کرنا پورا کو ضروریات کی کیلشیم لیے کے بچوں

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 01/22)

مسودہ

عنوان: کرنا پورا کو ضروریات کی کیلشیم لیے کے بچوں

راوی: بچے غیر معمولی تیزی سے بڑھتے ہیں۔

انہیں اپنی ہڈیوں کی نشونما کے لیے متوازن غذائیت، خاص طور پر کافی کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک سے تین سال کے بچوں کو روزانہ 500 سے 600 ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

چار سے چھ سال کی عمر کے بچوں کو روزانہ 800 ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

دودھ بچوں کے لیے کیلشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔

360 سے 480 ملی لیٹر دودھ متوازن غذا کے ساتھ کافی مقدار میں کیلشیم مہیا کرتا ہےجس کی انھیں روزانہ ضرورت ہوتی ہے۔

بچوں کو بہت زیادہ دودھ پینے اور کھانے کی بھوک ختم کرنے سے روکنے کے لیے، والدین اپنے بچوں کو دن میں تین یا چار بار تقریباً 120 ملی میٹر دودھ پیش کر سکتے ہیں۔

بچے دودھ کے بجائے دہی یا پنیر لے سکتے ہیں

۔ پنیر کے ایک ٹکڑے یا دہی کے آدھے ٹب میں تقریباً 150 ملی گرام کیلشیم ہوتا ہے جو کہ 120 ملی لیٹر دودھ سے قابل موازنہ ہے۔

دودھ کی مصنوعات کے ساتھ ، بچے کیلشیم سے بھرپور سویا دودھ ، سخت ٹوفواور گہری سبز سبزیاں کیلشیم سے بھرپور غذائی ذرائع کے طور پر لے سکتے ہیں۔

چھوٹے بچے ایک سال کی عمر کے بعد جب کپ سے پینے کی طرف منتقل ہوتے ہیں تو ان میں دودھ پینے کا رجحان اکثر کم ہوجاتا ہے۔

ہم انہیں کیلشیم کے اضافی ذرائع کے طور پر پنیر اور دہی دے سکتے ہیں۔

چھاتی کا دودھ پینے والے بچوں کو بھی مناسب کیلشیم حاصل کرنے کے لیے پنیر ، دہی اور گائے کا دودھ لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہمارے پاس والدین کے لیے بچوں کے لیے دودھ یا دودھ کی مصنوعات کے انتخاب کے وقت کے لیے کچھ تجاویز ہیں:

اگر آپ کے بچے کی خوراک میں باقاعدگی سے گوشت ، مچھلی اور سبزیاں ہوتی ہیں تو آپ اسے فارمولا دودھ کی جگہ گائے کا دودھ پیش کر سکتے ہیں۔

مکمل چکنائی والا گائے کا دودھ ایک سال کے بچوں کے لیے بہتر انتخاب ہے۔

دو سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے، کم چکنائی والی دودھ کی مصنوعات یا کیلشیم سے بھرپور سویا دودھ کو ترجیح دی جاتی ہے۔

جہاں تک دہی کی بات ہے، کم چینی والی اقسام چنیں۔

سادہ دہی سب سے بہتر ہے۔

خوراک کے علاوہ ، بچوں کو ان کی ہڈیوں کی صحت مند نشونما کے لیے جسمانی سرگرمیوں اور کافی وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔

والدین کو اپنے بچوں کو باہر کھیلنے کے لیے لے جانا چاہیے ، جیسے دوڑنا ، اچھلنا ، گیندوں سے کھیلنا ، اور زیادہ دیردھوپ میں چاہیے۔

والدین، آئیے جسمانی سرگرمی کو اپنے اور اپنے بچوں کے لیے ایک عادت بنائیں!

مزید جاننے کے لیے ، براہ کرم خاندانی صحت کی خدمت، محکمہ صحت کی ویب سائٹ  www.fhs.gov.hk دیکھیں