پیرنٹنگ سیریز 20 – بچوں میں خوبیوں اور اقدار کی پرورش 2 (2 سے 4 سال کی عمر)

(مواد پر نظرثانی کی گئی 12/2019 میں)

بچوں میں خوبیوں اور اقدار کی پرورش کے حصہ II اور حصہ III کا مقصد اس بات پر کچھ خیالات پیش کرنا ہے کہ حصہ اول میں بیان کردہ '6R1O'حکمت عملیوں کو کیسے پری اسکول کے بچوں میں اقدار اور خوبیوں کو پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جائے۔

اس کتابچے میں کچھ اہم خوبیوں کا ذکر کیا گیا ہے جن کا استعمال تقریبا دو سال کی عمر سے ہوسکتا ہے۔

  • ہمدردی - دوسروں کے تئیں حساس ہونے اور ان کی ضروریات کو تسلیم کرنے کے لئے
  • دیکھ بھال - دوسروں کی بھلائی کی فکر کرنے اور اس میں اپنا حصہ بٹانے کو محسوس کرنے کے لئے
  • اشتراک - جو آپ کے پاس ہے اس سے دوسروں کو لطف اندوز ہونے دینے کے لئے
  • تعاون - ہر ایک کو شریک کرنے اور کسی کام یا مقصد کو حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لئے۔
  • احترام - کسی فرد کی قدر و قیمت اور اس کے حقوق کو پہچاننے اور قبول کرنے کے لئے۔

غور کریں

کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ مذکورہ بالا خوبیاں آپ کے بچے کے لئے اہم ہیں؟

اگر آپ اتفاق کرتے ہیں کہ وہ اہم ہیں، تو درج ذیل حوالہ جات آپ کے بچے میں ان کی پرورش کے طریقوں کے بارے میں وضاحت کریں گے، یا اگر آپ اپنی پسند کی دیگر اقدار کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں تو بچوں میں خوبیوں و اقدار کی پرورش کے حصہ اول میں بیان کردہ حکمت عملیوں کو استعمال کرسکتے ہیں۔

ترقیاتی مراحل اہم ہیں

بچوں میں اقدار کو پروان چڑھاتے وقت ان کی ذہنی صلاحیت کو مد نظر رکھیں کیونکہ بچے مختلف ترقیاتی مراحل میں مختلف ذرائع سے سیکھتے ہیں۔

  • ایک نوزائیدہ بچے کی حیثیت سے، آپ کا بچہ اس کے معنی سمجھنے سے پہلے ہی آپ کے عمل کی نقل کرے گا۔ لہذا اپنے بچے کے لئے ایک اچھا نمونہ عمل بنیں۔
  • ایک سال کی عمر کے بعد، جب وہ آپ کی ہدایت پر عمل کرنے کے قابل ہو جائے تو اسے کچھ مثبت کام کرنے کی تعلیم دینا شروع کریں جیسے دوسروں کا احترام ظاہر کرنے کے لئے اس سے 'صبح بخیر' کہنے یا ضرورت مندوں کے خیال کا اظہار کرنے کے لئے عطیہ کے صندوق میں کچھ چھٹہ رقم ڈالنے کو کہیں۔
  • جب وہ دو سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے تو، وہ ایسی اقدار سیکھنا شروع کر دیتا ہے جس کی اسے دوسروں کے حالات کے بارے میں سوچنے کے لئے ضرورت پڑتی ہے۔
  • کسی دوسرے شخص کے نقطہ نظر کو لینے کی صلاحیت چار سال کی عمر سے زیادہ پروان چڑھتی ہے۔ احترام اور دیکھ بھال جیسی اقدار کا مطلب اس وقت عام عمل سے کہیں زیادہ ہوگا۔ آپ کے بچے کے دوسروں کے تئیں احساسات ہوسکتے ہیں، تو جسے وہ صحیح سمجھتا ہے اس پر عمل کرنے کے لئے قدم بڑھا سکتا ہے، یا بڑوں کے کام کو چیلنج بھی کرسکتا ہے۔ لہذا آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ ایک اچھا عملی نمونہ بنیں اور اپنے اقدار کو اپنے بچے کے سامنے رکھیں۔

