پیشاب کے راستے کا انفیکشن

(i05/2019 دوبارہ طباعت )(i08/2015 اشاعت )

پیشاب کے راستے کا انفیکشن

پیشاب کے راستے کا انفیکشن (UTI) ایک عام حالت ہے، جس میں یوریتھرائٹس (پیشاب کی نالی میں انفیکشن)، سیسٹائٹس (مثانے میں انفیکشن) اور پیلیونفریٹائٹس (گردے میں انفیکشن) شامل ہیں۔ واضح علامات اور ممکنہ تکرار اس کی خصوصیات میں سے ہے. اگر مناسب طریقے سے علاج نہ کیا گیا تو، UTI سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

اسباب

زیادہ تر انفیکشن ای کوولی کی وجہ سے ہوتا ہے، جو کہ عام طور پر آنت میں رہنے والا ایک بیکٹیریا ہے۔

علامات

  • کثرت سے پیشاب لگنا - بار بار پیشاب کرے لیکن ہر مرتبہ پیشاب بہت تھوڑی مقدار میں نکلے۔
  • پیشاب کرتے وقت درد یا جلن کا احساس
  • پیشاب ابر آلود ہو اور ہو سکتا ہے اس میں خون بھی ہو
  • پیٹ کے نچلے حصے میں درد (ناف کی ہڈی کے قریب)، مثانے کے انفیکشن کی نشاندہی کرتا ہے
  • بخار، کمر کے نچلے حصے میں درد، متلی اور الٹی گردے کے ممکنہ انفیکشن کی نشاندہی کرتا ہے

خواتین UTI کا شکار زیادہ کیوں ہوتی ہیں؟

مردوں کے مقابلے میں، خواتین UTI کا شکار زیادہ ہوتی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ ان کے حیاتیاتی ڈھانچے میں پایا جانے والا فرق ہے۔

پیشاب کی نالی کی لمبائی

مردوں کے پیشاب کی نالی تقریبا 15 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے، اور خواتین کی صرف 5 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے۔ چنانچہ، بیکٹیریا مثانے میں زیادہ آسانی سے پہنچ سکتا ہے اور پھر گردوں کی طرف جا سکتا ہے۔

جنسی تعلقات سے تحریک

عضو تناسل کا اندر داخل ہونا نہ صرف آلہ تناسل کو تحریک دیتا ہے بلکہ بیکٹیریا کو بھی فرج سے خواتین کے پیشاب کی نالی میں لاتا ہے۔

پیشاب کی نالی کا سوراخ

مردوں کے پیشاب کی نالی کا سوراخ عضو تناسل کی نوک پر ہوتا ہے جبکہ خواتین میں یہ جگہ اندام نہانی کے سوراخ سے ملحق شرمگاہ میں ہوتی ہے، اور وہ بھی مقعد کے قریب اور فرج کے بڑے ہونٹ اور دہان فرج سے بند ہوتی ہیں۔ اگر اندام نہانی صاف نہیں ہے یا ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد مقعد سے مقام نہانی تک (پیچھے سے آگے کی طرف) پونچھا گیا ہے تو، پیشاب کی نالی کو مقام نہانی، اندام نہانی یا مقعد میں موجود بیکٹیریا سے انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔

ماہواری پر انفیکشن کا اثر

حمل: بچہ دانی بڑھ جاتی ہے اور مثانے کو دباتی ہے جس کے باعث مثانہ پوری طرح سے خالی نہیں ہو پاتا۔

سن یاس: قوت مدافعت کا کمزور ہونا۔

علاج

  • مریضوں کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹر کی طرف سے تجویز کردہ نسخے کا پورا کورس کسی درمیانی وقفے کے بغیر مکمل کریں، ورنہ ممکن ہے بیکٹریا مزاحمت کی صلاحیت پیدا کر لے اور اسے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے زیادہ طاقتور اینٹی بائیوٹیک دواؤں اور زیادہ وقت کی ضرورت ہو۔
  • مریضوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ پانی پیئں کیونکہ پیشاب کی زیادہ مقدار پیشاب کی نالی میں موجود بیکٹریا کو باہر نکالنے میں مددگار ہوتی ہے۔
  • شوگر اور یوریتھرا کیلکولس (پیشاب کی نالی میں پتھری) کے مریض UTI کے حملہ سے بچنے کے لیے مناسب علاج کروائیں۔

روک تھام

  • ذاتی حفظان صحت کو برقرار رکھیں۔
  • بیت الخلا استعمال کرنے کے بعد، شرمگاہ سے مقعد کی طرف (آگے سے پیچھے کی طرف) پونچھیں۔
  • جنسی حفظان صحت کو برقرار رکھیں، اور جنسی تعلق قائم کرنے کے بعد اپنے مثانے کو خالی کریں
  • ایسے صابن، مائع صابن، وجائنل ڈوش سے اجتناب کریں، جس میں خوشبو ہو
  • بہت زیادہ تنگ اور کسے ہوئے پتلون اور جانگھیا پہننے سے گریز کریں۔
  • زیادہ پانی پیئں۔
  • پیشاب روکنے کی عادت سے بچیں
  • ابتدائی تشخیص اور علاج کے حوالے سے چوکس رہیں