2 سال سے کم عمر اور ٹوڈلرز(گھٹنے بل چلنے والے) بچوں کے لیے جذباتی تربیت کے بارے میں تجاویز

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 06/23)

مسودہ

مسودہ
2 سال سے کم عمر اور ٹوڈلرز(گھٹنے بل چلنے والے) بچوں کے لیے جذباتی تربیت کے بارے میں تجاویز

عنوان:ایموشن کوچنگ(جذبات کی تربیت) کے بارے میں تجاویز
2 سال سے کم عمر کے بچوں اور ٹوڈلرز کے لیے
ہم سب جذبات کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔
اپنے بچے پر توجہ دینے،
اپنے بچے کے جذبات کو سمجھنا اور قبول کرنا،
اور بےبی کے "ایموشن کوچ" بن کر،
والدین پیدائش سے ہی اپنے بچے کی جسمانی
اور ذہنی صحت میں معاونت کر سکتے ہیں۔
شہ سرخی: ایموشن کوچنگ؛ جسمانی اور ذہنی صحت میں معاونت کریں
راوی: بچوں کی زبانی صلاحیتیں محدود ہوتی ہیں۔
ان کے جذبات کا جواب دینے میں آپ کی مدد کے لیے یہاں تین تجاویز ہیں:
ذیلی سرخی: بچوں کے جذبات کا جواب دینے کے بارے میں تجاویز
شہ سرخی: توجہ رکھیں: اپنے بچے اور اپنے دونوں کے جذبات
اور حالتوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر توجہ دیں۔
راوی: "توجہ رکھیں":
اپنے بچے اور خود دونوں کے جذبات
اور حالتوں میں ہونے والی تبدیلیوں  پر توجہ دیں۔
شہ سرخی: نقطہ نظر تبدیل کریں: سمجھنے والے بنیںاور اپنے بچے سے رابطے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
بیان کرنے والا: "نظریہ تبدیل کریں":
سمجھنے والے بنیں اور اپنے بچے سے
رابطے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
سپر: ہمدردی: سمجھنے کا مظاہرہ کریں
راوی: "ہمدردی":
سمجھنے کا مظاہرہ کریں.آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ والدین بچوں کے جذبات کا کیا جواب دے سکتے ہیں۔
ذیلی عنوان: بچوں اور ٹوڈلرز کے جذبات کا جواب دینے کے بارے میں تجاویز
راوی: بچوں اور ٹوڈلرز کے جذبات کا جواب دینے کے بارے میں تجاویز۔
چار ماہ کا بچہ  کھلونا اپنے منہ میں ڈالتا ہے۔
گھریلو ملازمہ یہ دیکھتے ہی کھلونا چھین لیتی ہے،
اور بچے سے کہتی ہے کہ
چیزیں اپنے منہ میں نہ ڈالو۔
گھریلو ملازمہ: نہیں! نہیں!
شہ سرخی: توجہ رکھیں
راوی: مم کی "توجہ" بچے کی طرف ہے
اور دیکھتی ہے کہ وہ کیوں رو رہا ہے، تو وہ مددگار کو نصیحت کرتی ہے،
سپر: نقطہ نظر تبدیل کریں۔
مم: میں جانتی ہوں کہ آپ کو فکر ہے کہ یہ کھلونا گندا ہے
، لیکن اگر آپ "اپنا نقطہ نظر تبدیل کریں"،
اس مرحلے پراسے چیزیں منہ میں ڈالنا پسند ہے،اور اس کا کھلونا چھین لینا یقیناً اسے ناراض کردے گا۔
آئیے کھلونے کے بجائے اسے صاف ٹیڈر(نرم چبانے والی چیز) دیں ۔
سپر: ہمدردی کا اظہار کریں
راوی: مم آہستہ سے بےبی کو اٹھاتی ہےاور "ہمدردی کے اظہار" کے لیے اس کے تاثرات کی نقل کرتی ہے۔
اس کے بعد ملازمہ بےبی کو ایک صاف ٹیدر(نرم چبانے والی چیز)  دیتی ہےاور بچہ پھر مسکرانے لگتا ہے۔
آئیے ایک اور منظر نامے پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
ڈیڈ کام سے گھر لوٹتا ہے
اور مم بچہ اس کے حوالے کرتی ہے۔
ڈید پرجوش ہے،
لیکن بچہ رونا شروع کر دیتا ہے۔سپر: توجہ رکھیں
راوی: ڈیڈ اپنے اور بچے کے احساسات
اور ضروریات پر "توجہ دیتا ہے" اور سوچتا ہے،
سپر: نقطہ نظر تبدیل کریں۔
ڈیڈ: میں تھوڑا مایوس ہوں
وہ میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتا،
لیکن نو ماہ کے بچے کا اپنی ماں سے
علیحدگی سے ڈرنا معمول کی بات ہے۔
جب میں "اپنا نقطہ نظر تبدیل کرتا ہوں"،
تو میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت اس کے ساتھ رہنا جب وہ ناخوش ہوتا ہےاس سے جُڑنےکا ایک لمحہ بھی ہو سکتا ہے
سپر: ہمدردی کا اظہار
راوی: پھر ڈیڈ نرمی سے بچے کو تھپکتا ہے۔اور یہ کہہ کر "ہمدردی کا اظہار" کرتا ہیں،
ڈید:  اوہو، تمہیں ممی کی کمی محسوس ہورہی ہے نا؟اچھا چلو اب ممی کو ڈھونڈتے ہیں، ش...
راوی: تو ڈیڈ بےبی کو اٹھاکر لے جاتا ہےاور دونوں کچن کے باہر سے مم کو دیکھتے ہیں۔
بےبی آہستہ آہستہ رونا بند کر دیتا ہے۔
جب آپ کا بچہ خوش ہو،
آپ یہ تجاویز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں!

