والدین اور بچے کے درمیان بات چیت (18سے 24ماہ تک قابل اطلاق)

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 06/23)

مسودہ

عنوان:
والدین اور بچے کے درمیان بات چیت
(18سے 24ماہ تک قابل اطلاق)


بیان کرنے والا:
منظر: مم اپنے بیٹے ہیئے ہیئے کے ساتھ نشست گاہ میں ایک کھلونا پیانو سے کھیل رہی ہیں۔مم اپنے بیٹے ہیئے ہیئے کے ساتھ نشست گاہ میں،ایک کھلونا پیانو بجارہی ہیں۔


منظر: وہ صوفے پر  لانڈری دیکھتی ہیں اور ہیئے ہیئے کے سر پر ہاتھ پھیرتی ہیں۔ 
وہ ہیئے ہیئے کے سر پر ہاتھ پھیرتی ہیں اوراسے کھلونوں کے ساتھ کھیلنے کو کہتی ہیں
کیوں کہ انہیں گھر کے کام کرنے ہیں۔

منظر: مم بیٹھ جاتی ہیں اور کپڑے تہ کرنی ہیں جب کہ ہیئے ہیئے کھیل رہا ہے
مم  کپڑے تہ کررہی ہیں جب کہ ہیئے ہیئے کھیل رہا ہے۔
سرخی : کوالٹی ٹائم
کوالٹی ٹائم

منظر: مم اپنے بیٹے، ہیئے ہیئے  کے ساتھ کھیل رہی ہیں اور گھر کے کام کررہی ہیں۔
بچوں کو اکثر بات چیت اور ان کے ساتھ کھیلنے کے لیےہماری توجہ درکار ہوتی ہے۔تاہم، ہوسکتا ہے ہمارے پاس ہمیشہ ان کے لیے کافی وقت نہ ہو۔اپنے بچوں کے ساتھ اچھا رشتہ استوار کرنے کے لیے،
اگر آپ "کوالٹی ٹائم " کا اچھا استعمال کریں
تو وہ آپ پر زیادہ بھروسا کریں گے
اور یہ پرورش زیادہ آسان بنادیتا یے


منظر: مم صوفے پر ہیئے ہیئ کو گدگدی کررہی ہےضروری نہیں کہ اپنے بچے کے ساتھ گزارا گیا وقت بہت طویل ہو
وقتاً فوقتاً مختصر توجہ کا بھی
ایک بہتر اثر ہوسکتا ہے۔
حتیٰ کہ اگر کھیل بے وقوفانہ اور بار بار دہرایا گیا لگے تب بھیاپنے بچے کے ساتھ اس کا لطف اٹھائیں اور گھل مل جائیں


منظر: مم صوفے پر کپڑے تہ کررہی ہیں۔ وہ ہیئے ہیئے کی طرف دیکھ کر مسکراتی ہیں اور پیانو کے ساتھ گاتی ہیں۔
حتیٰ کہ آپ مصروف بھی ہوں توآپ وقتاً فوقتاً اپنے بچے کو توجہ دے سکتے ہیںبالکل اس ماں کی طرح،
وہ اکثر اپنے بیٹے کو توجہ دیتی ہیں
اور کپڑے تہ کرتے ہوئے اس کی تعریف کرتی ہیں۔

منظر : ہیئے ہیئے مم کے پاس جاتا ہے جو صوفے پر کپڑے تہ کررہی ہیں۔ہیئے ہیئے مم کے پاس جاتا ہے جو صوفے پر کپڑے تہ کررہی ہیں۔
جب آپ کے بچے کو آپ کی ضرورت ہو اور وہ آپ کے پاس آئے،جہاں تک ممکن ہو رکنےاور اسے جواب دینے کی کوشش کریں۔

منظر: مم کپڑے تہ کرنا روک دیتی ہیں اور ہیئے ہیئے سے بات کرتی ہیں۔مم کپڑے تہ کرنا روک دیتی ہیں
اور ہیئے ہیئے کی ضرورت پوری کرتی ہیں۔

سرخی: والدین اور بچے میں بات چیت کی مہارتیں
والدین اور بچے میں بات چیت کی مہارتیں
منظر: ہیئے ہیئے کے  ضد کرنے اور مم کے اس کے ساتھ کھیلنے کا منظر18 سے 24 ماہ کے بچے
ہوسکتا ہے اپنا مطلب اچھی طرح نہ ظاہر نہ کرسکیںاور ابھی تک بات کو منوانےپر مرکوز ہوں
بات چیت کی موثر مہارتیں استعمال کرکے
اپنے بچے سے دوطرفہ فعال بات چیت میں
مدد لی جاسکتی ہے

منظر : ہیئے ہیئے اپنی ماں کو تلاش کرتا ہے مگر وہ میز کی صفائی میں مصروف ہیں
مم  میز کی صفائی  کررہی ہیںاور جب ہیئے ہیئے انہیں ڈھونڈتا ہے تو اس نے نے پیالے اٹھارکھے ہیں۔
وہ اس سے کہتی ہے کہ وہ جاکر  پہلے اپنے آپ کھیلے۔

