والدینی سلسلہ 9 - 1-2 سال کی عمر کے بچوں کے لئے بولنا سیکھنا

(Content revised 03/2018)

زبان، خیالات اور جذبات، سوچ اور سیکھنے کی مواصلت کے لئے ایک اوزار ہے۔ یہ بچے کی ادراکی، جذباتی اور سماجی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بچے زبان کیسے سیکھتے ہیں؟

زبان کی ترقی کے لئے جینیاتی اور ماحولیاتی دونوں عوامل اہم ہیں۔ ایک بچے کے لئے بات کرنے کے قابل ہونے کے لئے کچھ لازم شرائط ہیں۔ اس میں عام سماعت اور ساتھ ساتھ زبانی اور صوتی ساخت کا ہونا لازمی ہے۔ وہ ترقیاتی طور پر تیار ہونا چاہئیے اور بات چیت کرنے کا اچھا عزم رکھتا ہو۔ مزید برآں، خاص طور پر زندگی کے پہلے پانچ سالوں میں، سیکھنے کے مواقع کے ساتھ ایک حوصلہ افزا کن زبان کا ماحول فراہم کرنا، بھی اہم ہے۔

بچے کب بات کرنا سیکھتے ہیں؟

ایک بچے کا اپنا پہلا لفظ کہنے سے پہلے، وہ پہلے ہی اپنی ضروریات کو چلانے، غوں غاں کرنے، چہرے اور جسمانی اظہارات کے ذریعے بیان کر رہی ہوتی ہے۔ زبان کی ترقی کا وقت، خاص طور پر عمر جس میں ایک بچہ بات کرنا شروع کرتا ہے، بچوں کے مابین مختلف ہوتا ہے۔

ذیل میں 6 ماہ سے 2 سال کے بچوں کے لئے زبان کی ترقی کی پیشرفت کا ایک مختصر عام بیان ہے۔ مزید تفصیلات بچے کی پیشرفت کا کتابچہ سلسلہ میں تلاش کی جا سکتی ہیں۔

عمر اندازاً

ادراک/فہم

اظہار

6-9 مہینے

  • عبارتی اشاروں کے ساتھ معروف الفاظ کا جواب دیں جیسے 'دودھ'
  • غوغاں ہم صوت الفاظ جیسے 'با'، 'ڈا'، 'کا'

9-12 مہینے

  • حرکات کے اشاروں کے ساتھ واقف الفاظ کا جواب دیں جیسے ہاتھ ہلانا کہ 'بائے بائے'، 'نہیں'
  • ہجوں کے سلسلوں کی آواز نکالیں یا چند بامعنی الفاظ جیسے 'ماما'، 'ڈاڈا' کہیں۔

½1-1 سال

  • واقف لوگوں اور اشیاء کے ناموں کی شناخت کریں
  • جسمانی حرکت کے اشاروں کو بتدریج کمی کرتے ہوئے روز مرہ کے زیادہ الفاظ اور جملوں کو سمجھیں جیسے مہیا کریں، 'بیٹھ جائیں'
  • واحد الفاظ استعمال کرنا شروع کریں، زیادہ تر اسم جیسے 'بچہ'، 'گڑیا'؛ پھر کچھ فعل ظاہر کریں 'جائیں'، 'چھلانگ'

½2-1 سال

  • سادہ ہدایات جیسے 'مجھے گیند دیں' پر عمل کریں
  • جسم کے حصوں کی طرف جب کہا جائے اشارہ کریں
  • عام تصاویر کو شناخت کریں
  • مزید واحد الفاظ بولیں
  • الفاظ کو جوڑنا شروع کریں جیسے 'یہ میرا ہے'، 'ڈیڈی چلے گئے'

ہم بچوں کی باتیں کرنے میں کیسے مدد کریں؟

قبل ازیں کہ ایک بچہ بات چیت میں خود کا اظہار کرنا سیکھتا ہے، اسے الفاظ کو سمجھنا ہوگا۔ اپنے بچے کی سمجھ بوجھ اور بات چیت کی پیشرفت کو سہولت دینے کے لئے زبان سے بھرپور ایک ماحول فراہم کرنا ضروری ہے، یہاں نوٹ کرنے کے لئے کچھ نقات ہیں:

  1. پہلے سنیں، پھر بات کریں

    اپنے بچے کی توجہ کو اس کی آنکھوں کے برابر جھک کر اور اس کا نام پکار کر یا تھپکی دیتے ہوئے مبذول کرائیں۔ اس سے پہلے کہ آپ اس سے بات کرنا شروع کریں انتظار کریں کہ وہ آپ کی طرف دیکھنے لگے، کم سے کم خلل اندازیوں کے ساتھ ایک پرسکون ماحول بھی آپ کے بچے کو زیادہ متوجہ ہونے میں مدد کرتا ہے جو آپ کہتے ہیں۔

