پرورش سے متعلق سلسلہ 2 – اپنے بچے کے ساتھ ذمہ دارانہ خیال رکھنے والا بندھن

(Content revised 03/2018)

والدین - بچے کے رشتے کی اہمیت

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ابتدائی بچپن میں جن بچوں کا اپنے والدین کے ساتھ اچھا رشتہ ہوتا ہے بڑھنے پر ان میں بین افرادی رشتے فروغ دینے کی بہتر صلاحیت ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ ان میں مسئلے کو حل کرنے کی بہتر صلاحیتیں ہوتی ہیں، تعلیمی حصولیابی بہتر ہوتی ہے اور ان میں ایک قابل والدین کے طور پر نشوونما پانے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

بچہ دوسروں کو اپنی ضروریات کا اشارہ دینے کی جبلی صلاحیت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے -- اسے چہرے دیکھنا پسند ہوتا ہے اور انسانی آوازوں پر متوجہ ہوتا ہے، بھوکا ہونے یا بے آرامی محسوس ہونے پر روتا ہے، آپ کے چہرے کے تاثرات کی نقل کرتا ہے اور جواب میں غوں غاں کرتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ، آپ اس کے رونے، چہر کے تاثرات اور حرکات میں فرق کو سمجھنے لگیں گی اور اس کی مطابق اسے دودھ پلا کر، اس کی نیپّی بدل کر، اسے گود میں لے کر اور اس کے ساتھ کھیلنے کے لیے اس کی آواز کی نقل کرکے اس کی ضروریات پوری کریں گی۔ اس کے جواب میں آپ کا بچہ آپ کے ردعمل سے مطمئن ہوگا اور آپ کے ساتھ باہم تعامل جاری رکھے گا۔ آپ اور آپ کے بچے کے درمیان ان مسلسل باہم تعاملات کے دوران، آپ مختلف حسیاتی طریقوں سے اپنے بچے کے دماغ کے نشوونما کو تحریک دیتی ہیں۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ولادت کے بعد اس طرح کا قریبی باہمی تعامل کا تجربہ بچے کے دماغ کی ترقی کے لازمی عوامل کا ایک حصہ ہے۔ آپ اور آپ کے بچے کے درمیان ہم آہنگ باہمی تعامل سے ایک ترتیب بھی قائم ہوتی ہے جس پر ایک محفوظ اور قابل اعتماد رشتے کی تشکیل ہوتی ہے۔

والدین - بچے کا ایک قریبی یا گہرا رشتہ

جب قریبی تعلق تشکیل پاتا ہے تو، آپ کا بچہ آپ کی موجودگی میں محفوظ محسوس کرتا ہے۔ اس نے سیکھا ہے کہ جب بھی اور جہاں بھی اسے تکلیف، درد یا خوف کا احساس ہوگا، آپ وہاں پر اس کی دلجوئی اور تحفظ کرنے، اسے مناسب حدود اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے موجود ہوں گی۔ آپ اس کا "محفوظ" ٹھکانہ ہیں جہاں اسے محفوظ ہونے کا احساس ہوگا اور دنیا کو دریافت کرنے کی جرات کرنے کے لیے آزاد ہوگا۔ تحفظ اور اعتماد کا یہ احساس اسے سیکھنے اور ایک خود مختار اور لائق انسان کی حیثیت سے نشوونما پارنے، دوسروں کو سمجھنے کا اہل ہونے، اور رفتہ رفتہ سماجی اہلیتیں، تناؤ اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے لچک پذیری اور نمٹنے کی صلاحیتیں حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

ہمدردانہ دیکھ بھال کے ذریعہ باہمی تعلق

آپ درج ذیل کے ذریعہ اپنے بچے کے ساتھ اپنی توجہ اور لگاؤ کا اظہار کر سکتی ہیں:

  • ان کے ساتھ اکثرو بیشتر جسمانی رابطہ کرکے۔ اسے پیار کرکے یا اپنے بازوؤں میں لے کر تھپک کر۔ اس کے لیے بچوں والی تھوڑی ورزشیں کریں، جیسے کہ اس کی ٹانگوں کو پھیلانا اور موڑنا یا اس کے جس کی پوزیشن تبدیل کرنا۔ یہ باہمی تعامل کے بہتر طریقے ہیں۔
  • اس کے ساتھ اکثر آنکھوں کا رابطہ کرنا۔ اس کی نظر میں رہنا (نومولود کے لیے 20 سے 25 سینٹی میٹر یا 8 تا 10 انچ)، اس کی آنکھوں میں جھانکیں اور چہرے کے مختلف تاثرات و حرکات کا استعمال کرکے اس کے ساتھ کھیلیں۔
  • اس کے ساتھ بات کرنا اور اس کی آوازوں پر ردعمل کرنا، اس کے لیے دھیرے دھیرے گانا اور گنگنانا۔ بچے خاص طور پر ماؤں کے اعلی-پِچ والی اور نرم آواز پر متوجہ ہوتے ہیں۔ اس پر ردعمل کرنے سے آپ کا باہم تعامل زیادہ دیر تک چلتا ہے۔

