منہ سے لی جانے والی مرکب مانع حمل گولیوں سے متعلق معلومات

(Content revised 06/2013)
  1. پس منظر کی معلومات
    • منہ سے لی جانے والی مرکب (سی او سی) گولیاں دو مصنوعی ہارمون - آسٹروجن اور پروجسٹوجن - پر مشتمل ہیں۔ یہ بیضہ کی تشکیل کو ختم کرکے کام کرتی ہیں۔
    • یہ بہت زیادہ مؤثر ہے اور اگر اسے صحیح طور پر لیا جائے، تو ناکامی کی شرح 1% سے کم ہے۔
    • یہ 21 -دن کا نسخہ ہوسکتا ہے جس میں تمام گولیاں ہارمون پر مشتمل ہوتی ہیں اور استعمال کنندگان کو ہر پیکیٹ ختم کرنے کے بعد 7 دنوں کے لیے رکنا ہوگا، یا 28 -دن کا نسخہ ہوسکتا ہے جس میں ہارمون پر مشتمل 21 سرگرم گولیاں ہوتی ہیں اور اس کے بعد 7 غیر سرگرم پلیسبو گولیاں لی جاتی ہیں اور استعمال کنندگان ایک پیکیٹ ختم کرنے کے بعد نئی پیکیٹ فورا شروع کرسکتے ہیں۔ عام طور پر ماہواری ان 7 دنوں کے دوران شروع ہوتی ہے جب کہ آپ گولی نہیں لیتی ہیں یا جب آپ پلیسبو ٹیبلیٹ لے رہی ہوتی ہیں۔
    • گولیوں کا استعمال شروع کرنے سے پہلے خواتین کو ڈاکٹر سے صلاح لینی چاہیے۔
  2. بندوبست کا طریقہ
    • خواتین کو ماہواری کے پہلے 5 دنوں کے اندر گولیوں کا استعمال شروع کردینا چاہیے اور 7 دنوں تک اضافی حفاظت کے لیے کنڈوم کی ضرورت پڑتی ہے۔
    • گولیاں روزانہ ایک ہی وقت پر لینی چاہیے۔
  3. ضمنی اثرات
    • کچھ خواتین سی او سی گولیاں شروع کرنے کے فورا بعد متلی، قیئ، چکر، سردرد، سینے میں خون کا انجماد یا وزن بڑھنا، وغیرہ کا تجربہ کرسکتی ہیں۔ چند ہفتے بعد ان میں سے زیادہ تر علامات دب جائیں گی۔
  4. اگر آپ کو مندرجہ ذیل علامات ہیں، تو براہ کرم جلد از جلد طبی جانچ کرائیں اور اپنے ڈاکٹر کو بتائیں کہ آپ منہ سے لی جانے والی مرکب مانع حمل گولیاں استعمال کررہی ہیں:
    • بے ہوش ہونے کا برا حملہ یا نقاہت، شدید سردرد، بصارت میں نمایاں غیر متناسب خلل (خاص طور پر بصارتی میدان کا نقصان یا بصارت کا دھندلاپن)، غیر واضح گفتگو، کمزوری یا جسم کے ایک حصے یا ایک عضو کو متاثر کرنے والی خارش، خون آلود کھانسی کے ساتھ یا اس کے بغیر سمجھ میں نہ آنے والی سانس پھولنے کی بیماری، بیچ سینے میں تشویشناک درد یا سینے کے ایک حصے میں تیز درد جو سانس لینے کے ساتھ بدتر ہوجاتا ہے، تشویشناک پیٹ درد یا تشویشناک پنڈلی درد (یہ چوٹ یا مابعد ورزش سے تعلق نہیں رکھتا ہے)، زیادہ بلڈ پریشر یا پیلیا۔
  5. اگر آپ کو مندرجہ ذیل کیفیات ہیں، تو اپنی مانع حمل گولی جاری رکھنے کے سلسلہ میں جانچ کے لیے براہ کرم میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر (ایم سی ایچ سی) جائیں:
    • آپ کو حمل کی کوئی نشانی یا علامت ہے
    • آپ میں ابھی ابھی بیماریوں کی شناخت ہوئی ہے، جیسے دل کی بیماری، فالج، ذیابیطس میلیٹس، خون میں زائد چکنائی (لیپیڈ میں اضافہ)، تھرامبو امبولک بیماری، کینسر یا دیگر حالیہ شناخت کردہ طبی اور جراحتی بیماریاں۔
    • آپ کو دیرینہ بیماری (جیسے ذیابیطس میلیٹس، بیش تناؤ) ہے یا آپ طویل میعادی دوا (جیسے مرگی کش ادویات، مانع افسردگی ادویات ) لے رہی ہیں
    • آپ آپریشن کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں
    • آپ کو خاندانی دل کی بیماری، فالج، تھرومبو امبولک بیماری یا دیگر بیماری ہے
  6. گولی اور خون جمنا
    • چاہے آپ گولی لے رہی ہوں یا نہ لے رہی ہوں، آپ کو خون جمنے کی بیماری کا خطرہ رہتا ہے۔ جو خواتین منہ سے لی جانے والی مانع حمل گولیاں استعمال کرتی ہیں، انہیں نارمل خواتین کے مقابلے میں نس میں خون جمنے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے، لیکن حاملہ خواتین کے مقابلے میں کم۔
    • مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ گولی لینے والی خواتین کو خون جمنے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے جس سے نس یا شریان بند ہوسکتا ہے۔ تشویشناک حالت میں، اس کی وجہ سے نس کی گہرائی میں خون جمنا، پلمونری امبولزم، فالج اور دل کی بیماری پیدا ہوسکتے ہیں۔
    • جن خواتین کو نس یا شریان میں خون جمنے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے، ان کے لیے گولی استعمال کرنا مناسب نہیں ہوسکتا ہے:
      • مندرجہ ذیل خواتین کو نس میں خون جمنے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے: جیسے موٹی، بوڑھی، غیر متحرک، حاملہ خواتین، یا وہ خواتین جنہیں نس میں خون جمنے کی خاندانی سرگزشت ہے۔
      • مندرجہ ذیل خواتین کو شریان میں خون جمنے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے: جیسے انہیں دل کی بیماری، زیادہ بلڈ پریشر، خون میں کولیسٹرال کی مقدار بڑھنا (لیپیڈ کی سطح میں اضافہ)، ذیابیطس میلیٹس ہے، وہ سگریٹ پیتی ہیں، موٹی، بوڑھی ہیں، یا انہیں شریان میں خون جمنے کی خاندانی سرگزشت ہے۔
  7. گولی اور کینسر
    • آپ منہ سے لی جانے والی مانع حمل گولیاں لے رہی ہوں، یا نہ لے رہی ہوں، آپ کو کینسر ہوسکتا ہے۔
    • بیضہ دانی اور اندرونی رحم کا کینسر:مطالعوں سے پتہ چلا ہے کہ جو خواتین گولی لیتی ہیں، ان میں بیضہ دانی اور اندرونی رحم کے کینسر کے خطرے میں 40% تا 50% کی کمی آئی ہے۔
    • سینے کا کینسر: مطالعوں سے پتہ چلا ہے کہ ایک ہی عمر کی خواتین میں سے گولی لینے والی خاتون میں ان کے مقابلے میں سینے کے کینسر کا خطرہ کچھ زیادہ یا یکساں پایا جاتا ہے جو گولی نہیں لیتی ہیں۔ گولیوں کا استعمال بند کرنے کے بعد، خطرہ آہستہ آہستہ کم ہوجائے گا اور سینے کے کینسر کا خطرہ ان خواتین کے مقابلے میں یکساں رہے گا جو 10 سالوں سے گولیوں کا استعمال بند کرنے کے بعد گولیاں نہیں لے رہی ہیں۔
    • عنقی کینسر: گولی لینے والی خواتین میں عنقی کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ تاہم، اب بھی اس سلسلہ میں غیر حتمی نتیجہ پایا جاتا ہے کہ کیا عنقی کینسر کے خطرے میں اضافہ براہ راست گولی سے متعلق تھا؛ یا آپ کم عمری میں جنسی طور پر سرگرم تھیں، یا آپ ماضی میں جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری سے متاثر ہوچکی ہیں، یا آپ نے متعدد لوگوں سے جنسی تعلق رکھا ہے۔
  8. چھوٹی ہوئی گولیوں کے لیے نوٹ
  9. 1 ہارمونی گولی چھوڑنا

