اپنے بچے کے ساتھ جڑنا (4 سے 6 ماہ)

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 06/23)

مسودہ

عنوان: اپنے بچے کے ساتھ جڑنا (4 سے 6 ماہ)

بیان کرنے والا:
اس مرحلے پر بچے مختلف ساخت کی سطحوں والے کھلونے پسند کرتے ہیں۔
اگرچہ انہیں ابھی بولنا نہیں آتا،
اس کے باوجود آپ ان کے ساتھ کھیلنے کے ذریعے
ان سے بات چیت کرسکتے ہیں۔
اپنے بچے کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کرنا بہت ضروری ہے۔
آپ دونوں کو اس عمل میں  باری حصہ  لینا چاہیے۔
اپنا بچہ اس طرح رکھیں کہ
ذیلی سرخی : آمنے سامنے رہیں
کہ آپ ایک دوسرے کو آمنے سامنے دیکھ سکیں
اور ایک جیسی سطح پر نظروں سے اچھی طرح رابطہ برقرار رکھیں۔
ذیلی سرخی: جاندار تاثرات کے ساتھ بات کریں
آپ اس سے بات کرتے ہوئے چہرے کے جاندار تاثرات
اور بلند آواز استعمال کر سکتے ہیں۔
ذیلی سرخی : اپنے بچے کے ردِ عمل کا انتظار کریں
ہمیشہ اپنے بچے کے ردِ عمل کا انتظار کریں۔
اس کے چہرے کے تاثرات اور آوازوں پر توجہ دیں۔
ذیلی سرخیئ: اپنے بچے کی آوازوں کی نقل کرنا
جب وہ آپ کو ردعمل دکھانے میں دل چسپی دکھائے،
اندازہ لگائیں کہ وہ کیا چاہتا ہے اور اس آوازوں کی نقل کریں،
جب آپ کا بچہ جھنجھلایا ہوا دکھائی دے ،
اس کی پوزیشن تبدیل کردیں یا اسے وقفہ لینے دیں
ذیلی سرخی: اپنے بچے کی دل چسپی کی پیروی کریں
جب وہ پُرسکون ہوجائے تو اس کے ساتھ باتیں کرنا
اور کھیلنا جاری رکھیں،
اس کے ساتھ کھیلنا جاری رکھیں، حتیٰ کہ اس کی دل چسپی ختم ہوجائے۔
اپنے بچے کے ساتھ ابھی جُڑنا شروع کریں
مختصر لیکن مسلسل بات چیت کے ذریعے
آپ دونوں ایک دوسرے کو مزید سمجھ سکتے ہیں۔
اس سے آپ دونوں کے درمیان ایک گہرا تعلق
استوار کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں

یہ وڈیو محکمہ صحتکی فیملی ہیلتھ سروس کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