سن یاس اور ہارمون کی تبدیلی کے لئے تھراپی

(مواد پر نظرثانی کی گئی 11/2019 میں HTML)

سن یاس (حیض کا بند ہونا) عورت کی زندگی کا قدرتی مرحلہ ہے اور اس کی نشاندہی حیض کے بند ہونے سے ہوتی ہے۔ جب عورت 45 سے 55 سال کی عمر کو پہنچ جاتی ہے، تو اس کی بیضہ دانی کا عمل عام طور پر زوال پزیر ہونے لگتا ہے۔ بالآخر اس کی بیضہ دانیوں سے زنانہ ہارمون پیدا ہونا بند ہوجاتا ہے۔ جب 1 سال تک حیض نہ آئے، تو اس کا مطلب ہے کہ عورت سن یاس کو پہنچ چکی ہے۔ کچھ خواتین میں علامات پائی جائیں گی جیسے: ناگہانی تپش، رات میں پسینہ، نیند میں خلل و عام چڑچڑاپن۔

ہارمون کی تبدیلی کی تھراپی (HRT) کو سن یاس کی ان علامات کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، لیکن اس میں بھی تشویشناک مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔ فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے خطرات اور فوائد کے متعلق بات کریں۔

وہ کیفیات جو HRT کے لیے موزوں نہیں ہیں

  • HRT سے الرجی
  • فرج سے خلاف معمول غیر تشخیص شدہ خون آنا
  • رگ میں خون بستگی
  • شدید جگر کی بیماری
  • سینہ یا رحم کا کینسر
  • ثابت شدہ دل کی بیماری

HRT کے فوائد اور خطرات

  • حیض بند ہونے سے پہلے کی علامات - ناگہانی تپش، رات کے پسینے میں کمی۔
  • آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کی بیماری جس میں ہڈیاں کمزور اور بھربھرے پن کا شکار ہو جاتی ہیں) – یہ آسٹیوپوروسس مرض ہونے سے روکتا ہے، لیکن جب ایسٹروجن علاج بند ہو جاتا ہے، ہڈیوں کے نقصان کے خلاف تحفظ بڑی حد تک ختم ہوجاتا ہے۔
  • معیار زندگی میں بہتری – یادداشت، زبانی افہام و تفہیم میں بہتری۔
  • بڑی آنت کا کینسر – خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
  • چھاتی کا کینسر – طویل مدت تک استعمال سے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
  • رحم کے اندر کینسر – محفوظ بچہ دانی والی خواتین کے لیے، تنہا ایسٹروجن لینے سے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
  • رگوں میں خون بستگی – خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
  • اکلیلی دل کی بیماریاں – دل کی ثابت شدہ بیماری والی خواتین میں HRT کو شروع نہیں کرنا چاہیے۔ اس بات کو ثابت کرنے کے لئے اب بھی معقول تفصیل موجود نہیں ہے کہ جن خواتین نے اپنی سن یاس کے قریب ہارمون کی تبدیلی کا علاج شروع کیا ہو، تو ان میں اکلیلی دل کی بیماری کا امکان گھٹ جائے گا۔

HRT کی ترکیب

یہ یا تو صرف ایسٹروجن یا صرف پروجیسٹوجن ہوتا ہے یا ایسٹروجن اور پروجیسٹوجن دونوں کا مرکب ہوتا ہے۔

وہ گولی، پیوند، جیل اور فرج کی کریم کی شکلوں میں دستیاب ہوسکتے ہیں۔ براہ کرم سب سے زیادہ مناسب ترکیب کو چننے کے لیے اپنے ڈاکٹر سے صلاح لیں۔

عام مضر اثرات

  • خون بہنا - جن خواتین کی بچہ دانی محفوظ ہے، ان میں HRT سے حیض جیسا خون واپس نکل سکتا ہے۔
  • چھاتی کی حساسیت یا انجماد خون
  • سیال کا جمع ہونا

تھراپی کرانے کے دوران لگاتار جانچ پڑتال کی ضرورت ہوتی ہے

صحت سے متعلق مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ہماری 24 گھنٹہ ہیلتھ ایجوکیشن ہاٹ لائن (کینٹونیز، انگریزی اور پوٹونگھوا) 28330111 پر کال کریں یا محکمہ صحت کی فیملی ہیلتھ سروس ویب سائٹ http://www.fhs.gov.hk دیکھیں۔.