گھر پر رہتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ مذاق کرنا

(اشاعت فروری 2020)

گھر پر رہتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ مذاق کرنا

جب آپ وبائی امراض کی وجہ سے گھر میں پھنس گئے ہوں تو کیا آپ کو اپنے بچوں کو مصروف رکھنے میں مشکل پیش آتی ہے؟ گھر پر سرگرمیاں انجام دینے سے متعلق کچھ خیالات یہ ہیں؛ آپ FHS ویب سائٹ سے گھر پر اپنے بچوں کے ساتھ تفریح کرنے سے متعلق مزید نکات کے لئے QR کوڈ بھی اسکین کرسکتے ہیں۔

متحرک ہوجائیں

  • الٹنے پلٹنے یا رینگنے کے لئے گدوں یا تکیوں کا استعمال کر کے سرنگیں یا رکاوٹیں بنائیں
  • ہوا میں پنکھ پھونک مار کر اڑائیں اور برقرار رکھیں
  • بلبلوں کو پھونک مار کر اڑا ئیں
  • ایک دوسرے کے عمل کو نقل کرنے کے لئے باری لیں
  • اپنی پسندیدہ موسیقی اور رقص چالو کریں
  • جانور (جیسے ہاتھی، سانپ، بطخ وغیرہ) کی حرکات کی نقل کریں
  • اسکریپ پیپر بالز سے کیچ یا باسکٹ شوٹنگ کھیلیں
  • اسکیوینجر ہنٹ
  • کے ذریعہ تجویز کردہ والدین اوربچوں کے ما بین کھیلے جانے والے جسمانی کھیلوں کو آزمائیں "StartSmart@school.hk"

پرسکون وقت

  • گھسیٹ کر لکھنا
  • رنگنا
  • کاغذ کو موڑ کر جانور اور پھول وغیرہ کی شکل بنانا
  • آٹے کی لوئی سے بنائیں
  • پرانے اخبار یا رسائل کا استعمال کرکے خاندان یا دوستوں کے لئے اسٹوری بکس یا کارڈ بنائیں
  • باغبانی کریں + پودوں کے بڑھنے کو ریکارڈ کریں
  • پلے ہاوس
  • گھر کے اندر خیمہ لگائیں
  • ایک ساتھ پڑھیں
  • ناول کی کہانیاں ایک ساتھ بنائیں
  • کہانی سنانے کے لئے پرانے موزوں سے گڑیا بنائیں

امور خانہ میں مدد کرنا

  • کھانے کے لئے دسترخوان لگانے میں مدد کریں
  • کھانے کے بعد پیالوں / چمچوں کو ہٹا کر+ دسترخوان صاف کریں
  • ایک ساتھ کھانا پکانا
  • دھلے ہوئے کپڑے کو ترتیب دیں
  • چھوٹے تولیے کو تہ کریں
  • پودوں کو پانی دیں

یہ نہ بھولیں:

  • سرگرمیوں کو روزانہ کے نظام الاوقات میں فٹ کرنے اور معمول کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں
  • معمول کے مطابق اور کچھ لچک کے ساتھ سرگرمیوں کے لئےقریبی اوقات طے کریں؛ ضرورت سے زیادہ نظام الاوقات بنانے سے بچیں
  • پیشگی دھیان دیں اور سرگرمی کے اختتام پر بچے کو صاف ہونے میں اس کی رہنمائی کریں
  • بچوں کو کچھ "خالی" وقت دیں
  • دیکھ بھال کرنے والوں کو بھی وقفے کی ضرورت ہے!