حالت حمل میں سفر

اگر آپ حمل کے دوران سفر کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو احتیاط سے تیاری اور منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ آپ کو بیماری یا غیر متوقع طور پر زچگی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسے سفر کے دوران قبل از وقت ولادت۔ آپ سفر سے متعلق دیگر مسائل کا بھی سامنا کرسکتے ہیں جیسے کھانے کی حفاظت، متعدی بیماری یا ٹریفک کے حادثات۔

پرواز کرنے اور سفر کا فیصلہ کرنے سے پہلے آپ کو درج ذیل سوالات پر غور کرنا چاہئے۔

  1. کیا آپ کا سفر ناگزیر ہے؟
  2. کیا آپ کا سفری بیمہ حمل یا حمل سے متعلق مشکلات کا احاطہ کرتا ہے؟
  3. کیا آپ کا سفری بیمہ قبل از وقت ولادت یا دیگر مشکلات کی صورت میں نوزائیدہ بچے کی مکمل نگہداشت کا احاطہ کرتا ہے؟
  4. کیا آپ نے اپنی پریشانی یا طبی دشواریوں کے بارے میں اپنے وضع حمل کے ماہر طبیب سے تبادلہ خیال کیا ہے؟
  5. آپ کا کیا منصوبہ ہوگا، اگر سفر کے دوران کسی غیر متوقع حالات کی وجہ سے آپ کے وطن واپسی کے اصل شیڈول میں تاخیر ہوتی ہے؟

کب سفر کریں؟

آپ کو پہلے سہ ماہی میں قے کی علامات یا خطرے سے بھر پور اسقاط حمل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف، تیسرے سہ ماہی میں سفر کرنا تھکا دینے والا اور تکلیف دہ بھی ہوسکتا ہے۔ ایئر لائنز حمل کے آخری ایام میں آپ کو سفر کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔ اڑان سے پہلے اپنی ایئر لائن اور انشورنس کمپنی سے رجوع کریں۔

دوسرا سہ ماہی سفر کے لئے ایک بہتر انتخاب ہوسکتا ہے۔ عام طور پر، حمل کے دوران مشقت میں پڑنے کا امکان زیادہ ہی ہوتا ہے۔

براہ کرم آپ اس بات سے آگاہ رہیں کہ ہوائی سفر یا حالت حمل میں سفر کے دوران آپ قبل از وقت درد یا دیگر زچگی کے مناسب انتظام تک رسائی حاصل نہیں کرسکتی ہیں۔

جب آپ لیبارٹری کے نتائج کا انتظار کر رہی ہوں تو سفر سے گریز کریں؛ بصورت دیگر آپ فوری طور پر بند و بست کا موقع گنوا سکتی ہیں۔

ہوائی سفر کے دوران کیا خطرہ یا پریشانی ہیں؟

  1. ڈییپ ویین تھرومبوسیس (DVT)

    DVT آپ کی ٹانگ یا کمر کی نچلی ہڈیوں میں جما ہوا خون ہوتا ہے۔ یہ جان لیوا ہوسکتا ہے، خاص کر اگر یہ آپ کے پھیپھڑوں تک پہنچ جائے۔ حمل سے لیکر پیدائش کے چھ ہفتوں بعد تک DVT کے بڑھنے کا زیادہ خطرہ ہے۔

    وہ حاملہ خواتین جن میں DVT کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے

    • موٹاپا
    • متعدد حمل
    • ورثے میں ملی ہوئی دلمی میلان کی خرابی
    • DVT کی مضبوط خاندانی تاریخ
    • وہ طبی حالت جس سے DVT کا خطرہ بڑھ جاتاہے

  2. ناک کی بندش یا آپ کے کانوں میں دشواری

    دوران پرواز کان میں تکلیف ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ فضائی دباؤ میں بدلاؤ بند ناک کے ساتھ مل کر آپ کے کانوں میں تکلیف کا باعث ہو سکتا ہے۔

  3. پیٹ کی خرابی

    ہوائی سفر کے دوران آپ کو زیادہ پیٹ کی خرابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہوائی سفر کے نکات کیا ہیں؟

  1. بغلی نشست حاصل کرنے کی کوشش کریں اور ہوائی جہاز کے ارد گرد مستقل چہل قدمی کریں
  2. ہر 30 منٹ میں سیٹ پر ورزش کریں
  3. ڈھیلے اور آرام دہ لباس اور جوتے پہنیں
  4. وافر مقدار میں پانی پیئے اور ان مشروبات کو کم پیئے جن میں الکحل یا کیفین ہوتا ہے
  5. اپنی سیٹ بیلٹ کواس طرح ایڈجسٹ کریں کہ پٹا آپ کی کوہان کے نیچے ہو
  6. کسی بھی سفر کے لئے معیاری لچکدار دبنے والی جرابیں پہنیں جہاں بیٹھنے کا وقت 4 گھنٹے سے زیادہ ہو۔

کن حالات میں ہوائی سفر کا مشورہ نہیں دیا جاتا ہے؟

  1. قبل از وقت درد زہ کے بڑھتے ہوئے خطرات
  2. شدید خون کی کمی
  3. رحم سے تازہ خون بہنا
  4. پیٹ کی حالیہ سرجری یا ہڈی کا ٹوٹنا
  5. صحت کے سنگین مسائل
  6. دوسرے حالات آپ کے ڈاکٹروں کے مشورے کے اعتبار سے۔

جب آپ سفر کرنے کا ارادہ کرتے ہوں تو درج ذیل نکات پر غور کریں

  1. احتیاط سے منزل کا انتخاب کریں
    • متعدی بیماری (جیسے زیکا وائرس، ڈینگو بخار) کی مسلسل پھیلنے والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
    • کسی غیر متوقع حمل یا طبی حالت کی صورت میں اپنی منزل پر موجود کسی بھی طبی سہولیات سے آگاہ رہیں
    • جس ملک میں آپ جارہے ہیں اس کے لئے ٹیکہ یا دوائی کی کسی ضرورت کے لئے اپنے ڈاکٹروں سے بات کریں

    آپ "ٹریول ہیلتھ سروس، محکمہ صحت" سے رابطہ کرسکتے ہیں اور مزید معلومات کے لئے ان کی ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں، http://www.travelhealth.gov.hk/

  2. ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور کھانے کی حفاظت کے متعلق محتاط رہیں

    (براہ کرم "ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں"اور"کھانے کی حفاظت"سے متعلق کتابچے ملاحظہ کریں)

  3. اپنے ساتھ لے جائیں

    • جو دوا آپ کھا رہے ہیں
    • حمل کے ریکارڈ
    • سفری انشورنس کے دستاویزات

کیا حمل میں گرم پانی کے چشموں کا استعمال محفوظ ہے؟

حمل کے دوران ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے حاملہ خواتین کو گرم ہونے اور بیہوش ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ جب آپ گرم پانی کے چشمے یا بھاپ والے غسل خانے میں ہوں، تو آپ کا جسم پسینے سے گرمی ختم کرنے سے قاصر ہوتا ہے اور آپ کا بنیادی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ چونکہ آپ کے جسم کو ٹھنڈا کرنے میں مدد کرنے کے لئے جلد تک زیادہ سے زیادہ خون دوڑتا ہے جس کی وجہ سے دماغ تک کم خون پہنچتا ہے اس لئے آپ اکثر اوقات بے ہوش ہو سکتی ہیں۔ لہذا حمل کے دوران بھاپ والے غسل خانے، گرم پانی کے چشمے اور بھاپ کے کمرے کے استعمال سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