پیڑو کے درد کی نگہداشت

حمل ٹھہرنے کے بعد کے مرحلے میں کمر اور پیڑو میں درد ہونا عام بات ہے۔

ایسی حرکتیں جو پیڑو اور ناف کے جوڑ میں درد کو بڑھا دیں گی

  • سیٹ سے اٹھنا
  • بیڈ پر رول کرنا
  • چلنا
  • سیڑھی پر چڑھنا اور اس سے نیچے اترنا
  • ایک پیر پر کھڑا ہونا
  • اکڑو بیٹھنا

حمل کے آخری مرحلے میں عام طور پر درد زیادہ شدید ہوتا ہے اور پیدائش کے بعد بھی برقرار رہ سکتا ہے

اسباب

ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے جوڑوں کے بندھن پھیلتے ہیں۔ اس سے تشریح الاعضا کے جوڑ (جہاں نچلے حصہ کی ریڑھ کی ہڈی اور پیڑو آپس میں جڑتے ہیں) اور ناف کے جوڑ ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔

درد کو کم کرنے کے لئے، آپ اچھے انداز میں رہیں اور اپنی نقل و حرکت پر دھیان دیں

  1. اپنے پیروں کو زیادہ الگ کرنے سے بچیں جیسے کہ اکڑو بیٹھنا یا پیڑھے پر بیٹھنا
  2. ایک پیر پر کھڑے ہونے سے گریز کریں۔ لباس پہنتے وقت بیٹھ جائیں، مثال کے طور پر جوتے، موزے اور پتلون پہننا
  3. دونوں پیروں پر غیر مساوی طور پر بوجھ ڈالنا، جیسے سیڑھی پر چڑھنا اور اترنا یا عمودی ڈھلوان پر چلنا، اس سے پیڑو کا درد مزید بڑھتا ہے
    • سیڑھی پر چڑھتے وقت درد کو کم کرنے کے لئے، ایک وقت میں ایک قدم اٹھائیں اور ہاتھ کی ریلنگ کو تھامے رکھیں
    • سیڑھی سے نیچے اترتے وقت، سب سے پہلے گھٹنوں کو موڑیں۔ زیادہ تکلیف دہ پیر آگے پڑتا ہے پھر دوسرا پیر اس کی پیروی کرتے ہوئے اسی قدم پر اترتا ہے
    • اوپر جانے کے لئے، کم تکلیف دہ پیر آگے پڑتا ہے پھر دوسرا پیر اس کی پیروی کرتا ہے
  4. اگر آپ کو پیڑو میں درد ہو تو بھاری اشیاء اٹھانے سے گریز کریں۔ مدد کے لئے درخواست کریں (مزید معلومات کے لئے، براہ کرم"بھاری چیز کا اٹھانا" ) ملاحظہ کریں۔
  5. جب بیڈ پر مڑیں تو
    1. ٹانگیں ایک ساتھ رکھیں اور گھٹنوں کو موڑیں
    2. پہلو کی طرف گھومیں
    3. بیڈ سے اٹھنے کے لئے، اپنے آپ کو بازوؤں سے بیٹھنے کی پوزیشن کی طرف ڈھکیلیں
    4. جب کھڑے ہوں تو، پیروں کو کندھوں کی چوڑائی پر رکھیں، اپنے رانوں پر ہاتھ رکھیں اور آگے کی طرف جھکیں

باقاعدگی سے عانی فرش کے عضلات کی ورزش اور گہرے پیٹ کے عضلات کی ورزش کریں۔ اس سے پیڑو کے جوڑ کو مستحکم کرنے اور پیڑو اور ناف کی ہڈیوں کے درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے

(یہ معلومات محکمہ صحت اور ہسپتال اتھارٹی کے فزیو تھراپی ڈپارٹمنٹ کی تیار کردہ ہیں)