پیرنٹنگ سیریز 13 - 2-4 سال کی عمر کے بچوں کے لئے الفاظ کے ساتھ بات چیت کرنا

(مواد پر نظرثانی کی گئی 12/2019 میں)

دوسری سالگرہ کے بعد، اپنے ذخیرہ الفاظ کی تیاری کے ساتھ، آپ کا بچہ زبانی طور پر اپنی ضروریات کا اظہار کرنے میں زیادہ اہلیت رکھتا ہے۔ زبان کی سرگرمیوں کے ساتھ زبان کے مناسب ماحول کی فراہمی آپ کے بچے کی زبان کو بات چیت کرنے، سیکھنے اور سوچنے کے لئے ایک آلہ کی شکل میں فروغ دیتی ہے۔ چونکہ بچے لسانی نشوونما کی رفتار میں مختلف ہوتے ہیں، خاص طور پر اظہار خیال کی مہارت میں، لہذا اپنے بچے کی لسانی سطح کی صلاحیت کو سمجھنا ضروری ہے۔

4-2 سال کی عمر کے بچوں کے لئے لسانی نشوونما کی خصوصیات

ذیل میں 2 سے 4 سال کی عمر کے بچوں کے لئے لسانی نشوونما کی ایک مختصر عمومی وضاحت ہے۔ چائلڈ ڈویلپمنٹ کتابچہ سیریز میں مزید تفصیلات مل سکتی ہیں۔

متوقع عمر

ادراک

اظہار

3-2 سال

ہاں / نہیں'، 'کیا' اور 'کہاں' جیسے آسان سوالات کو سمجھتے ہیں

  • فقرے یا آسان جملے بولتے ہیں جیسے 'ماں کوکی چاہتی ہیں'
  • ضمائر کا استعمال شروع کردیتے ہیں
  • 3 سال کی عمر تک، ضمائر کے ساتھ مختصر جملے بولتے ہیں جیسے 'مجھے اپنا کپ چاہئے'
  • صفات کا استعمال کرتے ہیں جیسے 'خوبصورت'، 'گرم'
  • 'کیا'، 'کہاں' جیسے سوالات پوچھنا پسند کرتے ہیں'

4-3 سال

یومیہ ہدایات پر عمل کرتے ہیں جیسے "ٹوائلٹ میں لانڈری باسکیٹ کے اندر ٹی۔شرٹ رکھنا۔"

  • واقعات اور وقوع پذیر چیزوں کو آسان الفاظ میں بیان کرتے ہیں
  • 'کیوں' جیسے سوالات پوچھنا پسند کرتے ہیں
  • 4 سال کی عمر تک، روانی سے بولتے ہیں

زبان کا خوش نما ماحول فراہم کرنے کا طریقہ؟

اپنے بچے کے ساتھ گفتگو کرنا

آپ اپنے بچے کے لئے قریب ترین شخص اور نمونہ ہیں۔ اپنے بچے کے ساتھ گفتگو کرنے کے لئے روزمرہ کے مواقع کا استعمال اس کے سننے اور بولنے کے تجربات کو بہتر بناتا ہے۔

  • اپنے اعمال کی وضاحت کرنا

    اپنے بچے کو بتائیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں، مثلا 'ماں کپڑے دراز میں رکھ رہی ہے۔' اپنے بچے کے سمجھنے کی سطح کو مدنظر رکھیں اور واضح اور مختصر اصطلاحات استعمال کریں۔

  • سوالات استعمال کرنا

    اپنے بچے کے خیالات اور الفاظ کے اظہار کے لئے سوالات کا استعمال مناسب طور پر کریں۔ مثال کے طور پر، 'کیا آپ روٹی کھانا چاہتے ہیں؟' 'آپ کیا بنا رہے ہیں؟' جب اس کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہوجا ئے تو بند سوالات کے بجائے زیادہ کھلے سوالات کا استعمال کریں جیسے 'ناشتے میں آپ کیا پسند کریں گے؟'۔ یہ چیز اسے اپنی خواہشات کی وضاحت کرنے میں ترغیب دے سکتی ہے۔

