سیکس لائف کی تیاری

(Published on 09/2017)
  • بالکل بھی نہیں۔ پہلی دفعہ جنسی عمل( انٹرکورس) کے بعد ہر عورت کا خون نہیں نکلتا۔
  • خون پردہ بکارت پھٹنے کی وجہ سے بہتا ہے جو اندام نہانی میں عضو تناسل گھسنے کی وجہ سے پھٹتا ہے۔ ہم اسے عام طور پر ’’سپاٹنگ‘‘ کہتے ہیں۔ یہ عام بات ہے اور عمومی طور پر فوراً ہی سلجھ جاتی ہے۔
  • کچھ لڑکیوں کا پردہ بکارت پیدائشی طور پر نہیں ہوتا جبکہ اگر لڑکی بہت زیادہ کھیلوں میں شامل رہی ہو تو بھی وقت سے پہلے پھٹ سکتا ہے۔ لہذا، ایسی صورتوں میں خون نہیں بہے گا۔

کیا یہ درست ہے کہ تمام عورتوں کو اپنے پہلے جنسی عمل (انٹرکورس) میں ناقابلِ برداشت دردسہنا پڑے گا؟

  • یہ ہر فرد کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ خواتین میں سے بہت کم پہلے جنسی عمل (انٹرکورس) کے دوران ناقابل برداشت درد کی شکایت کرتی ہیں۔ جبکہ باقی ماندہ خواتین درمیانی شدت کی درد، قابل برداشت درد یا بالکل دردنہ ہونے کے بارے میں بتاتی ہیں۔
  • جنسی اعضا پر چکنا کرنے والا مادہ لگانے سے جنسی عمل (انٹرکورس) سے ہونے والی تکلیف دور کی جا سکتی ہے؛ تاہم، اگر آپ کو جنسی عمل (انٹرکورس) کے دوران یا بعد میں ناقابل برداشت درد ہے یا مسلسل خون بہہ رہا ہے تو فوری طور پر طبی امداد لیں۔

ہنی مون کے دوران حیض سے کیسے بچا جائے؟

  • پیشگی تیاری کی غرض سے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ہارمونل گولیاں جیسا کہ کھانے والی مانع حمل گولیاں یا پروگیسٹوجینز لینے سے ماہواری کے عمل کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے جس سے ہنی مون کے دوران حیض نہیں آئیں گے۔

کیا یہ درست ہے کہ خواتین کو ہنی مون کے دوران ہنی مون ورم مثانہ کا مرض باآسانی ہو سکتا ہے؟

  • جنسی عمل (انٹرکورس) کے دوران معقد اور پرینیئم کے اردگرد موجود بیکٹریا اوپری طرف مثانے کی طرف جا سکتا ہے جس سے مثانے کا ورم ہو جاتا ہے۔ اس کی علامات میں کثرت سے پیشاب، پیشاب کرنے میں مشکل اور درد ہونا شامل ہیں۔
  • ہنی مون کے دوران سیکس کی کثرت کے باعث مثانے کا ورم ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے اسے ’’ہنی مون ورم مثانہ‘‘ کہا جاتا ہے۔
  • پرینیئل کی صفائی، کثرت سے پانی پینے، جنسی عمل (انٹرکورس) کے بعد اپنا مثانہ خالی کرنے اور پیشاب روکنے کی عادت کو ترک کر کے اس کے خلاف تدابیر کی جا سکتی ہیں۔

انزال کیا ہے؟

  • جب تخیلاتی یا حقیقی تحریک ہو تو عضو تناسل میں خون کی رگیں پھیلتی ہیں جس سے عضو سخت اور کھڑا ہو جاتا ہے۔ جب کھڑے ہوئے عضو کو اندام نہانی میں ڈالیں یا اسے ہاتھ سے رگڑیں تو اسے چکنا کرنے والا مواد (منی) خارج ہوتا ہے۔ اگر تحریک جاری رہے تو مرد انتہائی لذت حاصل کر لیتا ہے اور منی خارج ہوتی ہے۔ اسے انزال کہتے ہیں۔
  • بالعموم انزال 3 سے 10 سیکنڈ تک جاری رہتا ہے۔

کیونکہ پیشاب اور منی ایک ہی جگہ سے برآمد ہوتے ہیں، کیا انزال کے دوران پیشاب منی میں شامل ہو جائے گا؟

  • جی نہیں۔ پیشاب والی نالی کی گردن بند ہو جائے گی جس سے منی مثانے میں نہیں جا سکے گی اور پیشاب منی میں شامل نہیں ہو گا۔

