غذا بخش صحت لیے کے ماؤں حاملہ

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 01/22)

مسودہ

عنوان: غذا بخش صحت لیے کے ماؤں حاملہ

راوی: حاملہ ماؤں کے لیے صحت بخش غذا

سپر: غذائی ضروریات۔

راوی: حمل کے دوران ، آپ کے بچے کی نشونما کے ساتھ ساتھ آپ کی غذائی ضروریات میں اضافہ ہوتا ہے۔

ذیلی عنوان: حمل کے دوران صحت مند  خوراک کے لیے اہم

نکات۔

سپر: متوازن غذا استعمال کریں؛ مختلف اقسام کی غذائیں کھائیں؛ زیادہ کھانے سے بچیں؛ غذائی حفاظت پر توجہ دیں۔


راوی: آپ کو  مختلف اقسام کی غذائیت بخش خوراک کے ساتھ متوازن غذا کھانی چاہیے اور زیادہ کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے  وزن میں زیادہ اضافہ  ہوسکتا ہے۔ غذائی حفاظت پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔

سرخی: پہلی سہ ماہی کے دوران حاملہ ماؤں کو کیا کھانا چاہیے؟

راوی: پہلی سہ ماہی کے دوران حاملہ ماؤں کو کیا کھانا چاہیے؟

ذیلی عنوان: پہلی سہ ماہی کے دوران روزانہ کی خوراک۔

سپر: اناج؛ سبزیاں؛ پھل؛ گوشت ، مچھلی ، انڈے اور متبادل (خشک پھلیاں سمیت) دودھ اور متبادل۔

راوی: آپ کو پہلی سہ ماہی میں اپنے  معمول سے زیادہ کھانے کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن آپ کو خوراک کا درست انتخاب کرنا چاہئے۔

آپ کی روزانہ کی خوراک میں  خوراک کے پانچ اہم گروپ شامل ہونے چاہئیں ، جو کہ اناج ، سبزیاں ، پھل ، گوشت ، مچھلی ، انڈا ، خشک پھلیاں ، دودھ اور ان کے متبادل ہیں


سپر: پہلی سہ ماہی کے دوران فولیٹ اور آئیوڈین کی  طلب میں اضافہ؛ فولیٹ؛ آئیوڈین

راوی: آپ کے بچے کے اعضاء پہلی سہ ماہی کے دوران تیار ہوتے ہیں ، جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنی خوراک میں زیادہ فولیٹ اور آئیوڈین کی ضرورت ہوگی۔

ذیلی عنوان: حمل کے دوران  کافی فولیٹ حاصل کریں۔

سپر: روزانہ کم از کم 400 مائیکرو گرام  فولک ایسڈ سپلیمینٹ لیں۔ فولیٹ سے بھرپور غذائیں زیادہ کھائیں؛ گہری سبز سبزیاں؛ پھل؛ دالیں اور پھلیاں۔

راوی: مناسب فولیٹ حاصل کرنا آپ کے بچے کو نیورل ٹیوب  کے نقائص سے بچا سکتا ہے۔

آپ کو سفارش کی جاتی ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران روزانہ کم از کم 400 مائیکرو گرام کا فولک ایسڈسپلیمینٹ لیں ، اور  گہری سبز سبزیاں ، پھل اور پھلیاں زیادہ کھائیں ، جو کہ فولیٹ سے بھرپور ہیں۔

ذیلی عنوان: حمل کے دوران مناسب مقدار میں آئیوڈین   لیں۔
سپر: آئیوڈین؛ روزانہ آئیوڈین پر مشتمل سپلیمینٹ لیں؛
عام نمک کی  جگہ آئیوڈین ملا نمک  استعمال کریں۔
آئیوڈین کے حامل  کھانے کا انتخاب کریں
سمندری غذا ، سمندری مچھلی؛ انڈے؛ دودھ اور دودھ کی مصنوعات؛ سمندری گھاس

