رابطے میں مہارتوں کی مشق - زیادہ جواب دیں اور زیادہ تعریف کریں۔

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 06/23)

مسودہ

عنوان:
رابطے میں مہارتوں کی مشق - زیادہ جواب دیں اور زیادہ تعریف کریں۔

بیان کرنے والا:
مس سیو: چوتھا ہے "زیادہ جواب دیں اور زیادہ تعریف کریں"۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کو جواب دینے اور ان کی تعریف کرنے کے لیےکیسے آسان الفاظ استعمال کرتے ہیں
تاکہ شریک ہونے میں ان کی دلچسپی بڑھ سکے۔


منظر: مم آہ شان اور ایک بچہ فرشی چٹائی پر بیٹھے ہیں۔
اور کچھ کھانے کی اشیا کے کھلونوں اور کوکر کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
شان: اسے اس کے اندر ڈالو ٹھیک ہے؟
جی ہاں! جی ہاں! بہت اچھے!
مس سیو: مم کھانا پکانے کے سیٹ کے ساتھ،بچے کے ساتھ کھیل رہی تھیاس نے اسے کھانا کوکر میں ڈالنے کے لیے کہا۔
جب بچے نے اس کے کام کی پیروی کی تو اس نے اس کی کوشش کی تعریف کی۔

ذیلی عنوان: زیادہ جواب دیں اور زیادہ تعریف کریں
منظر: ڈیڈ آہ کن اور بچہ ایلون فرشی چٹائی پر بیٹھے ہیںاور رِنگز ایک دوسرے کے اوپر رکھنے کا کھیل کھیل رہے ہیں۔
کن: اسے وہاں رکھو! بس یہ ہی ! بہت اچھے!
مس سیو: جب ڈیڈ اور بچہ ایک دوسرے کے اوپر رکھنے کا کھیل کھیلتے ہیں،وہ اکثر اپنے بچے کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے۔
کن: چلو، وہاں رکھو۔ ووپ!
ایلون: آہ!
کن: آپ کو یہ پسند نہیں ہے؟ یہ والا؟
مس سیو: بعد میں، بچہ بے صبر ہو جاتا ہے اور چیختا ہے۔
ڈید نے سوچا کہ اس کی رنگز ایک دوسرے کے اوپر رکھنے کے کھیل میں دلچسپی ختم ہو گئی ہےتو اس نے بچے کے ایک جواب کے طور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
"آپ کو یہ پسند نہیں؟"پھر اس نے رنگز ایک دوسرے کے اوپر رکھنے کے کھیل کا ایک اور طریقہ تجویز کیا۔
"یہ والا؟".

بیان کرنے والا:مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں

یہ وڈیو ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی فیملی ہیلتھ سروس کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