سنگ بنیاد کے طور پر ہمدردی سکھانا

بنیادی معیار جس پر احسان، نگہداشت، اشتراک اور احترام کی بنیادی اقدار کی تعمیر کی جا سکتی ہے وہ ہمدردی ہے۔ ہمدردی کا مطلب دوسروں کے تئیں احساس کا ہونا ہے۔ بچپن ہی سے اپنے بچے کے ساتھ مثبت تعلقات استوار کرنے سے ہمدردی کی بنیاد پروان چڑھتی ہے۔ والدین اور بچے مثبت تعلقات کیسے بنا سکتے ہیں؟ اپنے بچے سے پیار کا اظہار کرکے، اس کی ضروریات کا فوری طور پر جواب دے کر، اس کی کوششوں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کر کے۔ ایسا کرنے سے، وہ مثبت جذبات کے ساتھ جواب دینا اور دوسروں کے تئیں محسوس کرنا سیکھے گا۔ جب آپ اپنے بچے کے ساتھ بات چیت کریں تو، کوشش کریں کہ:

  • آپ اپنے بچے اور آس پاس کے لوگوں کے لئے عملی نمونہ بنیں۔
    • اپنے بچے کو جسمانی توجہ جیسے اس سے پیار کا اظہار کرنے کے لئے اسے گلے لگائیں اور مسکرائیں۔
    • اپنے بچے کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ بتائیں کہ وہ کیسا محسوس کر رہا ہے اور اس کے جذبات اور ضروریات کا فوری جواب دیں، جیسے۔ 'میں دیکھ سکتی ہوں کہ آپ گم سم ہیں۔ دل کے ٹکڑے، کیا آپ کو کوئی چیز پریشان کر رہی ہے؟'
    • اپنی روزمرہ کی زندگی میں خود سے اس طرح کا برتاؤ کرکے اسے دکھلائیں کہ کیسے دوسروں کا خیال رکھنا ہے، جیسے: وہ شخص جو اپنے ہاتھوں میں خریداری کا سامان لیے ہوئے ہو اس کے لئے دروازہ کھولنا، اور کسی کام سے کچھ دور جانے کے لئے اپنے بوڑھے پڑوسی کی مدد کرنا۔
  • مناسب طریقے سے احساسات کو پہچاننے اور ان احساسات کا اظہار کرنے میں اپنے بچے کی مدد کریں۔
    • جب کوئی کہانی پڑھیں یا ویڈیو دیکھیں تو، اس کی توجہ کرداروں کے احساسات پر مرکوز کریں اور اس کے ساتھ ان کے متعلق بات کریں۔
    • جب آپ ان کا سامنا کریں تو اسے اپنے مثبت جذبات سے نشان زد کریں اور واضح کریں جیسے: 'خوش ہونا'، جب سفر کے لئے جا رہی ہوں، 'پر سکون ہونا' جب تمام کام ختم ہوگیا ہو، 'مطمئن ہونا' جب اچھا کھانا کھائی ہوں، وغیرہ وغیرہ۔
    • اپنے منفی جذبات کو نشان زد کریں اور واضح کریں لیکن محتاط رہیں کہ اس سے اس پر زیادہ دباؤ نہ پڑے۔ کچھ ایسی چیز منتخب کریں جو آپ جذباتی طور پر سنبھال سکتی ہوں اور اس کا تعلق بچے سے نہ ہو، جیسے۔ ٹریفک جام میں پھنس جانے پر 'پریشان ہونا'، پارک میں سیر کے لئے جاتے وقت بارش ہونے پر 'مایوس ہونا'۔
    • ممکنہ وجوہات کے پیچھے اس کے اور دوسروں کے احساسات کی وضاحت کریں۔

