مردوں کے کنڈوم کے صحیح استعمال کے بارے میں معلومات

(مواد پر نظرثانی کی گئی 12/2019 میں)

کنڈوم

  • کنڈوم ربر سے بنا غلاف ہوتا ہے جسے منی کو عورت کے رحم میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے کھڑے عضو تناسل پر پہنا جاتا ہے۔ زیادہ تر کنڈوم لیٹیکس سے بنتے ہیں۔
  • اسے جنسی تعلق قائم کرنے سے پہلے کھڑے عضو تناسل پر پہننا چاہیے۔ یہ ایسی رکاوٹ کے طور پر کام کرتا ہے جو فرج میں منی کو جانے سے روک دیتا ہے، اور اس طرح حمل ٹھرنے سے محفوظ رکھتا ہے۔
  • اگر اسے صحیح طریقے پر استعمال کیا جائے، تو یہ 87% سے 98% تک حمل کو روک سکتا ہے۔
  • اسے تنہا استعمال کیا جاسکتا ہے یا منع حمل کا زیادہ مؤثر بنانے کے لیے اسے دیگر مانع حمل طریقوں جیسے مانع حمل گولیاں، مانع حمل انجکشن یا درون رحمی آلہ کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
  • جن لوگوں کو لیٹیکس سے الرجی ہو، وہ پولیوریتھین سے بنے کنڈوم استعمال کرسکتے ہیں۔

فوائد

  • یہ استعمال کرنے میں آسان اور زیادہ تر لوگوں کے لئے موزوں ہے۔
  • کنڈوم کا استعمال ہیومن امیونو ڈیفیشیئنسی وائرس (HIV) سمیت جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔

نقصانات

  • اسے جماع کے ہر عمل میں صحیح طور پر استعمال کرنا چاہیے؛ ورنہ مانع حمل کی تاثیر کم ہوجائے گی۔
  • کنڈوم میں استعمال ہونے والی چکنائی خراش آور ہوسکتی ہے۔
  • انگلی کے ناخن، انگوٹھی اور تیز دھار دار چیزوں سے آسانی سے پھٹ جاتا ہے۔

کنڈوم کا صحیح استعمال

اقدام 1: جماع کے لئے ہر مرتبہ نیا اور اچھے معیار کا کنڈوم استعمال کریں۔

اقدام 2: استعمال سے پہلے اختتامی تاریخ اور کنڈوم کی پیکیٹ کے صحیح سالم ہونے کی جانچ کرلیں۔

اقدام 3: کنڈوم کو پیکیٹ سے نکالیں۔ قینچی استعمال نہ کریں اور یہ دھیان رکھیں کہ باہر کھینچتے وقت یہ پھٹ نہ جائے۔

اقدام 4: کسی بھی تناسلی رابطہ سے پہلے عضو تناسل پر کنڈوم چڑھائیں۔

اقدام 5: دھیان سے، کنڈوم کے سرے کو پکڑیں اور اسے دبا کر ہوا نکالیں۔ اس سے انزال کے بعد منی جمع ہونے کے لیے جگہ بن جائے گی۔

اقدام 6: کنڈوم کو کھڑے عضو تناسل کے آخری سرے پر ایک ہاتھ سے چڑھائیں۔ اسے دوسرے ہاتھ سے پھیلاتے ہوئے کھڑے عضو تناسل کے بالکل نیچے لے کر آئیں۔

اقدام 7: صرف پانی پر مبنی چکنائی استعمال کریں جیسے کے وائی جیلی۔ تیل پر مبنی چکنائی جیسے بیبی آئل، ویسلین، سے کنڈوم پھٹ سکتا ہے۔

اقدام 8: انزال کے بعد اور عضو تناسل کے نرم ہونے سے پہلے، کنڈوم کے کنارے کو پکڑیں اور اسے احتیاط سے باہر نکالیں۔ نکالنے کے دوران کنڈوم کے کنارے کو پکڑیں اور دھیان رہے کہ کوئی منی گر نہ جائے۔

اقدام 9: استعمال شدہ کنڈوم کو صحیح طرح سے ضائع کر دیں۔

اقدام 10: اگر جماع کے دوران کنڈوم پھٹ جائے یا پھسل جائے، تو آپ جلد از جلد ایمرجنسی مانع حمل (مباشرت کے بعد کا مانع حمل) کے لیے طبی صلاح لیں۔

ان نکات کو نوٹ کرلیں

  • کنڈوم کے استعمال سے ہیومن امیونو ڈیفیشیئنسی وائرس (HIV) سمیت جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔
  • مؤثر مانع حمل اثر کے لیے آپ جماع کے ہر عمل میں صحیح طور پر کنڈوم کا استعمال کریں۔
  • اگر جماع کے دوران کنڈوم پھٹ جائے یا پھسل جائے، تو آپ جلد از جلد ایمرجنسی مانع حمل کے لیے طبی صلاح لیں۔