمائی کریں کہ ایک تین پہیوں والی سائیکل کی کیسے سواری کریں، آپ جھوٹ موٹ کا ایک پیڈسٹرین، ایک گیس اسٹیشن خدمتگار، ایک کار مکنیک یا حتی کہ کھیل میں تصور شامل کرنے کے لئے ایک گیٹ یا ٹریفک لائٹ بھی بن سکتے ہیں۔
  • اس کے ساتھ بال گیمز کھیلیں۔ اسے کچھ بڑے بامقصد اہداف جیسے ایک ٹوکری، ڈرائنگ کا ایک بڑا حصہ، یا پلاسٹک جگوں کی قطار پر گیند پھینکنے دیں۔ تصور کرنا کہ آپ ایک میلہ میں اسٹال گیمز کھیل رہے ہیں زیادہ تفریحی بنائے گا۔
  • اسے اردگرد دوڑنے اور دریافت کرنے کے لئے مضافاتی علاقہ یا پڑوس میں کسی کھلی جگہ پر لے جائیں۔ وہ راستے میں رکے گا اور چیزوں میں دلچسپی دکھائے گا جیسے کنکروں اور پودوں کو چھونا، ایک آگ سے بچائو والے پانی کے نل کے ارد گرد چکر کاٹنا، یا پختہ فرش پر شگافوں کا معائنہ کرنا۔ اسے دریافت کرنے کے لئے وقت دیں اور اسے ان چیزوں کے بارے میں مزید بتائیں جن میں وہ دلچسپی رکھتا ہے۔

تعمیری کھیل

اب آپ کا بچہ نئی چیزوں کی نمائندگی کرنے کے لئے چیزوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رکھ کر تعمیری کھیل کھیلنا شروع کرتا ہے اس قسم کے کھیل میں بلاک بنانا، ڈرائنگ کرنا، ریت، مٹی اور گوندھا آٹا کے ساتھ کھیلنا شامل ہے۔ تخلیقیت کو سہولت دینے کے علاوہ یہ سرگرمیاں ہاتھ اور انگلی کی مہارتوں کو فروغ دینے، اور شکل رنگ، ساخت اور جگہ کے تصورات سیکھنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔

  • روایتی بلاکس کے ساتھ کھیلنا زیادہ تخلیقی ہو سکتا ہے بہ نسبت تعمیری نمونوں کے کیونکہ وہ بچوں کو عمل کرنے کی ہدایات نہیں دیتے لیکن انہیں اپنے خیالات کو استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ دو سال کے بچے بلاکس کا انبار لگانے اور قطار بنانے سے تعمیر کرنا شروع کرتے ہیں۔ بتدریج، وہ مختلف اقسام کی تعمیر کرنا سیکھتے ہیں۔ اس کی تعمیر پر ایک یا دو بلاکس کا اضافہ کر کے اور اسے ایک کھڑکی، ایک پل یا ایک ریلوے تجویز کرنے سے، آپ اپنے بچے کی اسے اپنا تخیل بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
  • کچھ بچوں کو پہلی مرتبہ گندھا آٹا، مٹی یا ریت کو چھونے پر ان کی بناوٹ کو قبول کرنے میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اپنے بچے کو اس کا عادی بنانے کے لئے وقت اور حوصلہ افزائی کریں۔ وہ گوندھنے، گول کرنے، تھپتھپانے اور دبانے سے شکل میں تبدیلی کو تلاش کرے گی۔ اپنا شاہکار بنانے دینے کے لئے اسے مختلف آلات جیسے بالٹی، بیلیچہ، کنٹینرز یا مختلف شکلوں کے سانچے فراہم کریں۔
  • نوجوان بچوں کی تخلیقات آپ کو ایک گند مند کی طرح نظر آ سکتی ہیں۔ اگر آپ کا بچہ آپ کو بتاتا ہے کہ اس کی تخلیق مخصوص چیز کی نمائندگی کرتی ہے، تو اس حوصلہ افزائی کے ساتھ اس کی تخیل کی تعریف کرتے ہیں۔ اسے آپ کی ہدایات پر عمل کرنے کا کہنا یا اسے شرمندہ کرنے سے حوصلہ افزائی نہیں ہوگی بلکہ اس کی تخلیقیت کو نقصان پہنچے گا۔

دکھاوے کا کھیل

دکھاوے کا کھیل کیوں؟

جھوٹ موٹ کا کھیل عکاسی کرتا ہے کہ ایک بچہ اپنے روزانہ کے سماجی اور ثقافتی تناظر میں اپنے اردگرد کیا دیکھتا اور سنتا ہے۔ یہ بچے کو قابل بناتا ہے:

  • دنیا کو سمجھنا اور بظاہر بے ترتیبانہ واقعات کو ایک بامعنی ترتیب میں ڈالنا سیکھنا - مثال کے طور پر، آپ کا بچہ ایک بیگ اٹھا کر اور اردگرد چلنے سے شاپنگ پر جانے کا دکھاوا کر سکتا ہے۔ آہستہ آہستہ، وہ واقعات کو سمجھنے لگتا ہے کہ الماریوں سے سامان اٹھانا، ادائیگی کرنا، اور ایک خریداری کی فہرست لکھنا یہ سب خریداری کی ترتیب کا حصہ ہیں۔
  • زبان اور سماجی مہارتوں کو فروغ دینا - بچے اپنے تخیلاتی تجربات یا کسی اور کے کردار جسے وہ اپنا رہے ہوتے ہیں کو الفاظ میں بیان کرنا سیکھتے ہیں۔ جیسا کہ بچے مختلف کردار ایک ساتھ ادا کرتے ہیں، وہ اپنے خیالات کو بیان کرنا، تعاون کرنا، باری لینا اور سمجھوتہ کرنا سیکھتے ہیں۔
  • جذبات کا اظہار کرنا - بچے بار بار ڈرانے کے واقعات کا کھیل سکتے ہیں اور وہ جو انہیں اپنے خوف سے نمٹنا سیکھاتا ہے۔ تخیل اکیلے پن اور عدم تحفظ کے احساس کو بھی شکست دینے میں مدد کرتا ہے۔ ایک بچہ اپنے پسندیدہ کھلونا کو اپنا ساتھی تصور کر سکتا ہے جس سے وہ بات کر سکتا ہے۔
کیا استعمال کریں؟
  • تجارتی کھلونے جیسے کھانا پکانے کا سیٹ، چائے کا سیٹ، گڑیا، کپڑوں کے کھلونے، کھیل گھر، کھیت، گیراج، کار کے کھلونے، ہوائی جہاز، وغیرہ۔
  • دیگر اشیاء جیسے پرانے کپڑے، پرانی بڑے فرد کے جوتے اور جرابیں، کنگن، ہار، بیلٹ، دستی بیگ، کپڑا یا کاغذ کا سامان بردار بیگ، بریفکیس، بڑے کارٹن جو ان کے چھپنے کے کافی ہوں، مختلف قسموں کے کنٹینرز، کمبل، نوٹ بک، کاغذ اور پنسلیں وغیرہ بنیادی طور پر کوئی بھی چیز جو بچے کے لئے محفوظ ہے کو خیالی کھیل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • اگر آپ کا بچہ ایک کھلونے کے ساتھ اس کے عام استعمال کے مطابق نہیں کھیلتا ہے، جیسے ایک پین کو ایک ٹوپی بنانے کا دکھاوا کرتی ہے اور اسے اپنے سر پر رکھ لیتی ہے، تو مداخلت مت کریں کیونکہ تخیل کی حدود نہیں ہونی چاہئیں۔ آپ کی معاونت اور حوصلہ افزائی اس کی تخیل کی وضاحت میں مدد کرتی ہے۔ اگر آپ کو تشویش ہے کہ وہ چیزوں کے استعمال میں الجھن کا شکار ہو سکتی ہے، تو اسے ظاہر کرنے اور مشورہ دینے کے لئے کوئی اور وقت تلاش کریں، جیسے پین اٹھائیں اور اسے بتائیں، 'میری ننھی بچی کو بھوک لگی ہے۔ ممی اس کے لئے پکانے لگی ہے۔'
آپ کیا کر سکتی ہیں؟
  • اپنے بچے کو کھیلنے کے لئے چیزیں اور محفوظ جگہیں فراہم کرنے کے علاوہ، اس کھیل میں آپ کی شرکت اہم ہے۔
  • قریب ہی ٹھہریں یا اپنے بچے کے کھیل میں شامل ہو جائیں۔ جب تک کہ یہ کرنا محفوظ ہے اسے رہنمائی کرنے دیں۔
  • پُرجوش بنیں۔ اس کے خیالات کا جواب دیں اور تعریف کریں۔
  • نئے خیالات کا اضافہ کرنے کے لئے کبھی کبھار اسے تجویز دیں اور واقعات کے سلسلے کے احساس کو سمجھنے میں مدد کریں۔
  • صرف اس سے واقف تجربات کا مشورہ دیں تاکہ وہ تصور کر سکے۔

دیگر تخلیقی سرگرمیاں

  • باتھ ٹب میں یا ایک بیسن کے ساتھ پانی میں کھیلنا
  • رقص کے قدم اٹھانا
  • کھلونا موسیقی کے آلات کے ساتھ میوزک بنانا یا چیزیں جو آواز پیدا کرتی ہیں
  • نئے گانے بنانے کے لئے دھن بنانا
  • کہانیاں بنانا
  • لطیفے بنانا
  • ایک شے کے بہت زیادہ ممکنہ استعمال کے بارے میں سوچنا
  • گیمز میں نئے قوانین تشکیل دینا
  • اپنے بچے کی فطرت اور فن کی ہنرمندی کو سراہنے کی رہنمائی کرنا
  • دکھاوے کے کھیل میں گھریلو اشیاء کا استعمال کرنا، جیسے کشن کو ایک گھر کی تعمیر یا سرنگ، کشتی رانی، گھڑ سواری، رات کھانا وغیرہ پیش کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • تخلیقی سرگرمیاں کبھی بھی تھکا دینے والی نہیں ہوتیں۔

روزمرہ کی زندگی میں اپنا مزاح دکھاتے ہوئے اور مسئلہ کو حل کرنے میں لچکدار بننے سے اپنے بچے کے لئے تخلیقی ہونے کی ایک اچھی مثال قائم کریں۔ اپنے بچے کے خود کے تخیل کو اس کے ساتھ تخیل اور تخلیق کرتے ہوئے بڑھانے اور دریافت کرنے میں اس کی مدد کریں۔ ترقیاتی تخلیقیت میں آپ کی معاونت آپ کے بچے کے لئے ضروری ہے۔

ہمارے پاس متوقع والدین اور شیرخوار بچوں اور پری اسکول بچوں کے والدین کے لئے بچوں کی نگہداشت اور والدینی ورکشاپس اور کتابچے موجود ہیں۔ معلومات کے لئے برائے مہربانی ہماری صحت کی دیکھ بھال کے عملہ سے رابطہ کریں۔