الفاظ کو جاننے کے بعد وہ آہستہ آہستہ احساسات کو الفاظ میں بیان کرنا سیکھ لے گا۔

  • دوسروں کے جذبات کے تئیں حساسیت کے ساتھ اپنے بچے کی پرورش کریں۔
    • اس کی توجہ غیر سنجیدہ طرز عمل کی طرف مبذول کریں، جیسے، 'گر پڑنے کے وقت رون (Ron) پر ہنسنے سے (Ron) کو برا محسوس ہوتا ہے۔' کسی دوسرے شخص کا نقطہ نظر لے کر اس کی رہنمائی کریں یہ پوچھتے ہوئے کہ اگر وہ دوسرے شخص کی جگہ ہوتا تو کیسا محسوس کرتا، 'آپ کیسا محسوس کریں گے اگر آپ گر جائیں اور رون (Ron) آپ پر ہنسے؟' پھر اس سے پوچھئے کہ اس کے بجائے آپ کس طرح کا سلوک کیا جانا پسند کریں گے۔ 'اس کے بجائے آپ اپنے لئے رون (Ron) کی جانب سے کیا کرنا پسند کریں گے؟'

مہربانی اور دیکھ بھال کو فروغ دینا

  • اپنے آس پاس کے لوگوں اور جانوروں کی فکر کریں اور ایسا کرنے میں اپنے بچے کی رہنمائی کریں، جیسے فون پر دادی کے ساتھ باقاعدگی سے نیک خواہشات کا اظہار کرنا، کھیل کے ساتھیوں کا خیال رکھنا یا پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کرنا۔
  • رورت مند لوگوں کو خود بھی چندہ دیں اور اس کی رہنمائی کریں کہ وہ اپنی جیب خرچ سے تھوڑی بچت عطیات کے لئے رکھے۔
  • ضرورتمندوں کی فکر کا اظہار کرنے کے لئے اپنے بچے کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کریں۔
  • اس کو بتائیں کہ جب آپ وصول کنندہ کے تاثرات کو دیکھیں گے تو بانٹنا اور دینا اتنا ہی خوش کن ہوگا جتنا کہ لینا۔

غور کریں:

آپ اپنے بچے میں کون سی اقدار پیدا کرنا چاہتے ہیں؟

آپ نے اپنے بچے کے ساتھ دوپہر کی خریداری میں تھکا دینے والا وقت گزارا ہے اور آپ MTR ٹرین پر سوار ہوکر گھر جارہے ہیں۔ آپ کو ایک خالی نشست نظر آئی اور آپ کا بچہ اس کی طرف تیزی سے بڑھا۔ جس وقت آپ کو یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہو کہ آپ کا بچہ آپ کے لئے نشست حاصل کرنے کے لئے اتنی تیزی سے جا رہا ہے تو، آپ کو قریب ہی ایک بزرگ خاتون کھڑی نظر آ جائے۔ آپ کا رد عمل کیا ہو گا؟ آپ کیا کریں گے؟

اشتراک اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا

  • گھر پر، اپنے بچے کے سامنے اہل خانہ کے درمیان کھانے اور چیزوں کے بانٹنے کی خوشی کا اظہار کریں۔
  • اس کو سکھائیں کہ کیسے قوانین پر عمل کریں اور باری لیں اگر اشتراک ممکن نہ ہو۔
  • قوانین پر عمل کرنے اور بہن بھائیوں اور ساتھیوں کے ساتھ پرامن طور پر رہنے پر اس کی تعریف کریں۔
  • جب بھی کوئی تنازع پیدا ہو تو، صرف اسی صورت میں مداخلت کریں جب آپ سمجھیں کہ یہ ضروری ہے۔ لڑائی روکنے اور انہں کیا کرنا چاہئے اس کے بارے میں بات کرنے کے لئے چھوٹے بچوں کی رہنمائی کریں۔ بڑے بچوں کے لئے، ان کے ساتھ نتائج اور متبادلات پر گفتگو کرنے کے لئے شمولیت کا طریقہ استعمال کریں، جیسے: 'اگر آپ کھلونے کے لئے سیلی سے لڑیں گے تو، کیا ہوگا؟' 'ہاں، یہی ہوگا نا کہ آپ لڑ پڑیں گے اور آپ دونوں تفریحی وقت کو معرکے میں بدل دیں گے۔ اور کھیل ختم ہو جائے گا 'آپ تمام فریقوں کی فلاح و بہبود پر غور کرتے ہوئے، متبادل حل کے بارے میں سوچنے کے لئے آگے بڑھ کر بچے کی رہنمائی کر سکتے ہیں، 'اگر آپ اسے مختلف طریقے سے کرتے ہیں تو آپ کیا کریں گے؟'