راوی: آپ کے بچے کی افزائش اور دماغ کی نشونما کے لیے کافی آئیوڈین ضروری ہے۔
لیکن حمل کے دوران آپ کی آئیوڈین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صرف خوراک پر انحصار کرنا کافی نہیں ہوگا۔
ولاد ت سے پہلے آپ کو روزانہ آئیوڈین کے حامل  ملٹی وٹامن اور معدنیسپلیمینٹ  لینے کی سفارش کی جاتی ہے۔
اور  کھانا پکانے میں  عام نمک کی  جگہ آئیوڈین ملا  نمک  استعمال کریں۔
آپ کو ایسی غذائیں بھی کھانی چاہئیں جن میں آئیوڈین موجود ہو ، جیسے سمندری غذا ، سمندری مچھلی ، انڈے ، دودھ ، پنیر ، دہی اور سمندری گھاس۔

عنوان: حمل کے دوران کن کھانوں اور مادوں سے پرہیز کرنا چاہیے؟

راوی: حمل کے دوران کن کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے؟

ذیلی عنوان: حمل کے دوران کیفین کا استعمال محدود کریں۔

سپر: انرجی ڈرنکس پینے سے پرہیز کریں۔ کافی اور  کڑک چائے کم پئیں۔

راوی: ضرورت سے زیادہ کیفین آپ کے بچے کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
آپ کو انرجی ڈرنکس سے پرہیز کرنا چاہیے اور کافی اور  کڑک چائے کو دن میں زیادہ سے زیادہ ایک کپ  تک محدود کرنا چاہیے۔

ذیلی عنوان: ایسی اشیاء سے پرہیز کریں جن میں لیسٹریا سے آلودگی کا زیادہ خطرہ ہو۔

سپر: غیر محفوظ دودھ اور دودھ کی مصنوعات؛ ساشیمی؛  سرد گوشت۔

راوی: حمل کے دوران غیر محفوظ دودھ اور دودھ کی اشیاء اور  سرد، پکے پکائے  کھانے ، جیسے ساشیمی اور  سرد گوشت سے پرہیز کریں۔
ان کھانوں کے لیسٹریا سے آلودہ ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
لیسٹریا انفیکشن اسقاط حمل کا خطرہ بڑھاتا ہے یا آپ کے بچے میں صحت کے سنگین مسائل پیدا کرتا ہے۔

ذیلی عنوان:  غذائی حفاظت پر توجہ دیں۔

سپر:  کھانے سے پہلے کھانا اچھی طرح پکایا جانا چاہیے۔

راوی: یقینی بنائیں کہ کھانے سے پہلے تمام سمندری غذائیں ، مچھلی ، گوشت ، انڈے اور تازہ سبزیاں اچھی طرح پکائی جائیں۔

ذیلی عنوان: شراب نہ پئیں  یا تمباکونوشی  نہ کریں۔

سپر:  ماحول دھویں سے پاک بنائیں۔

راوی: آپ کو شراب یا سگریٹ نہیں پینا چاہیے۔
خاندان کے دیگر افراد کو بھی تمباکو نوشی ترک کردینی چاہیے تاکہ آپ کے بچے کی صحت کے لیے ماحول دھویں  سے پاک  بنایا جا سکے۔

سرخی: پہلی سہ ماہی کے بعد حاملہ ماؤں کو کیا کھانا چاہیے؟

راوی: پہلی سہ ماہی کے بعد حاملہ ماؤں کو کیا کھانا چاہیے؟

ذیلی عنوان: کافی فولاد لیں ۔

سپر: ایسی غذائیں منتخب کریں جن میں فولاد موجود ہو۔ گہری سبز سبزیاں؛ خشک پھلیاں؛ گوشت؛ مچھلی؛ توانائی؛لحمیات ۔