  • فعال طور پر جواب دینا

    ایک 3 سال کا بچہ عموما ترجمانی کرنے والا اور متجسس ہوتا ہے۔ جب وہ آپ کے پاس پہنچیں تو آپ اپنے کام کو روک دیں اور اس کے الفاظ پر توجہ دیں۔ اسے مسکراتے ہوئے، سر ہلا کر یا تعریفیں کر کے بات کرنے کی ترغیب دیں۔ جواب دینے سے پہلے صبر کے ساتھ اس کی بات ختم ہونے کا انتظار کریں۔

  • نئے الفاظ اور تصورات شامل کرنا

    بچے کی کہی ہوئی بات میں نئے تصورات کا اضافہ اس کے سیکھنے کے عمل کو آسان بناتا ہے۔ مثال کے طور پر، جب وہ کہتا ہے کہ 'ماں کوکیز چاہتی ہیں'، تو آپ یہ کہہ کر جواب دے سکتے ہیں کہ 'آپ بھوکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ماں آپ کو کچھ کوکیز دے۔' ایک اور مثال یہ ہے کہ جب وہ یہ کہے کہ 'یہاں کتے دوڑتے ہیں'، تو آپ یہ کہہ کر جواب دے سکتے ہیں کہ 'اوہ ہاں، وہاں ایک سفید کتا ہے۔ اور ایک کالا کتا بھی آرہا ہے۔'

  • قدرتی ماحول میں سیکھنا

    آپ کا بچہ مختصر جملے بول سکتا ہے جو قواعد کے رو سے درست نہیں ہیں، جیسے' میں کیوں نہیں کھیل سکتا؟' کے بجائے 'میں کھیل سکتا نہیں کیوں؟' نیز، وہ زیادہ تر وقت صحیح طور پر تلفظ کی ادائیگی نہیں کرسکتا جب تک کہ وہ چار سال کی عمر تک نہ پہنچ جائے۔ اسے شرمندہ نہ کریں۔ محض اس کے الفاظ کو صحیح طریقے سے دہرائیں اور اس سے اپنی تقلید کرنے کا مطالبہ نہ کریں۔ مثال کے طور پر، جب وہ 'سوپ' کے لئے 'تو' کہتی ہے تو محض اس سے یہ کہیں کہ 'ہاں، یہ سوپ ہے۔'

اپنے بچے کے ساتھ پڑھنا

2 سے 4 سال کا بچہ پڑھنا پسند کرتا ہے۔ جب آپ اس کے لئے پڑھ رہے ہوں تو وہ آپ کی گود میں بیٹھنے اور تصویروں کو دیکھنے سے لطف اندوز ہوگا۔ روزانہ اس کے ساتھ پڑھنے کے لئے کچھ وقت نکالنے کی کوشش کریں۔ یہ نہ صرف بچے کے ساتھ آپ کے گہرے رشتے میں اضافہ کرتا ہے بلکہ آپ کے بچے کی لسانی نشوونما، تخیل اور سوچ میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

