پری اسکولرز(اسکول داخلے سے پہلے والے) بچوں کے لیے "ایموشن کوچنگ"( جذبات کی تربیت) کے 5 مراحل

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 06/23)

مسودہ

 

عنوان:
پری اسکولرز(اسکول داخلے سے پہلے والے) بچوں کے لیے "ایموشن کوچنگ"( جذبات کی تربیت) کے 5 مراحل

بیان کرنے والا:
راوی: پری اسکول بچوں کے لیے "ایموشن کوچنگ" کے 5 مراحل
جیسے جیسے آپ کا بچہ بڑا ہوتا ہے،
اس کے جذباتی تاثرات میں زیادہ طرح کی تبدیلیاں آنے لگتی ہیں،
جب کہ اس کا مزاج اور ترجیحات  زیادہ نمایاں ہو جاتی ہیں۔
جیسے ہی آپ کا بچہ پری اسکول کے سالوں میں داخل ہوتا ہے،
آپ ایموشن کوچنگ کے 5 مراحل سے رجوع کرسکتے ہیں
اپنے بچے کے جذبات سے مثبت انداز میں نمٹنے کے لیے،
جذبات کے نظم وضبط میں رہنمائی فراہم کریں

اور مؤثر طریقے سے مسائل کے حل کے لیے.

اس سے آپ کے بچے کی جسمانی اور ذہنی تندرستی میں مدد ملتی ہے۔
5 مراحل میں یہ شامل ہیں:

شہ سرخی: اپنے بچے اور اپنے آپ کے جذبات میں ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ رہیں
راوی: اپنے اور اپنے بچے کے جذبات میں
ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ رہیں۔
شہ سرخی: اسے تعلق اور تعلیم کے موقع کے طور پر دیکھنے کے لیے اپنا نقطہ نظر تبدیل کریں
راوی: اپنے بچے کے جذبات کے اظہار کو
تعلق اور تعلیم کے موقع کے طور پر
دیکھنے کے لیے اپنا نقطہ نظر تبدیل کریں۔
شہ سرخی: ہمدردی کے ساتھ سنیں، اپنے بچے کے جذبات سمجھیں اور قبول کریں۔
راوی: ہمدردی سے سنیں،
اپنے بچے کے جذبات کو سمجھیں اور قبول کریں۔
شہ سرخی: اپنے بچے کو الفاظ میں جذبات کا اظہار کرنے میں مدد کریں۔
راوی: اپنے بچے کو الفاظ میں جذبات کا اظہار کرنے میں مدد کریں، اور
شہ سرخی: حدود طے کریں اور مسائل حل کرنے کے لیے اپنے بچے کے ساتھ کام کریں۔
راوی: حدود طے کریں اور مسائل حل کرنے کے لیے اپنے بچے کے ساتھ کام کریں۔
اب آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ والدین 5 مراحل  کیسے لاگو کر سکتے ہیں۔
ذیلی عنوان: ایموشن کوچنگ؛ عملی استعمال
راوی: ایموشن کوچنگ ۔
عملی استعمال
والدین اور دیکھ بھال کرنے والے کنڈرگارٹن کے باہر
اپنے بچوں کو لینے کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔
ایک چھوٹی بچی اپنے دادا کو اپنی ڈرائنگ دکھانے کے لیے پرجوش ہے۔
لڑکی: دادا جان! دیکھو!
راوی: اس کے دادا بغیر دلچسپی کے جواب دیتے ہیں۔
دادا: ہاں ہاں۔ جلدی کرو! بس  روانہ رہی ہے!
راوی: چھوٹی بچی اپنے دادا کا غیر دلچسی والا جواب
سن کر مایوس ہو گئی۔
اسی دوران لڑکی کی کلاس کا ایک لڑکا
اپنی مم کو بھی اپنی ڈرائنگ دکھاتے ہوئے کہتا ہے،
بیٹا: دیکھیں مم! میں نے یہ بنائی ہے!
شہ سرخی: جذبات سے آگاہ رہیں؛
نقطہ نظر کی تبدیلی؛ ہمدردی کے ساتھ سنیں؛ الفاظ میں جذبات کا اظہار کرنے میں مدد کریں
راوی: یہ مم اپنے بیٹے کے "جذبات سے باخبر" ہونے کی اہل ہے
اور دیکھتی ہے کہ اس کابیٹا خوش ہے،
لیکن اسے افراتفری کا احساس ہورہا ہے کیوں کہ وہ جلدی میں ہیں۔
تاہم، مم خود کو "نقطہ نظر بدلنے"
اور اپنے بیٹے کے ساتھ خوشی منانے کے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی یاد دلاتی ہے۔
تو مم کی بیزاری مسکراہٹ میں بدل جاتی ہے۔
وہ "اپنے بیٹے کو ہمدردی سے سنتی ہے"
اور وہ یہ کہہ کر"لفظوں میں جذبات کے اظہار میں مدد کرتی ہے"،
مم: تم اس ڈرائنگ سے بہت خوش ہو،
ہے ناں؟
لیکن ہمیں ابھی جانا ہے،
جب ہم گھر پہنچیں تو تم مجھے اس کے بارے میں سب بتانا۔
شہ سرخی: حدود مقرر کریں؛ مسائل حل کریں۔
راوی: مم پھر 
"حدیں طے کرتی ہے اور مسائل حل کرنے کے لیے اپنے بیٹے کے ساتھ کام کرتی ہے"
اور ایموشن کوچنگ کا استعمال کرتے ہوئے
ہوئے اپنے بیٹے سے جُڑنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے۔
آئیے ایک اور صورت حال دیکھتے ہیں۔
یہ چھوٹی بچی سکول سے گھر پہنچ کر بڑبڑاتی ہے،
بیٹی: میں کل سکول نہیں جاؤں گی!
راوی: یہ سن کر مم نے
اپنی بیٹی کے منفی جذبات کم کرنے
کی کوشش کی اور پوچھا:۔
مم: اسکول میں بہت مزہ آتا ہے نا؟
یقیناً آپ جانا چاہتی ہیں۔
شہ سرخی: جذبات سے آگاہ رہیں؛ نقطہ نظر تبدیل کریں۔
راوی: اسی دوران، ڈیڈ کو یاد ہے کہ
اسے اپنی بیٹی کے "جذبات سے باخبر رہنا" ہے
اور دیکھا کہ وہ کتنی پریشان لگ رہی ہے۔
اس کے بعد وہ "اپنا نقطہ نظر" بدلتا ہے
اور خود کو یاد دلاتا ہے
کہ اس کی بیٹی ابھی اپنے جذبات کو اچھی طرح کنٹرول نہیں کر سکتی،
اس لیے وہ اس کی وجو ہات جاننے اور اسے تسلی دینے کی کوشش کرتا ہے۔
اس کی بیٹی پریشان نظر آرہی ہوتی ہے اور فرش کو گھور رہی ہوتی ہے۔
ڈید اس کے پاس آتا ہے اور پوچھتا ہے،
ڈید: آپ پریشان لگ رہی ہیں۔
کیا کل اسکول میں کچھ ہونا ہے؟
راوی: لڑکی اپنے ڈیڈ کی طرف دیکھ کر جواب دیتی ہے،
بیٹی: مجھے کل ایک کہانی سنانی ہے۔
مجھے ڈر ہے کہ جب میں غلطیاں کروگی
تو کلاس مجھ پر ہنسے گی۔
شہ سرخی: ہمدردی کے ساتھ سنیں؛ جذبات کا ا الفاظ میں ظہار کرنے میں مدد کریں۔
راوی: "ہمدردی کے ساتھ سننے کے بعد"
ڈید اپنی سمجھ کا اظہار کرتا ہے۔
" جذبات کو الفاظ میں بیان کرنے میں اس کی مدد کرکے"
ڈید: اوہ۔ میں جانتا ہوں تم کیسا محسوس کر رہی ہو. تمھاری جگہ میں ہوتا تومیں بھی ڈر جاتا!
شہ سرخی: حدود مقرر کریں؛ مسائل حل کریں
راوی: لڑکی سر ہلاتی ہے۔
اس کے ڈیڈ اس کے ساتھ حل پر تبادلہ خیال کرکے
"حد مقرر کرنے اور مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اس کے ساتھ کام کرنے"
کوشش کرتے ہیں
ڈید: ہم چند بار ایک ساتھ  مشق کریں؟
یا اگر آپ ٹیڈی کو اپنے ساتھ اسکول لے جائیں تو کیا ہوگا؟
آپ کا کیا خیال ہے؟
راوی: لڑکی کچھ دیر سوچتی ہے اور کہتی ہے،
بیٹی: میں چاہتی ہوں کہ ٹیڈی میرے ساتھ چلیں۔
راوی: اور اس طرح ڈیڈ ایموشن کوچنگ کے
5 مراحل کا استعمال کرتے ہیں۔
جب تک آپ اپنے بچے کی نشو ونما کے
مختلف مراحل میں اپنے بچوں کی
جذباتی تبدیلیوں پر توجہ دیتے ہیں،
سمجھتے ہیں اور قبول کرتے ہیں اور
جذباتی تربیت کے 5 مراحل لاگو کرتے ہیں،
بشمول
جذبات سے آگاہ رہیں،
نقطہ نظر تبدیل کریں،
ہمدردی کے ساتھ سنیں،
جذبات کے الفاظ میں اظہار میں مدد کریں،
حدود طے کریں جو مسائل کو حل کرتی ہیں،
آپ اپنے بچے کی صحت مند نشوونما میں مدد کر سکتے ہیں
اور والدین اور بچے کا ایک قریبی رشتہ بنا سکتے ہیں۔
شہ سرخی: جذبات سے آگاہ رہیں؛
نقطہ نظر تبدیل کریں؛ ہمدردی کے ساتھ سنیں؛
جذبات کے الفاظ میں اظہار میں مدد کریں؛
حدود مقرر کریں؛ مسائل حل کریں
بیان کرنے والا: کے بارےمیں،مزید
بچوں کی سماجی جذباتی نشوونما
اور جذبات کا جواب کیسے دیا جائے
شیرخوار اور چھوٹے بچے کو،
براہ کرم  پر وڈیوز دیکھیے،
"احساسات اور رابطے اہم ہیں "
اور"ایموشن کوچنگ پر تجاویز"
مزید سمجھنے کے لیے
ایموشن کوچنگ کے 5 مراحل، کے بارے میں
برائے مہربانی فیملی ہیلتھ سروس کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں
محکمہ صحت ویب سائٹwww.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں

اور متعلقہ پمفلٹس کا حوالہ دیں۔
یہ ویڈیو کی طرف سے تیار کیا گیا ہے
محکمہ صحت کی فیملی ہیلتھ سروس