راوی: کافی آئرن جنین کی نشونما میں مدد کرتا ہے اور حمل کے دوران خون کی کمی سے بچاتا  ہے۔
آپ کو اپنی غذا میں فولاد سے بھرپور غذائیں جیسے گہری سبز سبزیاں ، خشک پھلیاں ، گوشت اور مچھلی شامل کرنا چاہئیں۔
خشک پھلیاں ، گوشت اور مچھلی بھی توانائی اور  لحمیات کے ذرائع ہیں جن کی آپ کو اور آپ کے بچے کو ضرورت ہے۔

سرخی: حاملہ ماؤں کو مچھلی کا انتخاب کرتے وقت کن باتوں پر توجہ دینی چاہیے؟

راوی: مچھلی کا انتخاب کرتے وقت حاملہ ماؤں کو کس چیز پر توجہ دینی چاہیے؟

ذیلی عنوان: مچھلی کے انتخاب پر نوٹس۔

سپر: تیل والی مچھلی عام طور پر زیادہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی حامل  ہوتی ہے؛
مچھلی کی مختلف اقسام میں سے انتخاب کریں
بڑی شکاری مچھلیوں سے پرہیز کریں جن میں میتھائیل مرکری کی مقدار بہت زیادہ ہے۔

راوی: مچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں،
جو آپ کے بچے کے دماغ اور آنکھوں کی نشونما کے لیے ضروری ہیں۔
تیل والی مچھلی عام طور پر زیادہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی حامل  ہوتی ہے۔
آپ کو غذائی حفاظت پر توجہ دینی چاہیے۔
اپنی پسند  تبدیل کریں اور مختلف قسم کی مچھلیوں میں سے انتخاب کریں۔
صرف ایک قسم کی مچھلی کھانے سے گریز کریں۔
میتھائیل مرکری کی  بلند سطح کی وجہ سے بڑی شکاری مچھلی نہ کھائیں ، جو آپ کے بچے کے اعصابی نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

عنوان: کچھ حاملہ مائیں ہر وقت بھوک محسوس کرتی ہیں۔ آپ کو کیا کرنا چاہیے ؟

راوی: کچھ حاملہ مائیں ہر وقت بھوک محسوس کرتی ہیں۔ اگر آپ کو ایسا لگتا ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

ذیلی عنوان: پیٹ بھرا ہوا محسوس کرنےکی ترکیبیں

سپر: کم  مقدار میں کھانا بار بار کھائیں؛
غذائیت سے بھرپور  ہلکی پھلکی غذاؤں کا انتخاب کریں؛
تازہ پھل؛
اضافی چینی کے بغیر خشک میوہ جات؛

240 ملی لیٹر کم چکنائی والا دودھ یا کیلشیم فورٹیفائیڈ سویا دودھ؛

ایسی غذائیں منتخب کریں جو غذائی ریشے سے بھرپور ہوں؛
سرخ چاول ، چھلکا  بھورا چاول؛
بغیر چھنے آٹے کی روٹی؛
سبزیاں۔

راوی: حمل کے دوران بھوک محسوس ہونا آسان ہے۔
اپنا پیٹ بھرامحسوس کرنے کے لیے ، کم مقدار میں زیادہ بار اور آہستہ آہستہ کھانا اچھا ہے۔
غذائیت سے بھرپور  ہلکی پھلکی غذاؤں کا انتخاب کریں جن میں چربی اور شکر کم ہو۔
مثال کے طور پر ، تازہ پھل یا خشک پھل کی ایک خوراک،بغیر اضافی چینی کے ، یا کم چکنائی والے دودھ یا کیلشیم سے بھرپور سویادودھ کا ایک ڈبا ۔
اہم کھانوں کے لیے ، ثابت ا اناج جیسے بھورے  چاول؛بغیر چھنے آٹے کی روٹی کا انتخاب کریں ، اور بہت ساری سبزیاں کھائیں۔
یہ سب غذائی ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں ، جو کہ شکم  کا احساسبڑھاتے  ہیں  اور قبض سے بچاتے ہیں۔

