غذا بخش صحت لیے کے ماؤں والی پلانے دودھ

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 01/22)

مسودہ

عنوان:  غذا بخش صحت لیے کے ماؤں والی پلانے دودھ

راوی:   دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے صحت  بخش غذا

راوی:   چھاتی کا دودھ بچوں کو قدرتی غذائیت فراہم کرتا ہے۔
اچھا کھانے کی عادات برقرار رکھنا نہ صرف آپ کو صحت مند رہنے میں مدد دیتا ہے ،
بلکہ آپ کے بچے کی بڑھوتری اور صحت مندانہ نشونما میں بھی مدد کرتا ہے۔

عنوان:   دودھ پلانے والی ماؤں کو کیا کھانا چاہیے؟

راوی:    دودھ پلانے والی ماؤں کو کیا کھانا چاہیے؟

ذیلی عنوان:    مختلف قسم کے کھانے کھائیں۔

سپر:   اناج ، سبزیاں؛ پھل؛ گوشت ، مچھلی ، انڈے اور متبادل (خشک پھلیوں سمیت) دودھ اور متبادل۔

راوی:   آپ کو اپنی روزانہ کی خوراک میںخوراک کے پانچ اہم گروپوں میں سے مختلف قسم کے کھانے کھانے چاہئیں۔
ان میں اناج ، سبزیاں ، پھل ، گوشت ، مچھلی ، انڈا ، خشک پھلیاں اور دودھ یا ان کے متبادل شامل ہیں۔

ذیلی عنوان:   کم چکنائی والی غذائی عادات  اپنائیں

سپر:   گوشت سے چربی ہٹادیں  اور جلد اتار دیں، سوپ سے تیل ہٹا دیں۔

راوی:   وزن میں زیادہ اضافے سے بچنے کے لیے، آپ کو کم چکنائی والی غذائی عادات اپنانا چاہئیں۔
مثال کے طور پر، کھانے سے پہلے گوشت سے چربی ہٹادیں اور جلد اتاردیں۔
سوپ سے تیل ہٹا دیں۔


ذیلی عنوان:    سیال کی مناسب مقداریقینی بنائیں۔

راوی:   پانی یا صاف سوپ سے اپنی پیاس بجھائیں ، میٹھے مشروبات سے نہیں۔

عنوان:   کیا دودھ پلانے والی ماؤں کو غذائی سپلیمنٹس کی ضرورت ہوتی ہے؟

راوی: کیا دودھ پلانے والی ماؤں کو غذائی سپلیمنٹس کی ضرورت ہوتی ہے؟

سپر: آئیوڈین۔

راوی: آئیوڈین آپ کے بچے کی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔
 
آئیوڈین کی کمی نہ صرف آپ کے بچے کی دماغی نشونما کو متاثر کر سکتی ہے ، بلکہ آپ کے تھائروکسین کا رساؤ  بھی ۔


ذیلی عنوان:   روزانہ آئیوڈین پر مشتمل سپلیمینٹ لیں۔

راوی:   ماؤں کے لیے صرف اپنی خوراک سے دودھ پلانے کے لیے کافی آئیوڈین حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔


۔ اپنے سپلیمینٹ کا انتخاب کرتے وقت مصنوعات کے لیبل پر آئیوڈین کی مقدار چیک کریں۔


لہذا آپ کو روزانہ  آئیوڈین پر مشتمل قبل از پیدائش ملٹی وٹامن اور معدنی سپلیمینٹ لینے کی تجویز  دی  جاتی ہے

ذیلی عنوان:   آئیوڈین پر مشتمل کھانوں کا انتخاب کریں۔

سپر:   سمندری غذا ، سمندری مچھلی؛ انڈے، دودھ اور دودھ کی مصنوعات؛ سمندری گھاس۔

راوی:   دریں اثنا، پورے خاندان کو بھی  آئیوڈین پر مشتمل کھانے کھانے چاہئیں، جیسے کہ سمندری غذا، سمندری مچھلی، انڈے، دودھ، پنیر، دہی اور سمندری گھاس۔

ذیلی عنوان: عام نمک کو آئیوڈائزڈ نمک سے بدلیں۔

راوی:    کھانا پکاتے ہوئے عام نمک کی جگہ آئیوڈین ملا نمک استعمال کریں۔

ذیلی عنوان:   مچھلی کے انتخاب پر نوٹس۔

سپر:  تیل والی مچھلی عام طور پر زیادہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پر مشتمل ہوتی ہے۔
ہفتے میں 2-3 بار مختلف قسم کی مچھلی کھائیں؛
بڑی شکاری مچھلیاں، جن میں میتھائیل مرکری کی بھاری سطح  موجود ہوتی ہے ، سے پرہیز کریں۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈز والاایک سپلیمینٹ لینے پر غور کریں۔

راوی:   تیل والی مچھلی میں عام طور پر زیادہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں،
جو آپ کے بچے کے دماغ اور آنکھوں کی نشونما کے لیے اہم ہیں۔
آپ کو مختلف قسم کی مچھلیوں کا انتخاب کرنا چاہیے اور ہفتے میں دو یا تین بار مچھلی کھانی چاہیے۔
بڑی شکاری مچھلی کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ  اس میں موجود  میتھائیل مرکری کی  بلند  سطح آپ کے بچے کے اعصابی نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
اگر آپ مچھلی نہیں کھاتے ہیں تو آپ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ والا سپلیمینٹ لینے پر غور کر سکتے ہیں۔

