پیدائش کے وقت ذہنی صحت
قبل از پیدائش اور پیدائش کے بعد ذہنی صحت کی اہمیت
حمل کے دوران یا بعد از پیدائش کی مدت کے دوران جذباتی مسائل سے ماؤں کی دماغی حالت، روزانہ کام کاج، کام کی کارکردگی، اس کے ازدواجی تعلقات اور بچے کی نشوونما پر اثر پڑ سکتا ہے۔
حمل کے دوران، ڈپریشن میں مبتلا ماؤں کو اسقاط حمل اور قبل از وقت پیدائش کا زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے نتائج تجویز کرتے ہیں کہ جب ماؤں کو اپنے حمل کے دوران ڈپریشن یا بے چینی کی علامات ہوں تو انہیں پیدائش کے بعد ڈپریشن ہونے کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے اور ان کے شير خوار بچے جذبات کو منظم اور رویے کو کنٹرول کرنے میں زیادہ مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔
پیدائش کے بعد، ہارمونز کی تبدیلیوں، کردار کی تبدیلی، بچے کی دیکھ بھال اور خاندانی مسائل میں مشکلات کی وجہ سے، ماؤں کو مزاج سے متعلقہ بیماریوں میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔ پیدائش کے بعد کا ڈپریشن ماں کو ان کے بچے کی دیکھ بھال کی صلاحیت اور بچوں کی جسمانی صحت، ادراکی نشونما کے ساتھ ساتھ جذباتی اور رویے کی نشونما کو متاثر کر سکتا ہے۔ پیدائش کے بعد ڈپریشن والی ماؤں کے شریک حیات کو بھی جذباتی پریشانی کا شکار ہونے کا زیادہ خطرہ تھا۔ اس لیے، یہ قبل از پیدائش سے بعد از پیدائش کی مدت کے دوران خواتین کی ذہنی صحت کی دیکھ بھال کرنا بہت اہم ہے۔
پیدائش سے پہلے جذبات متاثر ہو سکتے ہیں
حاملہ ہونے کا عمل خاندان کے لیے بہت ساری خوشیاں لاتا ہے۔ لیکن اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ ماؤں کو دوران حمل مختلف جذباتی کیفیات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں بے چینی، بے بسی اور مزاج میں سختی وغیرہ شامل ہیں حاملہ خواتین بہت سی جسمانی تبدیلیاں اور بے آرامی محسوس کر سکتی ہیں۔ ان کے طرز زندگی میں موزوں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ ان کے جذبات، لہذا، متاثر ہو سکتے ہیں۔ حاملہ خواتین کو بچے کی نشوونما یا پیدائش کے بعد بچے کی نگہداشت کے انتظام کے بارے میں بھی خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔
تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کچھ عوامل کا تعلق پیدائش کے بعد ہونے والی بے چینی اور ذہنی دباؤ سے ہوتا ہے، جیسا کہ ماں کی خود اعتمادی، اس کے ازدواجی تعلقات، سسرال کے ساتھ تعلقات اور سماجی امداد۔ حمل کے دوران جذباتی کیفیت کو معتدل رکھنے کے لیے، ماں اپنی ذات سے متعلق مثبت سوچ رکھے، اور حمل کے دوران خاص طور پر اپنی کی جانے والی کوششوں کو سرہائے جو اس نے ضروریات پوری کرنے کے لیے کی ہیں اور اپنی حدود کو قبول کرے وہ اپنی سماجی امداد کو بڑھانے کے لئے دوسری ماؤں سے بات کر سکتی ہے، یا اپنے دباؤ کو کم کرنے کے لیے جس پر وہ اعتماد کرتی ہے بات کر سکتی ہے۔ اگر جذباتی پریشانی برقرار رہے، تو مائیں جلد از جلد پیشہ ورانہ مدد طلب کریں
