(Depo-provera) پروجیسٹوجن-صرف انجیکشن مانع حمل کے بارے میں معلومات

(مواد نظر ثانی شدہ 05/2019)

پروجیسٹوجن-صرف انجیکشن

یہ ایک مصنوعی ہارمون (پروجیسٹوجن) ہے۔ یہ رحم کے گردن نما حصے کی رطوبت کو گاڑھا کرکے اور تخم ریزی کے لئے اندرونی پرت کے مخالف ماحول پیدا کرکے، بیضہ دانی سے انڈے کے اخراج کو روک کر حمل کو روکتا ہے۔

  • باقاعدگی سے انجیکشن
  • انجیکشن ہر 13 ہفتوں میں دیا جائے۔
  • اگر آپ شیڈیول کے مطابق نہیں پہنچ سکتی ہیں، تو براہ کرم مرکز برائے زچگی و صحت اطفال میں مقررہ تاریخ سے قبل 7 دن کے اندر جائیں۔ براہ کرم انجیکشن لینے میں تاخیر نہ کریں۔

فوائد

  • یہ ایک انتہائی مؤثر طریقہ ہے۔ حمل کی شرح فی سال 1% سے کم ہے۔
  • یہ ان لوگوں کے لیے آسان ہے جو مباشرت کے وقت روزانہ گولی لینا یا کنڈوم استعمال کرنا نہیں چاہتے ہیں۔
  • یہ چھاتی کا دودھ پلانے والی ماؤوں کے لیے موزوں ہے کیونکہ یہ چھاتی کے دودھ کی مقدار و معیار اور بچوں کی صحت پر اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔
  • یہ ایسٹروجن پر مشتمل نہیں ہے اور ان عورتوں کے لیے موزوں ہے جو ایسٹروجن پر مشتمل مانع حمل طریقوں کا استعمال نہیں کرسکتی ہیں۔

مضر اثرات

  • سر درد، چکر، چھاتی میں درد اور مزاج میں تبدیلی استعمال کے ابتدائی دور میں سب سے زیادہ عام مضر اثرات ہیں اور عام طور پر پہلے چند ماہ کے اندر ختم ہو جاتے ہیں۔
  • پروجیسٹوجن-صرف انجیکشن کی وجہ سے خواتین کے وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پہلے سال میں 2.5 کلو (5.4 پونڈ) کی اوسط سے خواتین کا وزن بڑھ سکتا ہے اور وزن میں اضافہ بنیادی طور پر پہلے سال میں ہوتا ہے۔
  • زیادہ تر خواتین کو بے قاعده ماہواری، کم حیض نکلنا یا حیض کے نہ آنے کا سامنا ہوتا ہے جو کہ پروجیسٹوجن کے ہارمونل اثر سے تعلق رکھتا ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی تشویش کی بات نہیں ہے۔ اگر انجیکشن کے بعد آپ کو مسلسل زیادہ اور طویل ماہواری کا سامنا ہے یا حمل کی کوئی نشانی اور علامت نظر آتی ہے تو، تشخیص کے لیے MCHC واپس جائیں۔
  • عموماً، پروجیسٹوجن-صرف انجیکشن کو ترک كرنے کے بعد عمومی بیضہ ریزی دوبارہ شروع کرنے کے لیے 6 سے 9 ماہ لگتے ہیں۔ اس وجہ سے، انجکشن کو روکنے کے بعد بار آوری کی واپسی کے لیے کچھ وقت لگتا ہے۔
  • براہ کرم جلد از جلد طبی تشخیص کروائیں، اگر آپ کو مندرجہ ذیل علامات ہیں جیسے عام دانے، بے ہوش ہونا، سر درد، کمزوری یا رعشہ/سن ہوجانے كا احساس جس سے جسم کے ایک طرف یا ایک حصہ متاثر ہو، یرقان، پیٹ درد، پنڈلی كا درد یا سینے كا درد، اور اپنے ڈاکٹر كو بتائیں کہ آپ پروسٹرجین-صرف انجیکشن استعمال کررہے ہیں۔

ہڈی كے معدنی کثافت پر اثر

یرونی ممالک كی تحقیق سے ثابت ہوا ہے كہ پروجیسٹوجن-صرف انجیکشن کے دو سال سے زائد عرصے كے استعمال سے ہڈیوں کے معدنی کثافت میں ہلكی سی کمی ہو سكتی ہے۔ استعمال ترک كرنے کے بعد، 18 سے 45 سال كی عمر كی خواتین میں ہڈی کی معدنی كثافت بحال ہو جاتی ہے۔ اس بات كا كوئی ثبوت نہیں ہے كہ پروجیسٹوجن-صرف انجیکشن کے استعمال سے ہڈیوں كے ٹوٹنے كا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ہماری طرف سے شائع کتابچے "خواتین میں آسٹیوپوروسس" اور "آپ کے کیلشیم کی ضروریات" سے رجوع کریں۔

دو سال سے زائد استعمال

اگر آپ نے پروجیسٹوجن-صرف انجکشن دو سال سے زائد عرصہ استعمال کیا ہے، تو اس بات کا مشورہ دینے سے قبل کہ آیا آپ پروجیسٹوجن-صرف انجیکشن کے استعمال کو برقرار رکھنے کے لیے موزوں ہیں ہمارے میڈیکل یا نرسنگ اسٹاف آپ کی صحت کی حالت کا جائزہ لیں گے) مثلا کہیں آپ کو دل کی بیماری، فالج، خون جمنے کا مرض، ہائی بلڈ پریشر، درد شقیقہ، شوگر، جگر کی بیماری، کینسر، ہڈیوں کی بیماری یا وہ امراض تو نہیں ہیں جس کے لیے طویل مدتی دوا اور باقاعدہ فالو اپ کی ضرورت ہوتی ہے۔