پستان سے متعلق آگاہی

(Content revised 08/2015)

چھاتیوں سے آگاہی کا مطلب ہے اپنی چھاتیوں کی بافتوں اور اس بارے میں جاننا کہ وہ مہینے کے مختلف دنوں میں کس طرح تبدیل ہوتے ہیں۔

یہ عادت اپنائیں کہ وقتاً فوقتاً اپنی چھاتیوں کو دیکھیں اور انہیں محسوس کریں تاکہ آپ ان میں ہونے والی غیر معمولی تبدیلی کو فوری جان سکیں۔ اپنے بدن کے اس اہم حصے کا خیال رکھیں۔


اگرچہ چھاتیوں میں ہونے والی زیادہ تر تبدیلیاں فائدے مند ثابت ہوں گی، تاہم اگر آپ کے ذہن میں کوئی بھی خدشہ ہے تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔

چھاتیوں سے آگاہی کا 4 نکاتی کوڈ

  1. جانیے کہ آپ کے لیے کیا نارمل ہے
    • بچے پالنے والے برسوں میں، حیض شروع ہونے سے کچھ پہلے عام طور پر چھاتیاں بڑی، نرم اور لٹک جاتی ہیں جبکہ حیض ختم ہوتے ہی واپس اپنی جگہ پر آ جاتی ہیں۔
    • مینوپاز کے بعد چھاتیوں کے ٹشوز کم گہرے ہو جاتے ہیں اور پہلے جیسے سخت نہیں رہتے جس سے بہت زیادہ نرم محسوس ہونے لگتے ہیں۔
  2. جانیں کہ کون سی تبدیلیوں پر نظر رکھنی ہے
    • براہ مہربانی پچھلے صفحے پر دی گئی غیر معمولی تبدیلیوں پر نظر رکھیں۔
  3. شکل اور احساس
    • آپ کپڑے تبدیل کرتے ہوئے یا غسل کرتے ہوئے آئینے میں اپنی چھاتیوں کو دیکھ کر یا ہاتھ سے محسوس کر سکتی ہیں؛ یا لیٹے ہوئے بھی ایسا کر سکتی ہیں۔
  4. کوئی بھی تبدیلی محسوس ہو تو فوراَ ڈاکٹر کو مطلع کریں
    • آپ سب سے بہتر بتا سکتی ہیں کہ عام طور پر آپ کی چھاتیاں کس طرح دکھائی دیتی اور محسوس ہوتی ہیں۔ اگر آپ کوئی تبدیلی نوٹ کریں تو جلد از جلد ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
    • براہ مہربانی پریشان مت ہوں کیونکہ چھاتیوں میں ہونے والی زیادہ تر تبدیلیاں مفید اور بے ضرر ہوتی ہیں۔

مجھے کن تبدیلیوں سے باخبر رہنا چاہیے؟

  • چھاتی
    • آؤٹ لائن، شکل یا سائز میں تبدیلی
    • جلد میں ڈمپل پڑ جانا یا اِس کا اندر کی طرف کھنچ جانا
    • جلد کے اندر کوئی بھی نیا لوتھڑا بننا
    • غیر معمولی درد یا تکلیف، بالخصوص اگر کوئی نئی ہے، مسلسل ہو رہی ہے
  • نپل
    • شکل میں ہونے والی تبدیلی
    • ان سے مواد بہنا
    • نپل کے اردگرد خارش ہونا
  • بغل
    • بغل میں سوجن ہونا
    • مسلسل درد رہنا

آپ کے ذہن میں کوئی بھی سوال ہے تو بلا جھجک میڈیکل یا نرسنگ سٹاف سے پوچھ سکتی ہیں۔