والدینی سلسلہ 23 - اپنے پری اسکولر کی لچکدار بننے میں مدد کرنا 2 (عمر 3 - 5 سال)

(Content revised 02/2014)

آپ اپنے پری اسکولر کی اس میں خصوصیات کی تعمیر کرنے اور اس کے ماحول میں عوامل کو بڑھانے سے لچکدار بننے میں مدد کر سکتی ہیں۔ جبکہ حصہ I بچے کے اندر کی خصوصیات بیان کرتا ہے جو لچک کو سہولت دیتا ہے، یہ کتابچہ يکساں طور پر اہم ماحولیاتی عوامل کو متعارف کرائے گا۔ ان میں والدینی معاونت، مثبت والدینیت اور اسکول کے ساتھ شراکت داری شامل ہیں۔

بچے کے ماحول میں عوامل میں اضافہ کرنا

معاونت فراہم کرنا

  • مشکلات کا سامنا کرتے وقت بچوں کو آپ کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے:
    • اپنے بچے سے اس کی ابتدائی عمر سے اس کی دیکھ بھال کرتے ہوئے، اس سے بات کرتے اور کھیلتے ہوئے قریبی تعلق قائم کریں۔ وہ آپ پر اعتماد کو فروغ دے گا اور ضرورت پڑنے پر مدد کے لئے آپ سے رجوع کرے گا۔
    • مصیبت اور مایوسی کے وقت اپنے بچے کو جذباتی معاونت کی پیشکش کرنا کسی اور چیز سے زیادہ اہم ہے۔ گلے سے لگانا یا تسلی دینے والے الفاظ اسے پرسکون کریں گے۔ مثال کے طور پر، جب وہ بلاکس کے گرنے پر جو اس نے گھنٹوں میں تعمیر کیے تھے پر چلاتا ہے، تو یہ کہنے کے بجائے کہ، 'رونے کی کیا وجہ ہے؟ لڑکے نہیں روتے'، آپ کو اس کے احساسات کو یہ کہتے ہوئے تسلیم کرنا چاہئیے،' اوہ نہیں! یہ ایک خوبصورت محل تھا۔ آپ یقیناً بہت اداس ہوں گے۔' پھر اس کی حوصلہ افزائی کریں، 'چلیں ایک اور مزید شاندار تعمیر کریں۔'
    • آزادی کو فروغ دینے کے لئے، اپنے بچے کی ہمیشہ خود سے مسائل حل کرنے کی حوصلہ افزائی کریں۔ دوسری طرف، جب وہ صورتحال کو واضح طور پر سنبھالنے کے قابل نہ تو اسے رہنمائی فراہم کرنے اور عملی مدد کی پیشکش کرنے کے لئے تیار رہیں۔ جب آپ ضروری معاونت فراہم کرنے کے لئے دستیاب ہوں گی تو آپ کا بچہ مشکل وقت پر قابو پانے کو آسان پائے گا۔
    • اگر آپ کا بچہ صورتحال سے نہیں نمٹ سکتا تو اپنے بچے کی مدد تلاش کرنے کی حوصلہ افزائی کریں۔ ایک کرداری نمونہ بنیں اور اسے ظاہر کریں کہ کیسے مدد طلب کی جائے۔ ایسا کرنے سے، آپ اپنے بچے میں مدد کی تلاش کرنے کا ذہن بنانے کو بتدریج ذہن میں بٹھاتے ہیں۔

مثبت والدینیت

آپ کے بچے میں سماجی طرزعمل کی ترقی اور ایک مثبت خود تصور کو فروغ دینے کے لئے مثبت والدینیت تعمیری اور غیر نقصان دہ طریقے استعمال کرتی ہے۔ اس میں کرداری نمونہ، آپ کے بچے میں پسندیدہ طرزعمل کی حوصلہ افزائی کرنا اور قوانین، حدود اور نتائج کو سیکھنے میں اس کی مدد کرنا شامل ہے۔ اس سے ذمہ داری اور اپنے عمل پر قابو پانے کا احساس پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور آپ کے بچے میں مواصلت اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ یہ سب صلاحیتیں لچک میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔

  • ایک اچھی مثال قائم کرنا
    • 'جیسا باپ ویسا بیٹا'۔ آپ کو ایک کرداری نمونہ کے طور پر دیکھنے اور آپ کی اچھی مثال کی نقل کرنے سے، آپ کا بچہ زیادہ پسندیدہ طرزعمل اور مثبت اقدار کی تعمیر کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
  • مثبت طرزعمل کی حوصلہ افزائی کرنا جو لچک کو سہولت دیتا ہے
    • ابتدائی طور پر، آپ کے بچے کو پسندیدہ طرزعمل قائم کرنے کے لئے آپ کی طرف سے اکثر تعریفوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کی توجہ پسندیدہ طرزعمل کی تعدد میں اضافہ کرے گی۔
    • جب اس کا طرزعمل زیادہ مستحکم ہو جاتا ہے، تو آپ آہستہ آہستہ اپنی تعریفیں کم کر سکتی ہیں۔ تاہم، آپ کو پھر بھی اسے مثبت توجہ دینی ہوگی۔ وقتاً فوقتاً شناخت اور حوصلہ افزائی پسندیدہ طرزعمل کو برقرار رکھتی ہے۔
  • حد ترتیب دینا
    • مناسب حدود ترتیب دینے سے آپ کے بچے میں خود انضباطی اور ذمہ داری کو فروغ دینے میں مدد کر سکتی ہے۔
    • اپنے بچے کے ساتھ ان قوانین اور حدود پر گفتگو کریں جو آپ چاہتی ہیں کہ وہ ان پر عمل کرے۔ یقینی بنائیں کہ وہ واضح، مخصوص، مثبت شرائط میں اور عمر کے لحاظ سے مناسب ہیں۔ مثال کے طور پر، 'اسکول کے بعد خود سے لباس تبدیل کرنا' 5 سال کی عمر کے بچوں کے لئے موزوں اصول ہو سکتا ہے لیکن 3 سال کی عمر کے لئے نہیں۔
  • بیک اپ کے نتائج کے ساتھ تائیدی نظم و ضبط کا استعمال کرنا
    • اپنے بچے کو پیشگی تیار کریں کہ اگر وہ اصول پر عمل نہیں کرتی ہے تو اسے اس کا کیا نتیجہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
    • اسے اس کے اپنے طرزعمل کے لئے ذمہ دار بننا سکھائیں۔ مثال کے طور پر، اسے سیکھنا ہو گا کہ اگر اس نے لاپرواہی کی وجہ سے ایک کھلونا گم کر دیا ہے تو وہ اس کے متبادل کا نہیں کہ سکے گا/گی؛ یا اگر وہ اپنی بہن کو مارتی ہے تو اسے ایک خاموش وقت کا وقفہ لینا ہو گا۔
    • نتیجہ صورتحال سے متعلقہ ہونا لازمی ہے۔ کوئی تکلیف دہ نتیجہ جیسا کہ بچے پر چلانا، مارنا یا اسے شرمندہ کرنے کا استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔
    • قواعد اور نتائج کو انجام دینے میں تائيد کرنیوالی اور مستقل مزاج بنیں۔
    • آپ کو پریشانی ہو سکتی ہے کہ مستحکم نظم و ضبط کا استعمال کرنے سے بچے ناخوش ہوں گے یا حتی کہ آپ سے نفرت بھی کرنے لگیں گے۔ مثبت والدینیت کا مطلب ہے کہ اپنے بچے کے لئے مستحکم حدود مقرر کرتے وقت اس کے ساتھ قریبی اور ہم آہنگ تعلقات کو برقرار رکھنا۔ جب اس کے نامناسب طرزعمل کے لئے ایک نتیجہ استعمال کیا جائے گا، تو آپ کو بچے کو نشاندہی کرانے کی ضرورت ہے یہ طرزعمل ہے اور نہ کہ وہ خود جو آپ نے ناپسند کیا ہے۔ ایسا کرنے سے، تائیدی نظم و ضبط صرف اس کے ذمہ دار بننا سیکھنے میں مدد کرے گا اور آپ کی توقع کو قابل پیشگوئی بنائے گا۔ آپ کے بچے کا پھر جذباتی اور طرزعمل کا مسئلہ کم ہو جائے گا اور آپ اور آپ کے بچے کے درمیان تعلق زیادہ مستحکم ہو جائے گا