  2. واضح طور پر اور زندہ دلی سے بات کریں

    اپنے بچے کے لئے بولنے اور سننے کے تجربات کو تفریحی بنانے کے لئے دھیمی اور ترنمی آواز میں گفتگو کریں۔ اپنے بچے کی مدد کرنے کے لئے کہ اس کی بات کا کیا مطلب ہے اس سے آہستہ اور صاف انداز میں بات کریں۔

  3. سادگی سے بات کریں

    اپنے بچے کے سمجھنے کے درجے کے مطابق مختصر اور سادہ فقرات میں گفتگو کریں، مثال کے طور پر، کہیں کہ 'ممی کو کپ دو' اس کی بجائے کہ 'ممی کو اپنا کپ پکڑا دو' اور مجھے تمہیں کچھ جوس دینے دو'۔ آپ اس کی سمجھنے میں مدد اور اپنی بات کو زیادہ تفریجی بنانے کے لئے جسمانی حرکات بھی شامل کر سکتے ہیں جیسے 'مجھے دو' کے لئے اپنا ہاتھ آگے کرنا؛ 'اچھا' کے لئے اپنے انگوٹھے کا نشان بنانا اور 'مجھے' کے لئے اپنے سینے پر تھپکی دینا۔

  4. فطرتی بنیں اور باسہولت

    اپنے بچے کو فطرتی طور پر بات کرنا سیکھائیں۔ اسے دباؤ کے تحت لوگوں کے سامنے بات کرنے یا عمل کرنے سے صرف اس سے بات کرنے میں ایک رکاوٹ پیدا ہوگی۔

  5. اپنے بچے کی دلچسپی پر عمل کریں
    • کھیل کی سرگرمیوں کا انتخاب کریں جو آپ کے بچے کے ترقیاتی درجہ پر موزوں ہیں اور اس کی دلچسپیوں کے لئے پرکشش ہیں۔ عام طور پر، چھوٹے برتنوں کا سیٹ تمام بچوں کے لئے اچھا سہولت دینے والا انتخاب ہے۔ پھر آپ کا بچہ مزید سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوگا اور مہارت کا ایک بہتر احساس رکھے گا۔
    • اس کی دلچسپی پر عمل کریں اور اسے قیادت کرنے دیں۔ اگر وہ بلاکس کے ساتھ کھیلنا پسند کرتا ہے، تو اس سے بات کریں جب وہ ان کے ساتھ کھیل رہا ہے جیسے 'کرس ایک ٹاور بنا رہا ہے'، 'ایک کو اوپر رکھیں'، واو! یہ آپ نے ایک ٹرین بنائی ہے۔'
    • اپنے بچے کے ساتھ اس وقت کھیلیں جب وہ چست اور مزاج اچھا ہے۔ جتنا زیادہ طویل وقت آپ دونوں ایک ساتھ وقت سے لطف اندوز ہوں گے تو وقت گزانے کا دورانیہ بہت طویل کرنے کی ضرورت نہیں۔
  6. روزمرہ کی زندگی میں مواقعوں کو استعمال میں لائیں
    • آپ اپنے بچے کے لئے سب سے زیادہ موزوں بات کرنے کا نمونہ ہیں۔ اسے چیزوں کے نام اور استعمال بتانے کے لئے روزانہ کی حالتوں کا استعمال کریں جن سے اس کا سامنا ہوتا ہے۔ اصرار کیے بغیر اسے آپ کے الفاظ دہرانے کی حوصلہ افزائی کریں۔
      • جیسا کہ
        • نہاتے وقت --
          اس سے جسم کے حصوں کے بارے میں بات کریں
        • سپر مارکیٹ جاتے ہوئے --
          اسے ان چیزوں کا بتائیں جو آپ نے شیلف سے اٹھائی ہیں
        • اس کے ساتھ پڑھنا--
          کتابوں میں تصاویر کو بیان کریں یا آسان اصطلاحات میں کہانی سنائیں۔
        • باہر جانا--
          ان چیزوں کے بارے میں بات کریں جنہیں آپ راستے میں دیکھتے ہیں
    • اسے افعال کے بارے میں جان لینے کے لئے اسے بتائیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں؟ مثال کے طور پر، جب آپ برتن دھو رہی ہیں، تو آپ کہہ سکتی ہیں 'ممی برتن دھو رہی ہیں' یا فرش پر پوچا لگاتے ہوئے، کہیں 'ڈیڈی فرش پر پوچا لگا رہے ہیں'۔
    • اس کی زبانی تفہیم اور اظہار کی صلاحیت کو سہولت دینے کے لئے سوالات کریں۔ مثال کے طور پر، جب وہ کھا رہی ہو، تو آپ اسے کہہ سکتے ہیں، 'کیا یہ مزیدار ہے؟' 'کیا آپ شکم سیر ہیں؟' یا 'کیا کر رہی ہیں؟' وغیرہ
  7. اس کی بات کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا
    • جب بھی آپ کا بچہ بات کر رہا ہو، تو تحمل سے اس کی بات سنیں اور سمجھنے کی کوشش کریں کہ وہ کیا کہتا ہے۔ اس کے لئے بہت جلدی سے الفاظ نہ بولیں یا اس کے بھائیوں/بہنوں کو مداخلت کرنے دیں کہ وہ کیا کہنے لگا ہے۔
    • الفاظ میں اس کے کہنے کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ کیا چاہتا ہے۔ مثال کے طور پر، جب وہ کوکیز کی طرف اشارہ کرتا ہے، تو اسے اس شے کا نام بتائیں جو وہ چاہتا ہے اور اس کی 'کوکی' 'دیں' یا 'کھائیں' کہنے کی حوصلہ افزائی کریں۔
    • جب آپ کے بچے نے ذخیرہ الفاظ تعمیر کر لیا ہے، تو آپ توسیع کر سکتے ہیں جو وہ لمبے فقروں میں کہتا ہے جیسے جب وہ 'گیند' اور 'کک' کہہ سکتا ہے، تو آپ لیکن کسی زور دئیے بغیر، 'بال کو ٹھوکر' لگائیں کہنے کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہیں۔
  8. اپنے بچے کی بات کرنے کی کوشش کا جواب دیں
    • اپنے بچے کے الفاظ یا آواز نکالنے کو سنیں اور فوری طور پر سر ہلانے، مسکرانے، دہرانے یا انہیں توسیع کر کے ردعمل دیں۔
    • اس کی کوششوں کی تعریف کریں چاہے اس نے الفاظ کا درست تلفظ ادا نہیں کیا ہے۔ اس کے الفاظ صرف اس کے لئے بولیں۔
    • کبھی بھی اس کے غلط تلفظ ادا کرنے کی نقل نہ کریں یا اس کا مذاق نہ اڑائیں۔
  9. مثبت اور تعریف کرنیوالی بنیں

