کولپوسکوپی کے ذریعے تشخیص: زیادہ درجے کا اسکوامس انٹرا اپیتھیلیل نقص (HSIL)
اگر کولپوسکوپی کے ذریعے آپ کو زیادہ درجے کے اسکوامس انٹرا اپیتھیلیل نقص (HSIL) کی تشخیص ہوئی ہے، تو اس کا مطلب ہو گا؟ [نوٹ:HSIL کو پہلے سروائیکل انٹرا اپیتھیلیل نیوپلازیا CIN) II/III) کے نام سے جانا جاتا تھا]
- اگر کسی خاتون کی کولپوسکوپی اور/یا بایوپسی کے بعد اسکوامس انٹرا اپیتھیلیل نقص (SIL) کی تشخیص ہوئی ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ عنقِ رحم کے خلیے غیر معمولی ہیں اور ان کی ظاہری ساخت میں تبدیلی آئی ہے۔
- اگر آپ کی کولپوسکوپی رپورٹ میں HSIL ظاہر ہوتا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے سروائیکل خلیات میں درمیانے سے شدید درجے کی غیر معمولی تبدیلیاں موجود ہیں، اور آپ کو ہسپتال یا ماہر کلینک میں مناسب علاج فراہم کیا جا چکا ہے۔ اس دوران، آپ کی طبی حالت کی نگرانی کے لیے باقاعدہ اور نسبتاً زیادہ تواتر سے سروائیکل فالو اپ ٹیسٹس کروانا ضروری ہے۔
مجھے فالو اپ سروائیکل اسمیئرز کب کروانے چاہیئیں؟
ہانگ کانگ کالج برائے ماہرینِ زچگی و امراضِ نسواں (Hong Kong College of Obstetricians & Gynaecologists) کی جانب سے 2024 میں شائع کردہ 'سروائیکل کینسر کی روک تھام اوراسکریننگ کے رہنما اصول' کے مطابق، آپ کا انسانی پیپیلوما وائرس (HPV) ٹیسٹ 6 ماہ بعد کروایا جائے گا، اور اس کے بعد سالانہ بنیاد پر دو مرتبہ (HPV) ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اگر تمام نتائج معمول کے مطابق ہوں، تو آپ کو آئندہ 25 سال تک ہر 3 سال بعد سروائیکل اسکریننگ جاری رکھنی ہو گی، اور اس کے بعد 65 سال کی عمر تک یا اس سے بعد تک معمول کے مطابق اسکریننگ کروانی ہو گی، جو بھی وقت بعد میں آئے۔
اگر فالو اپ کے دوران آپ کی رپورٹ غیر معمولی ہو، تو شیڈول حالات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
کسی بھی قسم کے استفسار کے لیے، براہ کرم ہمارے طبی اور نرسنگ کے عملے سے رابطہ کریں۔