پیدائش کے بعد ڈپریشن کے اہم خطرے والے عوامل
پیدائش کے بعد ڈپریشن کی صحیح وجوہات نامعلوم ہیں۔ تحقیق کے نتائج اس بات کا اشارہ کر تے ہیں کہ نیچے ٹیبل میں درج عوامل پیدائش کے بعد ڈپریشن کے بڑھتے خطرے کے ساتھ منسلک ہیں:
- طبی عوامل
- گزشتہ نفسیاتی مسائل جس میں ڈپریشن اور بے چینی کی خرابی کی شکایات شامل ہیں
- حمل کے دوران ڈپریشن یا بے چینی
- نفسی معاشرتی عوامل
- بے چینی کا شکار شخصیت
- سماجی حمایت کی کمی
- خراب ازدواجی تعلقات
- سسرال سے غیر مطمئن رشتہ
- گھریلو تشدد
- مالی مشکلات
- ذہنی دباؤ کے حامل زندگی کے واقعات
- زچگی اور بچے سے متعلق عوامل
- پیدائش کے وقت پیچیدگیاں
- ہنگامی صورت حال میں عمل جراحی
- گذشتہ اسقاط حمل / حاملہ ہونے میں مشکلات
- منصوبہ بندی کے بغیر حمل
- پیدائشی بیماریوں کے ساتھ بچے کی ولادت / قبل از وقت پیدائش
پیدائش کے بعد مزاج کے مسائل
پیدائش کے بعد مزاج کے مسائل کی تین اہم اقسام ہیں: (1) پیدائش کے بعد عارضی ذہنی پریشانی، (2) پیدائش کے بعد ذہنی دباؤ اور (3) پیدائش کے بعد نفسیاتی مسائل، ان میں سے ہر ایک اپنی عمومیت، طبی علامات، شدت کی سطح اور علاج و انتظام کے لحاظ سے مختلف ہے۔
- پیدائش کے بعد ذہنی پریشانی کا عرصہ،
- یہ پیدائش کے بعد 40% - 80% عورتوں کو متاثر کرتا ہے
- مزاج میں تبدیلی،اشکباری،سونے میں دشواری اور چڑچڑاپن یہ عارضی کیفیت کی خصوصیات ہیں۔ عام طور پرعلامات بچے کی پیدائش کے بعد لگ بھگ 3 دن سے5 دن میں پائی جاتی ہیں
- علامات نسبتًا ہلکی اور چند دنوں کے اندر اچانک ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
- پیدائش کے بعد ڈپریشن
- یہ پیدائش کے بعد 13% - 19% عورتوں کو متاثر کرتا ہے
- علامات دوسرے اوقات میں جھیلے گئے ایک ذہنی دباؤ کے واقعہ کی مانند ہوتی ہیں۔ عام طور پر ان کا آغاز 6 ہفتوں کے اندر ہوتا ہے، لیکن یہ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال کے اندر اندر کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔
- زیادہ تر مائیں پیدائش کے بعد ہونے والے ڈپریشن سے صحت یاب ہو جاتی ہیں، اگر ان کی فوری طور پر تشخیص ہو جائے اور مناسب علاج اور خاندان کی مدد ملے۔
- پیدائش کے بعد نفسیاتی مرض
- یہ پیدائش کے بعد 0.1% - 0.5% عورتوں کو متاثر کرتا ہے
- نمایاں خصوصیات میں غیر موجود آواز کی سماعت، دوسروں کی جانب سے نقصان پہنچنے کے خیالات اورخود کو یا بچے کونقصان پہنچانے کے خیالات شامل ہیں۔ علامات عام طور پر پیدائش کے 14 دنوں کے اندر ظاہر ہوتی ہیں۔
- یہ ایک نفسیاتی ہنگامی صورت حال ہے۔ ایک ماہر نفسیات کا فوری طور پر حوالہ یا ہسپتال کے حادثے اور ہنگامی شعبہ میں جانا ضروری ہے۔
پیدائش کے بعد ڈپریشن کی جلد شناخت
پیدائش کے بعد ڈپریشن کے اہم علامات میں شامل ہیں:
- بدمزاجی کی مسلسل مدت جیسا کہ، اداس اور دکھی محسوس کرنا، بغیر وجہ کے رونا یا رونا چاہتے ہیں لیکن کوئی آنسو نہیں۔