آپ کا بچہ آپ کو اپنی آوازوں، تاثرات اور حرکات سے اپنی بات بتاتا ہے۔ اس کے اشارات کو باریکی سے سمجھنے کی کوشش کریں اور فوراً اس کی ضروریات پوری کریں۔ مثال کے طور پر، جب آپ کا بچہ روتا ہے تو، آپ دیکھ سکتی ہیں کہ آیا اس کا ڈائپر گیلا ہے، کیا اسے زیادہ گرمی یا سردی لگ رہی ہے، یا اس نے زیادہ غذا لے لی ہے۔ آپ دیگر امکانات پر بھی غور کرسکتے ہیں جیسے کہ آیا اس کا پیر الجھ گیا ہے یا اسے مچھر نے کاٹ لیا ہے۔ جب آپ بچے کی ضروریات جاننے کے لیے اس کے پاس جائیں تو اسے اپنا چہرہ دیکھنے اور اپنی نرم آواز سنننے دیں۔ اگر آپ کے بچے کا رونا مذکورہ بالا وجوہات کے سبب نہیں ہے تو، ممکن ہے کہ اسے آپ کے ذریعہ مزید چمکانے یا پیار کرنے کی ضرورت ہو جیسے کہ اسے تھوڑی موسیقی سنانا، اسے نرم کنبل میں لپیٹنا، یا اسے اٹھا لینا اور اپنے بازوؤں میں تھپکی دینا یا جھلانا۔

کیا میں اپنے نومولود بچے کو بہت زیادہ گود میں لے کر اسے برباد کررہی ہوں؟

بچے کے رونے کا بنیادی مقصد ضروریات کا سگنل دینا ہے۔ جب اسے آپ کی سکون بخشی کی ضرورت ہو تو اسے گود میں لے کر آپ یہ دکھاتی ہیں کہ آپ اس کی ضروریات کا خیال رکھتی ہیں۔ آپ کا بچہ آپ کے خیال رکھنے اور محبت کو محسوس کرے گا اور اس طرح آپ کے ساتھ اس کا رشتہ مستحکم ہوگا۔ جب آپ کا بچہ پرسکون اور چاق و چوبند ہو تو یہ درحقیقت ایسا بہترین وقت ہے جب آپ گہرے قریبی باہمی تعاملات کا لطف لے سکتی ہیں جس میں اسے گود لینا بھی شامل ہے۔ آپ کا بچہ آپ کی توجہ سے آسودگی محسوس کرتا ہے اور یہ سیکھتا ہے کہ جب وہ پرسکون رہے گا تو اسے یہ آرام دہ احساس ہوگا، اس طرح آپ کے درمیان رشتوں کو تقویت ملتی ہے۔ آپ اپنے بچے کو برباد نہیں کر رہی ہیں۔

بچے کی دیکھ بھال میں خیال رکھنے والی باتیں

والدین کا کوئی بدل نہیں ہے۔ والدین دوسروں کے لیے والدین جیسے کردار کے حامل نہیں ہو سکتے۔ اگر آپ کو بچے کو کسی دوسرے دیکھ بھال کرنے والے پاس رکھنے کی ضرورت ہو تو، آپ کو درج ذیل پر غور کرنا چاہیے:

  • ایک بہتر دیکھ بھال کنندہ کو ہونا چاہیے:

。 دیکھ بھال کرنے والے کے طور پر ایک قابل اعتماد اور اس کام کا خواہشمند فرد ،
。 ایک خیال رکھنے والا/والی فرد جس میں صبر و تحمل ہو اور اس کے پاس وقت ہو۔
بچے کی ضروریات کو سمجھنے اور اس پر ردعمل کرنے کا/کی اہل ہو جیسے کہ اسے معلوم ہو کہ بچے کو
آرام سے کس طرح رکھنا ہے اور یہ سمجھنا کہ وہ کس لیے رو رہا ہے۔
。 آپ کے بچے کے ساتھ مواصلت کرنے، اس کے ساتھ کھیلنے اور اس سے محبت کرنے کا/کی اہل ہو۔

  • دیکھ بھال کرنے والے اور بچے کو مستحکم رشتے کے لیے وقت دیں۔ لہذا، زیادہ کثرت سے دیکھ بھال کنندہ کو تبدیل نہ کریں۔
  • اگر بچے کی دیکھ بھال کے لیے مختلف دیکھ بھال کنندگان ہوں (بشمول والدین، دادا دادی یا نانا نانی اور بچوں کے نگراں)، تو بچے کی دیکھ بھال کے طریقوں کے بارے میں دیکھ بھال کنندگان کے درمیان اتفاق رائے سے بچے کو زیادہ آسانی کے ساتھ مطابقت میں مدد ملے گی۔
  • اپنے بچے کے ساتھ وقت گزارنے اور اس کے ساتھ باہم تعامل کا مزہ لینے کی پوری کوشش کریں۔ دیکھ بھال کنندہ کے ساتھ بہتر مواصلت برقرار رکھیں تاکہ بچے کے معمولات کو سمجھیں اور اس کی دیکھ بھال سے متعلق ایک دوسرے کے طریقوں کو میں موافقت پیدا کریں۔

مبارک ہو!

مؤثر باہمی تعامل کے ذریعہ پائیدار رشتے قائم کرنے کی اہمیت کو سمجھنا آپ کے بچے کی نشوونما میں مدد کرنے کا پہلا قدم ہے۔ اس کے ساتھ آپ کی محبت اور اس کا خیال رکھنے کے ذریعہ آپ کامیاب والدین بننے کے راستے پر گامزن ہوتے ہیں۔

ہمارے یہاں متوقع والدین، شیرخوار بچوں کے والدین اور پری اسکول کے بچوں کے لیے "خوشگوار پرورش!" سے متعلق ورکشاپس اور کتابچے ہیں۔ معلومات کے لیے مہربانی کرکے ہمارے نگہداشت صحت کے عملہ سے رابطہ کریں۔

  • ذمہ دارانہ دیکھ بھال - جتنا قبل ہو اتنا بہتر ہے
  • اپنے بچے کے ساتھ بات کریں اور کھیلیں
  • اچھے رویے کی تعریف کرنے سے نہ چوکیں
  • حقیقت پسندانہ توقعات اور حدود متعین کریں
  • مثبت بنیں، اندازہ لگائیں اور استقامت اختیار کریں
COPY TO CLIPBOARD SELECT ALL