اپنے بچے کے ساتھ جُڑنا(1سے 4ماہ)

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 06/23)

مسودہ

عنوان: اپنے بچے کے ساتھ جُڑنا(1سے 4ماہ)

بیان کرنے والا:
اب اپنے بچے کے ساتھ جُڑنا،
آپ دونوں کے درمیان ایک قریبی تعلق قائم کرنے میں مدد دیتا ہے
اپنے بچے کو اس طرح رکھیں
کہ آپ ایک دوسرے کو آمنے سامنے دیکھ سکتے ہیں۔
ذیلی سرخی: آنکھوں کے رابطے کے ساتھ آمنے سامنے رہیں
اور اسی سطح پر آنکھوں سے رابطہ برقرار رکھیں۔
اس طرح آپ دونوں ایک دوسرے کے ردعمل کو اچھی طرح دیکھ سکتے ہیں۔
ذیلی سرخی: مشاہدہ کریں، پھر جواب دیں۔
اپنے بچے کو جواب دینے سے پہلے اس کے ردعمل کا مشاہدہ کریں۔
ذیلی سرخی: اپنے بچے کی آوازوں کی نقل کریں۔
اس کی غوں غاں کی نقل کرنے کی کوشش کریں
اندازہ لگائیں کہ وہ کیا کہنا چاہتا ہے اور اس کے مطابق جواب دیں۔
ذیلی عنوان: جاندار تاثرات کے ساتھ بات کریں۔
چہرے کے جاندار تاثرات آپ کے بچے کی دلچسپی بڑھا سکتے ہیں۔
ذیلی سرخی: کھلونے شامل کریں۔
آپ اپنے بچے کو متوجہ کرنے کے لیے کھلونوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
ذیلی سرخی: جب آپ کا بچہ دلچسپی کھو دے تو وقفہ کریں۔
جب آپ کا بچہ آپ کی باتوں یا سرگرمیوں  میں دلچسپی نہ لے
آپ اس کی توجہ مبذول کرنے کے لیے مندرجہ بالا مہارتیں استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں
یا اسے صرف ایک وقفہ لینے دیں۔
مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں

یہ وڈیو ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی فیملی ہیلتھ سروس کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