      • براہ کرم کل کی چھوٹی ہوئی گولی فورا لیں
      • بقیہ گولیاں اپنے عام جدول کے مطابق لیں

    2 یا زیادہ ہارمونی گولیاں چھوڑنا

      • براہ کرم کل کی چھوٹی ہوئی گولی فورا لیں (دیگر چھوٹی ہوئی گولیاں پھینک دیں)
      • بقیہ گولیاں اپنے عام جدول کے مطابق لیں
      • حمل کے خلاف حفاظت کے لیے اگلے 7 دنوں میں بیک اپ منع حمل کے طور پر کنڈوم استعمال کریں
      • صلاح مشورہ اور ہنگامی منع حمل کی ضرورت کی جانچ کے لیے، براہ کرم جلد از جلد ایم سی ایچ سی میں آئیں

    کسی غیر سرگرم گولی کو چھوڑنا

      • چھوٹی ہوئی غیر سرگرم گولیاں پھینک دیں اور بدستور گولی لیتے رہیں

    طبی صلاح لینے سے پہلے، براہ کرم مندرجہ ذیل باتوں کو صاف صاف ریکارڈ کریں

    1. چھوٹی ہوئی گولی (گولیوں) کی صحیح تاریخ
    2. چھوٹی ہوئی گولی کی مدت کے دوران اور اگلا بندوبست فراہم کرنے سے پہلے جنسی سرگرمی کی تاریخ
  10. دیگر دوا کا استعمال
    • براہ کرم دیگر دوا لینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر کو اطلاع دیں کہ آپ منہ سے لی جانے والی مانع حمل گولیاں لے رہی ہیں، کیوں کہ کچھ ادویات مانع حمل گولیوں کے مانع حمل اثر کو اثر انداز کرسکتی ہیں۔

اگر آپ کے پاس کوئی سوال ہے، تو براہ کرم اپنے خاندانی ڈاکٹر سے صلاح لیں

یا ہمارے ایم سی ایچ سی میں تشریف لائیں۔