دادی رات کے کھانے کی تیاری میں مصروف ہیںجب ان کا 18 ماہ کا پوتا اپنے ہاتھ میں کھلونا لے کر
اسے اپنے ساتھ کھیلنے کی کوشش کرتا ہے۔
لڑکا: دادی جان!
سپر: توجہ رہیں
راوی: دادی "توجہ رکھتی ہیں"
اور جانتی ہے کہ اس کا پوتا اس کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہے،
لیکن وہ پہلے کھانا پکانا چاہتی ہے۔
سپر: نقطہ نظر تبدیل کریں۔
راوی: دادی "اپنا نقطہ نظر بدلتی ہیں" اور
اسے احساس ہے کہ اس کا پوتا نہیں سمجھ رہا
وہ اب مصروف ہے لیکن وہ صرف یہ چاہتا ہے کہ کوئی اس کے ساتھ ہو ۔
سپر: ہمدردی کا اظہار
راوی: لہذا، دادی "ہمدردی کا اظہار" کرتی ہیں اور کہتی ہیں،دادی: تم خوش ہو اور تم دادی کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہو!
اگر تم یہاں کچن کے بالکل باہر بیٹھو تو کیسا رہے گا
تاکہ میں تمہیں کھیلتا دیکھ سکوں،
پھر کھانا پکانے کے بعد میں آپ کے ساتھ کھیلوں گی۔راوی: لڑکا دادی کو اپنے ساتھ محسوس کرتا ہے
اور دادی کی نظروں میں رہتے ہوئے بچہ دروازے کے باہر خوشی سے کھیلتا ہے۔
جب کہ اس دوران،وہ ذہنی سکون کے ساتھ کھانا پکانا جاری رکھ سکتی ہے۔
سپر: توجہ رکھیں؛ نقطہ نظر تبدیل کریں؛ ہمدردی کا اظہار کریں۔
راوی: جب آپ کا بچہ جذباتی ہورہا ہوتو "توجہ دیں" اور اپنے
اور اپنے بچے کی جذباتی تبدیلیاوں پر توجہ رکھیں۔"نظریہ تبدیل کریں" اور اپنے آپ کو یاد دلائیںیہ آپ کے بچے سے جڑنے کا موقع ہے۔پھر اس کے تحفظ کے احساس کو فروغ دینے کے لیے "ہمدردی کا اظہار" کریں
اور اپنے بچے کے ساتھ اپنےتعلقات  بہتر بنائیں۔
بچوں کی سماجی جذباتی نشوونما کے بارے
اور پری اسکول کے بچوں کے جذبات کا جواب دینے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے،براہ کرم "احساسات اور رابطے اہمیت رکھتے ہیں" اور "ایموشن کوچنگ کے
5 مراحل" پر ویڈیوز دیکھیں۔
ایموشن کوچنگ کے بارے میں مزید سمجھنے کے لیے،
براہ کرم ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی فیملی ہیلتھ سروس کی
ویب سائٹwww.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں

اور متعلقہ پمفلٹس سے رجوع کریں۔یہ وڈیو ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی فیملی ہیلتھ سروسکی طرف سے تیار کی گئی ہے۔