اس والدینی سلسلہ میں کتابچہ 15 اور 16 مثبت والدینی حکمت عملیوں کی مزید تفصیلات سے وضاحت کرتا ہے۔

اسکول کے ساتھ شراکت داری

نرسری اور اسکول وہ جگہیں ہیں جہاں آپ کا بچہ گھر کے علاوہ کئی گھنٹے گزارتا ہے۔ لہذا، ایک کو منتخب کرنا ضروری ہے جو آپ کے ساتھ ایک ہی اقدار کا اشتراک کرتا ہے۔ غور کریں اگر:

  • نصاب لچک کے سہولت دینے والے عوامل کی ترقی کی طرفداری کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، چاہے مواصلت اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتیں نصاب میں شامل کی جاتی ہیں اور بچوں کی قوتوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔
  • ٹیچرز اسکول میں لچک کو سہولت دینے کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔
  • ٹیچرز کی طرف سے گرمجوشی، رہنمائی اور معاونت دستیاب ہے۔

والدین اور ٹیچرز کے درمیان تعاون بچوں کی لچک کو سہولت دینے میں نا گزیر ہے:

  • اپنے بچے کے سکول اور گھر میں نمٹنے کے بارے میں ٹیچرز کے ساتھ قریبی مواصلت برقرار رکھیں ان کے ساتھ بات چیت کریں کہ آپ کے بچے کے طرز عمل کو تعمیری طور پر کیسے بہتر بنائیں۔ اپنے بچے کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹیچرز کی تجاویز کو آزمائیں اور گھر پر اس کے پسندیدہ طرزعمل کے بارے میں ٹیچرز کو بتائیں۔ آپ اسکول میں اس کے طرزعمل کے بارے میں بھی مزید جان سکتی ہیں اور جب ضروری ہو تو ٹیچرز کے لئے تجاویز پیش کریں۔
  • اسکول میں والدین کے لئے منظم کردہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے ایک فعال کردار ادا کریں جیسا کہ بات چیت، رضاکارانہ تربیت اور مشترکہ والدین ٹیچر کی سرگرمیاں۔ جبکہ آپ اپنے کو علم کے ساتھ لیس کرنے اور والدینیت میں مہارتوں کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں، آپ اپنے بچے کے لئے سیکھنے کے شائق ہونے کا بھی ایک رول ماڈل قائم کر سکتے ہیں۔

یوم والدین

  • جب آپ کا بچہ آپ کی اسکول کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیکھتا ہے، تو وہ اپنی اسکول کی زندگی میں مزید گھل مل جائے گا۔ اس سے اس کا اسکول سے تعلق ہونے کا احساس مضبوط ہوگا اور ضرورت پڑنے پر اسکول سے مدد طلب کرنے کے موقع میں اضافہ ہوگا۔

جیسے دیگر خصوصیات اور مہارتوں کو فروغ دینا، بچوں میں لچک کے عوامل کو ترقی دینا آپ کے صبر، بردباری اور استقامت پر انحصار کرتا ہے۔ یہ ایک زندگی بھر کا عمل ہے۔ آپ کی محبت اور دیکھ بھال کے ساتھ، آپ کا بچہ لچک کا سفر شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔

ہمارے پاس متوقع والدین اور شیرخوار بچوں اور پری اسکول بچوں کے والدین کے لئے بچے کی نگہداشت اور والدینیت پر سلسلہ وار "خوش باش والدینیت" اجلاس اور کتابچے موجود ہیں۔ معلومات کے لئے برائے مہربانی ہماری صحت کی دیکھ بھال کے عملہ سے رابطہ کریں۔