کسی کتاب کا انتخاب کیسے کریں
  1. یہ رنگین اور واضح طور پر کھینچی گئی تصاویر پر مشتمل ہونا چاہئے۔
  2. تصاویر کو چھپے ہوئے الفاظ کے بغیر کہانی سنانے میں معنی خیز ہونا چاہئے۔ لکھے ہوئے الفاظ آسان اور مختصر ہونے چاہئیں۔
  3. مواد بچوں کی ترقیاتی سطح کے لئے مناسب ہونے چاہئیں اور انہیں واقف چیزوں یا واقعات کو بیان کرنا چاہئے۔.
اپنے بچے کے ساتھ کسیے پڑھیں
  1. اپنے بچے کو پڑھنے کے لئے کتاب اور صفحات کا انتخاب کرنے دیں۔
  2. بچے کو اپنی گود میں یا بغل میں بیٹھائیں اور اس کے ساتھ پڑھیں۔
  3. کتاب کو پکڑنے اور صفحات کو پلٹنے میں اس کی مدد کریں۔
  4. جب آپ تصاویر کے بارے میں بات کریں تو ان کی طرف اشارہ کریں۔
  5. تصاویر کا مشاہدہ اور ان کی وضاحت کرنے یا کہانی سنانے کے لئے اس کی رہنمائی کریں۔
  6. جب اس کے لئے کوئی کہانی پڑھ رہے ہو ں تو وقتا فوقتا الفاظ یا جملوں کے کچھ حصے چھوڑ دیں تاکہ وہ اس کو پورا کرے۔ ٹھہر جائیں اور 'پھر کیا ہوگا؟' جیسے سوالات پوچھیں۔ اس سے آپ کے بچے کو واقعات کی وضاحت کرنے اور منطقی استدلال کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔
  7. بچے ایک ہی کہانی بار بار سننا چاہتے ہیں۔ اس خصوصیت کو بروئے کار لائیں اور مذکورہ بالا تکنیکوں کا استعمال کرکے بتدریج ایک واقف کہانی سنانے کے لئے اپنے بچے کی رہنمائی کریں۔
  8. اس کی باتوں میں دلچسپی ظاہر کرنا، تعریف کرنا اور حوصلہ افزائی کرنا یاد رکھیں۔
  9. الفاظ کے ہجے یا پڑھنے کا مطالبہ کرکے بچے پر دباؤ نہ ڈالیں۔ کیوں کہ ریڈنگ اس کے لئے محض ایک بورنگ اور خوفناک عمل ہوگا۔

اپنے بچے کے ساتھ کھیلنا

2 سے 4 سال کا بچہ کھیل کے دوران خود سے گفتگو کرنا پسند کرتا ہے۔ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں مختلف کردار ادا کرنا یا اپنے تخیل کے بارے میں بات کرنا پسند کرتا ہے۔

"اپنے بچے کے ساتھ گفتگو کرنا" کے سیکشن میں مذکور ترسیل کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بچے کے ساتھ کھیلتے وقت بات کریں۔

اپنے بچے کے ساتھ موسیقی آمیز سرگرمیاں

تال بچے کی دلچسپی اور توجہ اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ بچے کے ساتھ موسیقی سننے اور گانے سے بھی اس کی لسانی نشوونما میں آسانی پیدا ہوسکتی ہے۔ خود اپنی دھن تیار کریں اور انہیں مشہور و معروف قافیہ میں ڈالیں۔ مثال کے طور پر، 'لندن برج نیچے گر رہا ہے' کو 'درختوں سے پتے نیچے گر رہے ہیں' یا 'لندن برج لمبا اور اونچا ہے' میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس میں حرکات کو شامل کرنا مزید مزاحیہ بنائے گا۔

لسانی نشوونما سے متعلق عمومی سوالات

اپنے بچے کو دوسرے کے سامنے بولنے کی ترغیب کیسے دیں؟

بچوں کو قدرتی ماحول میں بولنا سیکھنا چاہئے۔ بچے کو لوگوں کے سامنے بولنے یا اداکاری کرنے پر مجبور کرنے سے آپ دونوں محض دباؤ کے شکار ہوں گے۔ اجنبیوں سے ملنے پر اسے سر ہلا کر یا مسکراتے ہوئے سلام کرنے کے بارے میں بتائیں۔ بچے پرجوش اور پرسکون ہوجانے کے بعد عام طور پر باتیں کرنا شروع کردیں گے۔

جب میرا بچہ مجھے کچھ بتانے کا خواہش مند ہوتا ہے تو ہکلاتا ہے۔ کیا اس میں کوئی کمی ہے؟