    ہمیشہ ایک مثبت نقطہ نظر لیں۔ اگر آپ کا بچہ پھر بھی بات کرنے کے لئے تیار نہ ہو، تو اسے شرمندہ کرنے کی بجائے اس کی کوشش کرنے کی تعریف کریں۔

  10. گھر کے باہر تحریک دینے والے تجربات فراہم کریں

    اسے کھیل کے میدان میں لے کر جانا، دیگر بچوں کی سالگرہ کی پارٹیوں میں شرکت کرنا، یا نرسری جانا اس کے لئے دوسرے بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے کے لئے اچھے مواقع ہیں اور بات کرنا سیکھنے کے لئے زیادہ امکانات ہیں۔

18-مہینوں کے اختتام تک، اگر آپ کا بچہ:

  • اپنا نام پکارنے پر اکثر جواب نہیں دیتا
  • کبھی کبھار ہی لوگوں کی طرف دیکھتا ہے
  • واقف شخص یا اشیاء کا نام نہیں سمجھ پاتا جیسے دادی، کپ، دودھ وغیرہ
  • ضروریات کی نشاندہی کا اشارہ کرنے کے لئے انگلی استعمال نہیں کرتا
  • کوئی بھی الفاظ نہیں کہتا
  • لگتا ہے کہ ٹھیک سے نہیں سن پاتا

24 مہینوں کے اختتام تک، اگر آپ کا بچہ:

  • حرکات میں کسی پشرفت کے بغیر سادہ احکامات پر ردعمل نہیں دیتا جیسے آپ کو ایک عام چیز پکڑانا، جسم کے ایک حصے کی طرف اشارہ کرنا
  • سادہ تصاویر نہیں پہچانتا ہے
  • بیس سے کم الفاظ بولتا ہے

برائے مہربانی ایم سی ایچ ایس، فیملی فزیشن یا پیڈیا ٹریشن میں اپنے ڈاکٹر یا نرسوں سے بات چیت کریں۔

اپنے بچے کے لئے مفید سننے اور بات کرنے کے تجربات فراہم کریں۔ مندرجہ بالا زبان کی مہارتوں کو روزمرہ کی زندگی اور کھیل میں اپنانے سے اس کی زبان کی ترقی میں اضافہ ہو گا۔

ہر بچہ منفرد ہے اور ترقی کی رفتار میں وسیع اختلافات اکثر عام ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے بچے کی زبان کی ترقی تھوڑی مختلف رفتار لیتی ہے تو بہت زیادہ خوفزدہ مت بنیں۔ یہ اس پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت کا ایک اشارہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو بچے کی سماعت یا زبان کی ترقی کے بارے میں کوئی تشویشات ہیں، تو برائے مہربانی صحت کی دیکھ بھال کی پیشہ ورانہ افراد سے مشورہ کرنے میں مت ہچکچائیں۔

ماخذ از: زبان کی ترقی۔ کتابچہ بطرف یونین آف ہانگ کانگ سپیچ تھراپسٹس (میڈیکل)

ہمارے پاس متوقع والدین اور شیرخوار بچوں اور پری اسکول بچوں کے والدین کے لئے سلسلہ وار "خوش باش والدینیت!" اجلاس اور کتابچے موجود ہیں۔ معلومات کے لئے برائے مہربانی ہمارے صحت کی دیکھ بھال عملہ سے رابطہ کریں۔