منظر: مم جھکتی ہیں اور نیچے بیٹھ کر اسے آمنے سامنے رکھ کر اس سے بات کرتی ہیں۔
ذیلی سرخی: آمنے سامنے
بچوں سے بات کرتے ہوئے،ان کے سامنے آنکھوں کی سطح پر رہیں۔آپ جھک کر، نیچے بیٹھ سکتی ہیں
یا انہیں اٹھاسکتی ہیں تاکہ سیدھے آپ کی آنکھوں میں دیکھ سکیں

منظر : مم نشست گاہ میں ہیئے ہیئے کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے،
انہیں صرف ہدایات نہ دیں
اور ان کی دل چسپیاں نظر انداز نہ کریں۔

منظر : مم کتاب اٹھاتی ہیں اور ہیئے ہیئے کو ذیلی سرخی:کر سناتی ہیں، تاہم ہیئے ہیئے کو دیگر چیزوں میں زیادہ دل چسپی رکھتا ہے۔

مم تجویز کرتی ہے کہ ہیئے ہیئے ایک کتاب پڑھے۔ 
لیکن یہ دیکھ کر کہ ہیئے ہیئے کاروں میں زیادہ دل چسپی رکھتا ہے،مم اسے قیادت کرنے کا موقع دیتی ہے۔


ذیلی سرخی : اپنے بچے کوقیادت کرنے کا موقع دیں
جب آپ بچے کی دل چسپی پر ہاں میں ہاں ملاتے ہیںوہ آپ سے بات چیت میں زیادہ دل چسپی لے گا۔

منظر: مم اور ہیئے ہیئے نشست گاہ میں گیندوں سے کھیل رہے ہیں۔
ذیلی سرخی: جواب دیں اور تعریف کریں
جب آپ کا بچہ آوازیں نکالے،
چہرے کےتاثرات بدلے یا اشارے کرے
ہم نقل کرکے یا اس کے مطلب
کا اندازہ لگاکر جواب دے سکتے ہیں۔اس کی کوششوں کی تعریف کریں۔

منظر: مم کھلونے ہیئے ہیئے کو دیتی ہیں اور وہ انہیں بکس میں ڈال دیتا ہے.
ہیئے ہیئے کھلونے سنبھالنے میں مم کی مدد کرتا ہےایساکرنے کے بعدمم ایک بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ اور تالیاں بجاکر ہیئے ہیئے کی تعریف کرتی ہیں۔

منظر: مم نشست گاہ میں ہیئے ہیئے کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔
ذیلی سرخی: دکھائی دینے والی چیزوں کے بارے میں بات کریں
کاموں، ناموں، استعمال یا آپ کے بچے کے گرد موجوداشیا کی خصوصیات کی تشریح کرکے
روزمرہ کے حالات کا استعمال کریں

منظر: مم ہیئے ہیئے کو نہلارہی ہیں۔
تاکہ اس کی زبان اور شعور ترقی کرسکےمثلاً نہانے کے وقتمم ربر کی ایک بطخ پکڑ کرہیئے ہیئے کو کہتی ہیں" ڈکی"۔
مم ہیئے ہیئے کا بدن سوکھتے ہوئے وضاحت کرتی ہیں
کہ وہ کیا کررہی ہیں
اور نہلانے کے بعد وہ شرٹ پہننے میں اسے مدد دیتی ہیں۔

منظر: مم کچن میں مصروف ہیں جب کہ ہیئے ہیئے نشست گاہ میں کھیل رہا ہے۔ ہیئے ہیئے انہیں ڈھونڈتی ہے۔
مم کچن میں بہت مصروف ہیںاور ہیئے ہیئے نشست گاہ میں کھیل رہا ہے۔
ہیئے ہیئے ان کے پاس جاتی ہےاور مم اسے اپنے آپ کھیلنے کو کہتی ہیں۔

منظر: ہیئے ہیئے برہم مزاجی کا مظاہرہ دکھانے لگتا ہے 

ذیلی سرخی: دلچسپی رکھنے والی سرگرمیاں تیار کریں
اگر آپ اتنی مصروف ہیں کہ بچے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہےتو کچھ دل چسپ سرگرمیاں پہلے سے تیار کرکے رکھیں
تاکہ ایسے موقعوں پر  اسے مشغول کیا جاسکےتاکہ وہ بور ہوکر آپ کی توجہ نہ مانگے۔

منظر: مم کچن کیبینٹ کھولتی ہے ہیئے ہیئے کے لیے کچھ کھیلنے کی چیزیں تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے،کھلونوں کے علاوہپائیدار گھریلو برتنوں سے کھیلنے میں مزا آسکتا ہے!
یادرکھیے، سب سے اہم چیز
یہ ہے کہ انہیں اس کی ترقی کی سطح کے لحاظ سےموزوں ہونا چاہیے۔مم ہیئے ہیئےکے کھیلنے  کے لیے پلاسٹک کی کچھ بوتلیں،
بکسز اور پیپر ٹیوبز کے لے کر آتی ہیں۔
اس عمر کے بچوں کا توجہ کا وقفہ مختصر ہوتا ہے۔
آپ مختلف اقسام کی اشیا تیار کرکے اور
انہیں بدل بدل کر پیش کرنے کے ذریعے
اپنے بچے کی سرگرمیوں میں کچھانوکھا پن برقرار رکھ سکتے ہیں۔درحقیقت آپ کو دل چسپ کھلونوں پر
رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں


یہ وڈیو محکمہ صحتکی فیملی ہیلتھ سروس کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