احترام سکھانا

اپنے بچے کو یہ سکھائیں کہ شائستہ ہو کر، کیسے لوگوں کے جذبات اور ضروریات کا خیال رکھ کر، ان کے درمیان موجود اختلافات کو سراہتے ہوئے ان کی قدر و قیمت اور حقوق کو کس طرح پہچانیں اور قبول کریں۔ جب آپ گھر میں اس کے ساتھ اس کی مشق کریں گے تو وہ عوم میں لوگوں کے ساتھ بھی اسی طرح پیش آئے گا۔

  • دوستانہ اور شائستہ بنیں، جیسے: لوگوں سے 'صبح بخیر'، 'آپ کا شکریہ' یا 'معاف کیجئے' کہیں۔
  • اسے بتائیں کہ اپنے ارد گرد دوسروں کا خیال کیسے رکھیں جیسے اس وقت تک انتظار کریں جب تک کہ دوسرے افراد کے بات کرنے کی باری ختم نہ ہو جائے؛ عوام میں نرمی سے بات کریں کیونکہ ہمیں دوسروں کے لئے پریشانی کا باعث نہیں بنانا چاہئے؛ کسی کی چیز کو چھونے یا استعمال کرنے سے پہلے اجازت لیں۔
  • اختلافات سے بھری دنیا میں رہتے ہوئے، بچے کو یہ سیکھنا چاہئے کہ ہر فرد مختلف ہے اور ہمیں اختلافات کا احترام کرنا ہوگا جس میں ظاہری شکل، اعتقاد، ثقافت اور نسلیت شامل ہیں۔ اقلیتی آبادی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں جیسے: نسلی گروہ یا لوگ جو ہمارے غیر ضروری خوف یا تعصب کو کم کرنے کے لئے مختلف قسم کی معذوری کا شکار ہیں۔ مختلف لوگوں میں موجود انفرادیت اور خوبصورتی کی تعریف کریں۔ اپنے افکار اور اعمال سے محتاط رہ کر نفرت اور تعصب کی حوصلہ شکنی کریں، جیسے: دوسرے نسلی گروہوں کے نام پکارنا توہین مانا جا رہا ہو۔ اپنے بچے کی طرف اشارہ کریں کہ اگر ایسا ہی اس کے ساتھ ہوجائے تو وہ کیسا محسوس کرے گا، اور ہمیں اس کے بجائے کیا کرنا چاہئے۔

غور کریں:

آپ اپنے بچے میں کون سی اقدار پیدا کرنا چاہتے ہیں؟

آپ کو معلوم ہو کہ آپ کے بچے کی کلاس میں، فریڈ (Fred)، نام کا ایک نیا بچہ آیا ہے، جو آٹسٹک ہے (ایک ذہنی بیماری جو بچوں میں بیدائش سے پائی جاتی ہے)۔ آپ کا بچہ یہ بھی بتاتا ہے کہ فریڈ (Fred) اکثر چیختا ہے اور استاد کی بات نہیں سنتا ہے۔ آپ کا کیا رد عمل ہوگا؟

ہمارے پاس 'ہیپی پیرنٹنگ' کی ایک سیریز ہے! جس میں متوقع والدین، نوزائیدہ بچوں کے والدین اور پری اسکول بچوں کے والدین کے لئے ورکشاپس اور کتابچے ہیں۔ معلومات کے لئے براہ کرم ہمارے ہیلتھ کیئر عملہ سے رابطہ کریں۔