عنوان:  بھوک لگنے پر دودھ پلانے والی مائیں کون سے نمکین کھانوں کا انتخاب کر سکتی ہیں؟

راوی:   بھوک محسوس ہونے پر دودھ پلانے والی مائیں کون سی ہلکے پھلکے  کھانوں کا انتخاب کر سکتی ہیں؟

ذیلی عنوان: غذائیت سے بھرپور ہلکے پھلکے  کھانوں کا انتخاب کریں۔

سپر: کم چکنائی والا دودھ ، سادہ دہی اور کیلشیم سے بھرپور سویا دودھ؛
بغیر چھنے آٹے سے بنی  روٹی؛ شکرقندی، مکئی ، پھل۔

راوی: آپ ایسے ہلکے پھلے  کھانوں کا انتخاب کرسکتے ہیں جو غذائی اجزاء سے بھرپور ہوں ، لیکن چربی اور چینی کم ہو۔

مثال کے طور پر، کم چکنائی والا دودھ، سادہ دہی اور کیلشیم سے بھرپور سویا دودھ، سب کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔
 

بغیر چھنے آٹے کی روٹی غذائی ریشے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔

شکرقندی، مکئی اور پھل غذائی ریشے کے اچھے ذرائع ہیں۔

وہ آپ کو مختلف وٹامن اور معدنیات فراہم کرتے ہیں۔

ذیلی عنوان:   تلی ہوئی ، زیادہ چکنائی والی اور زیادہ چینی والے ہلکے پھلکے کھانوں سے پرہیز کریں۔

راوی:   آپ کوایسے ہلکے پھلکے کھانے کم کھانے چاہئیں جو تلے ہوئے ہوں، اور زیادہ چربی والے ہوں یا زیادہ چینی والے ہوں۔

عنوان: کیا کوئی ایسی غذائیں  یا مادے ہیں   جس سے دودھ پلانے والی ماؤں کو گریز کرنا چاہیے ؟

راوی: کیا کوئی ایسی  غذائیں  یا  مادے ہیں جس سے دودھ پلانے والی ماؤں کو گریز کرنا چاہیے ؟

ذیلی عنوان: سگریٹ نوشی نہ کریں اور شراب نہ پئیں۔ کافی اور  کڑک  چائے محدود کری

راوی: تمباکو نوشی نہ کریں اور الکحل سے پرہیز کریں جو بچے تک  ماں کے دودھ کے ذریعے منتقل ہو سکتا ہے۔

چونکہ کیفین آپ کے بچے کے مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کر سکتی ہے ، آپ کو کافی اور کڑک  چائے  محدود کرنا چاہیے۔

کیفین کے بغیر  متبادل  آزمائیں۔

سرخی: کیا دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے کھانے کی کوئی پابندیاں ہیں؟

راوی: کیا دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے کھانے کی کوئی پابندیاں ہیں؟

ذیلی عنوان: دودھ پلانے والی ماؤں میں خوراک کی پابندیاں بچوں میں جلد کی الرجی پیدا کرنے کے خطرے کو کم نہیں کر سکتیں

راوی: کچھ دودھ پلانے والی مائیں اپنے بچوں کو الرجی سے بچانے کے لیے اپنی خوراک  محدود کرتی ہیں۔

تاہم ، کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے جو ظاہر کرتا ہو  کہ کھانے کی پابندیاں الرجی کے خطرات کو کم کر سکتی ہیں۔

در حقیقت ، حد سے زیادہ  غذائی پابندیوں پر عمل کرنے سے غذائیت کی کمی ہوسکتی ہے۔

ذیلی عنوان: وٹامن ڈی کیلشیم جذب کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

سپر: فعال رہنے سے اچھی صحت اور ذہنی تندرستی کو فروغ ملتا ہے۔

راوی: متوازن غذا کھانے کے علاوہ ،

دودھ پلانے والی ماؤں کو اپنے بچوں کے ساتھ باقاعدہ بیرون خانہ  سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

آپ کی جلد  کبھی کبھارسورج کی روشنی میں کھلی  رہنے سے وٹامن ڈی پیدا ہوتا ہے اور یہ آنتوں سے کیلشیم جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اپنے خاندان کے ساتھ باہر سرگرم رہنا آپ کے بچے سمیت ہر کسی کی ذہنی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

سپر: دودھ پلانے کے دوران صحت بخش خوراک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم

www.fhs.gov.hk ملاحظہ کریں۔

راوی: دودھ پلانے کے دوران صحت  بخش   خوراک کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ،

براہ کرم فیملی ہیلتھ سروس ، محکمہ صحت کی ویب سائٹ  www.fhs.gov.hk ملاحظہ کریں۔

یہ ویڈیو فیملی ہیلتھ سروس ، محکمہ صحت نے تیار کی ہے۔