2 سے 3 سال کی عمر کے بچے جب بول رہے ہوں تو ان کے لئے آواز، حروف اور الفاظ کو دہرانا عام بات ہے۔ ایسا برتاؤ اکثر دباؤ یا جلدی میں ہوتا ہے۔ اس کو ہکلانا نہیں کہیں گے بلکہ جب نظق میں روانی نہ ہو تو یہ عام تکرار ہے۔ آپ کے بچے کی بلوغت کے ساتھ ساتھ یہ بالکل غائب ہوسکتا ہے۔ اس کو شرمندہ کرنے یا تنقید کرنے کے بجائے صبر و تحمل سے بغیر کسی مداخلت یا دباؤ کے اس کی بات سنیں۔ بچے کی تقلید کے لئے تیز رفتاری سے بولنے سے پرہیز کریں۔ اگر تکرار قابل ملحوظ ہے یا چار سال کی عمر کے بعد بھی موجود ہے تو ڈاکٹر یا معالج نطق سے مشورہ کریں۔

میں نے اپنے بچے کی نگہداشت کے لئے ایک فلپینی نوکرانی کو متعین کیا ہے۔ کیا دو لسانی ماحول میرے بچے کی لسانی نشوونما پر اثر انداز ہوگا؟

تحقیق سے کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ دو لسانیات بچوں میں زبان کی خرابی کا باعث ہوگا۔ مناسب اور اچھے معیار کے دو لسانی ان پٹ والے ماحول میں، بچے دونوں زبانیں حاصل کرسکتے ہیں اور نشان ترقی تک پہونچ سکتے ہیں۔ لسانی تاخیر کے شکار بچوں کے متعلق کچھ محققین کا مشورہ ہے کہ دو لسانی بچے بغیر کسی نقصان کے اپنے یک زبان ہم عمر بچوں کی طرح زبان کی مہارت حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ تاہم، دونوں زبانوں میں مجموعی طور پر تاخیر کی توقع کی جاسکتی ہے۔ لہذا، اگر گھر کے اندر فطری ماحول میں دو لسانیات موجود ہے تو زبان کے استعمال کو محدود کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کیا الیکٹرانک اسکرین پروڈکٹس دیکھنا میرے بچے کو بولنے میں مدد دے سکتا ہے؟

الیکٹرانک اسکرین پروڈکٹس بچوں کی توجہ مرکوز کرنے اور والدین کے اپنے بچوں کے ساتھ بات کرنے کے لئے بھرپور خیالات کے واسطے پرکشش بصری تصاویر فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، وہ تفاعلی ترسیل کے بجائے محض پیغامات کی یکطرفہ ترسیل فراہم کرتے ہیں۔ کچھ کمپیوٹر یا موبائل ایپس تفاعلی ہوسکتے ہیں لیکن وہ ایسی غیر ضروری آوازیں یا تصاویر ظاہر کرسکتے ہیں جو مواد تک جانے سے بچوں کی توجہ پھیر دیتی ہیں۔ مواد کے معیار کو محتاط اسکریننگ کی بھی ضرورت ہوسکتی ہے۔ ان آلات پر ایسے اسکرین شدہ مواد کا انتخاب کریں جو آپ کے بچے کی ترقیاتی سطح کے مطابق ہوں۔ الیکٹرانک اسکرین ٹائم کے لئے وقت کی حد طے کریں، بچے کے ساتھ دیکھیں اور اس کے ساتھ بات کریں۔ مواد کو سمجھنے میں اس کی رہنمائی کریں اور شو یا سرگرمی کے متعلق اس کے نظریات کے بارے میں جانیں۔ مختلف الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ اسکرین کا وقت 2 سالہ بچوں کے لئے ایک گھنٹہ تک محدود رکھیں۔ اپنے بچے کے ساتھ معیاری وقت گزارنا زبان کی سہولت کا ایک زیادہ مؤثر ذریعہ ہے۔

مزید معلومات کے لئے، براہ کرم"کیا آپ کے 0-5 سال کی عمر کے بچوں کو الیکٹرانک اسکرین پروڈکٹس کی ضرورت ہے؟"دیکھیں۔

ہمارے پاس متوقع والدین، بچوں کے والدین اور پری اسکول بچوں کے لئے بچوں کی دیکھ بھال، والدین کے لیے ورکشاپ اور کتابچے کا ایک سلسلہ ہے۔ معلومات کے لئے براہ کرم ہمارے ہیلتھ کیئر عملہ سے رابطہ کریں۔