کولپوسکوپی کے ذریعے تشخیص: کم درجے کا سروائیکل انٹرا اپیتھیلیل نیوپلازیا نقص (LSIL) / انسانی پیپیلوما وائرس (HPV)

(مواد پر نظر ثانی کی گئی 06/2024)

اگر کولپوسکوپی کے ذریعے آپ کو کم درجے کے اسکوامس انٹرا اپیتھیلیل نقص (LSIL) / انسانی پیپیلوما وائرس (HPV) کی تشخیص ہوئی ہے، تو اس کا مطلب ہو گا؟ [نوٹ: LSIL کو پہلے سروائیکل انٹرا اپیتھیلیل نیوپلازیا(CIN I) کے نام سے جانا جاتا تھا]

  • اگر کسی خاتون کی کولپوسکوپی اور/یا بایوپسی کے بعد اسکوامس انٹرا اپیتھیلیل نقص (SIL) کی تشخیص ہوئی ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ عنقِ رحم کے خلیے غیر معمولی ہیں اور ان کی ظاہری ساخت میں تبدیلی آئی ہے۔
  • سروائیکل خلیات میں HPV کا انفیکشن خلیاتی نقصان کا سبب بن سکتا ہے، جو سروائیکل کینسر کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے۔
  • اگر آپ کی کولپوسکوپی رپورٹ میں LSIL/HPV ظاہر ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے سروائیکل خلیات میں معمولی تبدیلیاں آئی ہیں/آپ HPV سے متاثر ہو چکی ہیں۔  تاہم، زیادہ تر خواتین بغیر کسی علاج کے 2 سال کے اندر اندر خودبخود صحت یاب ہو جاتی ہیں۔ اس دوران، آپ کی طبی حالت کی نگرانی کے لیے باقاعدہ اور نسبتاً زیادہ تواتر سے سروائیکل فالو اپ ٹیسٹس کروانا ضروری ہے۔

مجھے فالو اپ سروائیکل اسمیئرز کب کروانے چاہیئیں؟

ہانگ کانگ کالج برائے ماہرینِ زچگی و امراضِ نسواں(Hong Kong College of Obstetricians & Gynaecologists) کی جانب سے 2024 میں شائع کردہ 'سروائیکل کینسر کی روک تھام اور اسکریننگ کے رہنما اصول' کے مطابق، کولپوسکوپی کے بعد آپ کا HPV ٹیسٹ 1 سال بعد (اور اگر ضرورت ہو تو 2 سال بعد)، پھر3 سال بعد کروایا جائے گا۔ اگر نتائج معمول کے مطابق ہوں، تو آپ معمول کی سروائیکل اسکریننگ پر واپس آ سکتی ہیں۔

اگر فالو اپ کے دوران آپ کی رپورٹ غیر معمولی ہو، تو شیڈول حالات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

کسی بھی قسم کے استفسار کے لیے، براہ کرم ہمارے طبی اور نرسنگ کے عملے سے رابطہ کریں۔