حمل ختم کرنا

(Content revised 02/2016)

جب غیر متوقع طور پر حمل ٹھہر جائے تو آپ کے پاس مندرجہ ذیل آپشن ہیں:

  1. آپ حمل جاری رکھ سکتی ہیں اور اپنے پارٹنر کی مدد سے یا اس کے بغیر بچے کو پال سکتی ہیں۔
  2. آپ حمل جاری رکھ سکتی ہیں اور بچہ کسی کو گود دے سکتی ہیں۔
  3. آپ حمل ختم کروا سکتی ہیں۔

برتھ رائٹ سوسائٹی (Birthright Society) اور مدرز چوائس (Mother's Choice) ایسی خواتین کو بچہ پیدا کرنے بعد اسے گود دینے میں مدد فراہم کرتی ہیں جو اپنے حمل کو قائم رکھنا چاہیں۔

کسی غیر متوقع حمل کو ختم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ شاید زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہوتا ہے۔ اس فیصلے میں اپنے ساتھی کو شامل کرنا شاید پہلا عقلمندانہ قدم ہو سکتا ہے۔

ہانگ کانگ میں صرف دو صورتوں میں حمل ختم کروایا جا سکتا ہے:

  1. اگر حاملہ خاتون کی زندگی کو جسمانی یا ذہنی صحت کا خطرہ حمل ختم کرنے سے زیادہ ہو۔
  2. اگر پیدا ہونے والا بچہ جسمانی یا ذہنی غیر معمولی پن کی وجہ سے شدید ترین معذوری کا شکار ہو۔

حمل ختم کرنے کا عمل 24 ہفتوں کے بعد انجام نہیں دیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ حاملہ خاتون کی زندگی کو خطرہ نہ ہو۔

میں حمل کہاں ختم کروا سکتی ہوں؟

یہ جانچ دو ڈاکٹروں کو کرنا ہو گی۔  اگر وہ دونوں سمجھیں کہ عورت کی طرف سے حمل اچھی نیت سے ختم کیا جا رہا ہے تو حمل ختم کیا جا سکتا ہے۔  فی الوقت قانونی طور پر اسقاط حمل صرف فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن یا گزٹ میں بتائے گئے ہسپتالوں میں ہو سکتا ہے۔ آپ مدد یا حوالے کے لیے مندرجہ ذیل کلینکوں میں جا سکتے ہیں:۔

1۔ فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن، ٹیلی فون نمبر 2575 4477

http://www.famplan.org.hk

2۔ میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز (ماں اور بچے کی صحت کے مراکز)، محکمہ صحت۔

http://www.fhs.gov.hk/english/centre_det/maternal/maternal.html

3۔ پرائیویٹ ہسپتال

حمل جاری رکھنے میں مدد

  1. برتھ رائٹ سوسائٹی سے رابطہ کا نمبر ہے 2337 5551
  2. مدرز چوائس سے رابطہ کا نمبر ہے 2868 2022

(http://www.motherschoice.com)

حمل ختم کروانے کا طریقہ

عام طور پر، حمل سرجری یا میڈیکل طریقے سے ختم کروایا جا سکتا ہے۔

  • سرجری کے ذریعے پہلے سرویکس کو دوائی کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ بطن کو ایک تنگ سکشن کینولا کے ذریعے باہر کھینچ لیا جائے گا۔ یہ عمل لوکل یا جنرل اینستھیزیا دے کر کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل  کے بعد مختلف شدت کی درد ہو سکتی ہے جس کے لیے درد ختم کرنے والی دوائیں دی جائیں گی۔
  • حمل کے ٹشوز کو نکالنے کے لیے دوائیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ تاہم، اکثر و بیشتر یہی ہوتا ہے کہ حمل کے ٹشوز کا بہت معمولی حصہ ہی باہر نکالا جا سکتا ہے۔ اس عمل کو مکمل کرنے کی غرض سے مذکورہ بالا طریقے سے فرج کو نکالنے کا عمل بھی انجام دیا جائے گا۔

آپ موزوں ترین طریقہ اپنے ڈاکٹر سے معلوم کر سکتی ہیں۔

اپنے ہاتھوں حمل ضائع کرنے میں کیا پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں؟

قانونی طور پر اپنے ہاتھوں سے حمل ختم کرنا محفوظ ہوتا ہے اور اس میں پیچیدگیاں عام نہیں۔ تاہم بعض پیچیدگیوں کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا:

  • استعمال کی جانے والی دوا کا  رد عمل،
  • انیستھیزیا کے طریقے سے متعلق پیچیدگی،
  • سرویکس کا پھٹ جانا،
  • حمل کا نامکمل خاتمہ،
  • خون آنا،
  • یوٹرس کا پھٹ جانا،
  • بطن کے اندر انفیکشن ہو جانا۔

یہ عمل ناکام ہو سکتا ہے یا ادھورہ رہ سکتا ہے اس کے لیے مزید مداخلت کرنا ہو گی:

  • اگر انفیکشن ہو جائے تو مستقبل میں زرخیزی متاثر ہو سکتی ہے۔
  • سرجیکل طریقے سے حمل ختم کرنے سے بھی مستقبل میں حمل متاثر ہو سکتا ہے۔ اس عمل سے سرویکس اس قدر ڈھیلا ہو سکتا ہے کہ حمل اس میں نہیں ٹھہر سکتا جس سے اس کا اسقاط ہو جاتا ہے یا قبل از مدت پیدائش ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پلیسنٹیا کی ڈیلیوری میں بھی مشکلات ہو سکتی ہیں۔

عام طور پر، حمل جس قدر پختہ ہو گا، مشکلات بھی اسی قدر زیادہ ہوں گی۔

غیر قانونی اسقاط کا خطرہ کہیں زیادہ ہے۔ مذکورہ بالا تمام پیچیدگیاں کہیں زیادہ شدت کے ساتھ اس میں رونما ہو سکتی ہیں۔ حتیٰ کہ اس سے مو ت بھی واقع ہو سکتی ہے! انٹرنیشنل پلانڈ پیرنٹ ہوڈ فیڈریشن (International Planned Parenthood Federation) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 13% ماؤں کی موت غیر محفوظ اسقاط حمل سے ہوتی ہے۔

اہم ترین بات یہ کہ اپنے ہاتھوں کیے گئے اسقاط کے نفسیاتی اثرات کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

ان تمام پیچیدگیوں سے کیسے بچا جائے؟

اپنے ہاتھوں کیے جانے والے اسقاط کی پیچیدگیوں سے بچنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ حمل سے بچنے کے موثر طریقے اپنائے جائیں۔ اپنے ساتھی کے ساتھ فیملی پلاننگ پر بات کریں اور اس کی تیاری پہلے سے کریں۔

حمل ختم کرنے کے دوران یوٹرس میں مانع حمل آلہٰ ڈالا جا سکتا ہے اور ٹیوب کے ذریعے صفائی کی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

میں مانع حمل کیلئے راہنمائی کہاں سے لے سکتی ہوں؟

1.ہانگ کانگ فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن

ٹیلی فون 2575 4477

2.میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز (ماں اور بچے کی صحت کے مراکز)، محکمہ صحت۔

(http://www.fhs.gov.hk/english/centre_det/maternal/maternal.html)

3۔ پرائیویٹ ڈاکٹر