ذیلی عنوان: زیادہ چکنائی یا چینی والی   ہلکی پھلکی غذائیں کم استعمال کریں۔

راوی: آپ کو ایسی خوراک اور مشروبات کا استعمال کم کرنا چاہیے جن میں چربی یا شکر زیادہ ہو۔

عنوان: اگر حاملہ مائیں دودھ نہ پئیں تو اپنی کیلشیم کی ضروریات کیسے پوری کر سکتی ہیں؟

راوی: اگر حاملہ مائیں دودھ نہ پئیں تو اپنی کیلشیم کی ضروریات کیسے پوری کر سکتی ہیں؟

ذیلی عنوان: ایک دن میں ڈیری کی دو  خوراکیں استعمال کریں۔

 

سپر: 240 ملی لیٹر دودھ؛ 240 ملی لیٹر دودھ؛ پنیر؛ 150 ملی لیٹر دہی؛ 240 ملی لیٹر کیلشیم فورٹیفائیڈ سویا دودھ؛ 240 ملی لیٹر کیلشیم فورٹیفائیڈ سویا دودھ۔

راوی: ایک متوازن غذا کے حصے کے طور پر ، آپ کو ایک دن میں ڈیری کی دو  خوراکیں کھانی چاہئیں۔
لیکن اگر آپ دودھ نہیں پیتے ہیں تو آپ دودھ کی جگہ پنیر ، دہی یا کیلشیم سے بھرپور سویا دودھ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ذیلی عنوان: مزید کیلشیم سے بھرپور غذائیں منتخب کریں۔

سپر: فرم ٹوفو؛ گہری سبز سبزیاں؛ ہڈیوں سمیت  کھائی جانے والی مچھل ی۔

راوی: اپنی روزانہ کی خوراک میں کیلشیم سے بھرپور غذائیں منتخب کریں ، جیسے سخت ٹوفو ، گہری سبز سبزیاں ، اور ہڈیوں سمیت کھائی جانے والی  مچھلی۔

ذیلی عنوان: وٹامن ڈی کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔

سپر:  دھوپ جذب کرنے کے لیے باہر سرگرم رہیں۔

راوی: وٹامن ڈی کیلشیم جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔
یہ آپ اور آپ کے بچے دونوں کی ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
لہٰذا ، اپنے جسم میں زیادہ وٹامن ڈی حاصل کرنے کے لیے باہر دھوپ میں نکلیں۔

ذیلی عنوان: ایسی غذائیں منتخب کریں جو وٹامن ڈی سے بھرپور ہوں۔

سپر: تیل والی مچھلی؛ انڈے؛ دودھ کی مصنوعات اور سویا دودھ اضافی  وٹامن ڈی کے ساتھ۔

راوی: جہاں تک غذا کا تعلق ہے ، آپ تیل والی مچھلی ، انڈے ، دودھ کی مصنوعات اور اضافی وٹامن ڈی کے ساتھ سویا دودھ  استعمال کرسکتے ہیں۔

ذیلی عنوان: حاملہ ماؤں کے لیے صحت مند غذا اور معتدل ورزش یکساں اہم ہیں۔

راوی: غذائیت سے بھرپور خوراک کے  انتخاب اور مناسب ورزش سے حاملہ ماؤں کو صحت مند رہنے اور اپنے بچوں کی پیدائش کے لیے اچھی طرح تیار رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔

راوی: اگر آپ کو اپنی غذائی ضروریات کے بارے میں اندیشے ہیں تو آپ کو اپنے معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔

سپر: برائے مہربانی حمل کے دوران صحت بخش غذا  کے بارے میں مزید معلومات کے لیے۔ ملاحظہ کریں www.fhs.gov.hk

راوی: حمل کے دوران صحت بخش غذا  کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ، برائے مہربانی فیملی ہیلتھ سروس ، محکمہ

صحت کی ویب سائٹ www.fhs.gov.hk ملاحظہ کریں۔

یہ ویڈیو فیملی ہیلتھ سروس ، محکمہ صحت نے تیار کی ہے۔