- تقریباً تمام کاموں میں دلچسپی کھو دینا (حتی کہ اپنے بچے میں بھی دلچسپی کھو دینا)
- بھوک میں خلل اندازی
- نیند کے مسائل
- زیادہ تر تھکاوٹ یا توانائی کی کمی
- توجہ مرکوز یا فیصلہ کرنے میں مشکل
- احساس مجرم، نِکَمّا پَن اور ناامیدی
- ضرورت سے زیادہ پریشانیاں اور چڑچڑاپن
مندرجہ بالا علامات 2 ہفتے یا اس سے زیادہ کے لیے برقرار رہیں اور نمایاں طور پرخواتین کے روز مرہ کام کاج کو متاثرکریں، تو جتنی جلدی ممکن ہو پیشہ ورانہ مدد لینے کی ضرورت ہے۔
روک تھام کے بارے میں تجاویز
- حمل سے پہلے مناسب تیاری جس میں مناسب خاندان اور مالی منصوبہ بندی شامل ہیں۔
- پیدائش کے بعد کی زندگی میں ہم آہنگی لانے کے لیے پرورش اطفال کی حقیقت پسندانہ توقعات رکھیں۔
- بے چینی کو کم سے کم کرنے کے لیے حمل، بچے کی پیدائش اور بچوں کی نگہداشت کے بارے میں مزید جانیے، جیسے زچہ و بچہ صحت کے مرکز میں بچوں کی نگہداشت اور پرورش سے متعلق ورکشاپس میں شمولیت، دیگر تنظیموں کی جانب سے منظم کردہ متعلقہ مذاکرات اور ورکشاپس، وغیرہ میں حصہ لیں۔
- دوسرے والدین کے ساتھ تجربے کا اشترک کریں اور سماجی حمایت بڑھائیں۔
- تفہیم اور حمایت کو بہتر بنانے کے لیے ساتھی اور خاندان کے دوسرے ارکین کے ساتھ مؤثر بات چیت قائم کریں۔
- مناسب آرام اور نیند لیں، جیسے کہ پیدائش کے بعد گھر اور بچے کی دیکھ بھال میں مدد کا بندوبست کرنا۔
- تفریح اور آرام دہ سرگرمیوں کے لیے کچھ وقت نکالیں جیسے کہ سیر کے لیے جانا یا دوستوں کو بُلانا۔
- ایک صحت مند غذا کھائیں۔ سگریٹ نوشی اور شراب پر مشتمل مشروبات سے اجتناب کریں۔
مدد حاصل کرنے کے طریقے
- خاندانی ڈاکٹر یا ماہر زچگی سے ابتدائی تشخیص اور انتظام کی خدمات لیں، اور اگر ضروری ہو تو ماہرین کی خدمات کا حوالہ لیں۔
- پیشہ ورانہ تشخیص اور علاج کے لیے نجی شعبوں میں ماہر نفسیات یا طبی ماہر نفسیات دیکھیں۔
- تشخیص اور حوالے کے لیے سماجی کارکن یا صلاح کار دیکھیں۔
- پیدائش کے بعد مزاج کے مسائل سے دوچار مائیں، مناسب خدمات کی ابتدائی تشخیص اور حوالے کے لیے نرسوں کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کر کے ان کے رہائشی علاقے میں زچہ و بچہ صحت کے مرکز سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
مشاورتی خدمات / ہاٹ لائنز
- دی سمارٹین بی فرینڈرز ہانگ کانگ 2389 2222
- خود کشی سے بچاؤ کی خدمات 2382 0000
- محکمہ سماجی بہبود کی 24 گھنٹے ہاٹ لائن 2343 2255
- ہاسپٹل اتھارٹی مینٹل ہیلتھ ڈائریکٹ (24 گھنٹے) 2466 7350
دیگر
محکمہ صحت:
- فیملی ہیلتھ سروس 24 گھنٹے معلوماتی ہاٹ لائن 2112 9900
- فیملی ہیلتھ سروس رضاعت ہاٹ لائن 3618 7450
- محکمہ صحت کی 24 گھنٹے معلومات کی ہاٹ لائن 2833 0111
- خاندانی خدمات صحت
- پرائمری کیئر ڈائریکٹری
(ڈائریکٹری کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ضرورت کے مطابق خاندانی ڈاکٹر کی تلاش کر سکتے ہیں)