مرد انتہائی لذت میں انزال کرتے ہیں۔ خواتین انتہائی لذت میں کیا محسوس کریں گی؟

  • عورتوں کا سانس اور دل کی دھڑکن دونوں تیز ہو جائیں گے؛ نپلز سخت اور کھڑے ہو جائیں گے؛ جنسی اعضا میں خون کی شریانیں پھیل جائیں گی اور کولہوں کے فرش کے پٹھے کھنچ جائیں گے؛ اور اندام نہانی سے مائع مواد برآمد ہو گا۔ پھر اندام نہانی کا اوپری حصہ پھیلے گا اور کلائی ٹورس سخت ہو جائے گا؛ اندام نہانی کا سوراخ معمولی سا سکڑ جائے گا تاکہ عضو تناسل باہر نہ نکل جائے۔ اور آخر میں، انتہائی لذت کا لمحہ آتا ہے اور وہ 3 سے 5 یا حتیٰ کہ 10 یا زیادہ مرتبہ تھرتھرائیں گے۔
  • مسلسل جنسی تحریک سے عورتیں ایک ہی وقت میں کئی مرتبہ انتہائی لذت کا لمحہ پا سکتی ہیں جبکہ مرد کو دوسری مرتبہ انتہائی لذت تک پہنچنے کے لیے آرام کی ضرورت ہو گی۔

کیا پہلے جنسی عمل (انٹرکورس) میں تمام خواتین انتہائی لذت محسوس کریں گی؟

  • جی نہیں، جوڑے اس شاندار لمحے کا لطف لینے کو بہت بے تاب ہوتے ہیں۔ لگ بھگ کوئی بھی خاتون اپنے پہلے جنسی عمل ( انٹرکورس) کے دوران انتہائی لذت نہیں پا سکتی۔ تیسرے سال تک، ہر 10 خواتین میں سے 8 انتہائی لذت محسوس کر سکتی ہیں۔
  • پریکٹس سے ہی پرفیکشن آتی ہے!

آپ کو کیا تیاری کرنی ہے۔۔۔۔
جب خواتین جنسی عمل (انٹرکورس ) کا آغاز کریں تو کیا ان کو مانع حمل استعمال کرنے کی ضرورت ہے؟

  • اگر آپ بچہ نہیں چاہتیں تو کوئی قابل اعتماد مانع حمل ضرور استعمال کریں جیسا کہ کھائی جانے والی مانع حمل گولیاں، باقاعدگی سےہارمونل انجکشن لگوانا، کنڈوم استعمال کرنا یا فرج کے اندر مانع حمل آلہٰ لگوانا۔
  • اگر آپ نے کسی حفاظتی تدابیر کے بغیر انٹرکورس کیا ہے، گولیاں کھانا بھول گئی ہیں یا کنڈوم پھٹا ہوا تھا یا اتر گیا تھا تو ہنگامی مانع حمل کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

محفوظ جنسی عمل
کنڈوم کا باقاعدہ استعمال جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اگر آپ ایک سے زیادہ لوگوں کے ساتھ سیکس کرتے ہیں، یا آپ کا پارٹنر ایک سے زیادہ لوگوں سے سیکس کرتا ہے تو آپ کو کنڈوم استعمال کرنا چاہیے۔

سرویکل کینسر کے لیے سکریننگ

اگر آپ کی عمر 25 سال یا اس سے زائد ہے اور آپ نے اپنی سیکس لائف شروع کی ہے تو آپ کو چاہیے کہ سرویکل کینسر سے محفوظ رہنے کے لیے باقاعدگی سے سرویکل سمیئرز کروائیں تاکہ کینسر سے محفوظ رہیں۔ خدمات مہیا کرنے والے:

  • میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز (ماں اور بچے کی صحت کے مراکز)، محکمہ صحت۔

سرویکل سکریننگ سروس 24-گھنٹے فون پر بکنگ اور معلوماتی ہاٹ لائن 3166 6631

  • دیگر خدمات مہیا کنندگان

سرویکل سکریننگ پروگرام ویب سائٹ: www.cervicalscreening.gov.hk
قبل از حمل کی جانچ
فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ
ٹیلی فون: 2575 4477 ویب سائٹ: www.famplan.org.hk
مانع حمل سروس (بشمول ہنگامی مانع حمل)

  • میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹرز (ماں اور بچے کی صحت کے مراکز)، محکمہ صحت۔
  • فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ
ٹیلی فون: 2575 4477 ویب سائٹ: www.famplan.org.hk